PDA

View Full Version : وکی لیکس انکشافات، بھارتی وزارت خا رجہ 2/ حصوں میں تقسیم



گلاب خان
12-02-2010, 09:54 PM
لاہور (خالد محمود خالد) وکی لیکس کے انکشافات کے بعد بھارتی وزارت خارجہ دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت وکی لیکس پر اپنے ردعمل کا اظہار اس وقت کرے گی جب وکی لیکس کے انکشافات کے بارے میں اصل حقائق سامنے آئیں گے جبکہ وزیر مملکت برائے امور خا رجہ برنیت کور نے کہا ہے کہ وکی لیکس ایک سنگین ایشوہے بھارت کو امریکا کے ساتھ اس معاملے پر بات کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی مستقل نشست کے بارے میں امریکا دوغلی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ وکی لیکس رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی مستقل نشست کیلئے بھارت خودساختہ امیدوار ہے جبکہ بارک اوباما نئی دہلی کے دورے میں بھارت کو امریکا کا امیدوار کہہ چکا ہے۔