PDA

View Full Version : وکی لیکس: ترک وزیر اعظم امریکی سفارت کاروں کیخلاف قانونی کارروائی کرینگے



گلاب خان
12-02-2010, 09:56 PM
نقرہ (رائٹرز) ترکی کے وزیراعظم نے طیب اردگان نے وکی لیکس کی جانب سے ان کے بارے میں انکشافات کے بعد الزام عائد کیا ہے کہ امریکی سفارت کاروں نے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی۔ اس حوالے سے انہوں نے امریکی سفارت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بھی عندیہ دے دیا تاہم ایک ترک اخبار کے مطابق امریکی صدر اوباما نے معاملات کو سلجھانے کیلئے ترک صدر اور وزیراعظم سے فون پر بات چیت بھی کی ہے۔وکی لیکس نے ترک وزیراعظم کے متعلق انکشاف کیا تھا کہ ان کے سوئس بینکوں میں اکاؤنٹس ہیں، وہ مطلق العنان حکمران ہیں جو اسلا م پسندوں کے اثرورسوخ کی حامل حکومت چلا رہے ہیں اور وہ اسرائیل سے نفرت کرتے ہیں۔ ترک وزیراعظم طیب اردگان نے وکی لیکس کے انکشافات پر اپنے پہلے تبصرے میں امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں بدنام کرنے کی حرکت پر اپنے سفارت کاروں کا احتساب کرے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفارت کار غلط تشریحات کے ساتھ شخصیات کو بدنام کرتے ہیں اور اس کا ذمہ دار امریکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکی لیکس کی دستاویزات غلط معلومات اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ انکشافات سے امریکہ ترکی تعلقات متاثر نہیں ہوں گے جبکہ ترک صدر عبداللہ گل نے ان انکشافات کو ایک سازش قرار دیا ہے۔