PDA

View Full Version : محبت میں بھلا درد و الم کیا کم نہیں ملتا

ذیشان نصر
02-22-2012, 03:23 PM
السلام علیکم !

یہاں میں آپ دوستوں کے ساتھ اپنی ایک تازہ غزل شیئر کرنا چاہتا ہوں ۔۔ امید ہے آپ کو پسند آئے گی۔۔۔!

محبت میں بھلا درد و اَلم کیا کم نہیں ملتا
کہیں ملتا ہے غم تو پھر شریکِ غم نہیں ملتا

رَقیبوں کے جھمیلے میں سَدا ہے وہ گھرا رہتا
اکیلے میں کبھی بھی وہ مجھے باہم نہیں ملتا

خیالوں کے لبادے میں چھپا رہتا ہے ہر پل وہ
مجسم بن کے وہ پیکر مجھے تاہم نہیں ملتا

سُناؤں حالِ دل کس کو؟ دِکھاؤں زخمِ دل کس کو
کہ دشمن شہر ہے سارا، کوئی ہمدم نہیں ملتا

یہ کہہ کر مجھ کو دھتکارا ، مسیحائے زمانہ نے
مریضِ عشق کو یاں پر کوئی مرہم نہیں ملتا

یہ رازِ عشق آخر میں کہوں تو پھر کہوں کس سے
بھری دنیا میں مجھ کو تو کوئی محرم نہیں ملتا

اُسی کے خواب ہیں میرا سہارا آج تک ورنہ
یہاں دم کے نکلنے کو بھی کوئی دم نہیں ملتا
22/02/12
(محمد ذیشان نصر )

بےباک
02-22-2012, 03:49 PM
یہ کہہ کر مجھ کو دھتکارا ، مسیحائے زمانہ نے
مریضِ عشق کو یاں پر کوئی مرہم نہیں ملتا

یہ رازِ عشق آخر میں کہوں تو پھر کہوں کس سے
بھری دنیا میں مجھ کو تو کوئی محرم نہیں ملتا

زبردست ،
زیشان نصر خوش کر دیا ،
دونو شعر گہرے ہیں ، پختہ کلام ہے ، اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ذیشان بھائی ، اپنے بارے کچھ تفصیل دیجیے ، کچھ اپنی شاعری سے مزید نوازیے ،
منتظر رہوں گا ، ٔپھول قبول فرمایے ،:roseanimr::thumbsupsmileyexcellet-1:

ذیشان نصر
02-22-2012, 03:57 PM

بے باک صاحب فقیر کی اس قدر پذیرائی کا تہِ دل سے مشکور ہوں ۔۔۔ مزید شاعری بھی یہاں پوسٹ کرتا رہوں گا۔۔۔۔ اور میرا تعارف آپ اسی فورم پر تعارف کے زمرے کون ہوں میں (http://urdulook.info/portal/showthread.php?tid=4466&pid=15089#pid15089)میں کے عنوان سے پڑھ سکتے ہیں ۔۔۔ ایک دفعہ پھر شکریہ۔۔۔!