PDA

View Full Version : ذیابطیس کے مرض میں ورزش کے فوائد



تانیہ
03-03-2012, 01:01 AM
ذیابطیس کی بیماری کے ماہر ڈاکٹر مریضوں کو ہمیشہ ورزش کرنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ شوگر کو کنٹرول کیا جا سکے ۔ تندرست افراد بھی اگر باقاعدگی سے ورزش کرتے رہیں تو ذیابطیس کے مرض میں مبتلا ہونے سے بچ سکتے ہیں ۔ اب ہم دیکھیں گے کہ جسمانی ورزش ذیابطیس کے مریضوں کے لیۓ کیسے مفید ہوتی ہے ؟

1 جسمانی فعالیت شوگر اور بلڈپریشر کو کم کرتی ہے ۔

2 جسم میں موجود کلسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ مفید کلسٹرول کو زیادہ کرتی ہے ۔

3 جسم کی انسولین استعال کرنے کی صلاحیت میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔

4 دل کا دورہ پڑنےکے خطرے کو کم کرتی ہے ۔

5 دل اور ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے ۔

6 جوڑوں میں پائی جانے والی لچک کو برقرار رکھتی ہے ۔

7 ڈپریشن اور پریشانی کے اثرات کم کرتی ہے ۔

8 وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔

9 جسم میں موجود فالتو چربی کو کم کرتی ہے ۔

10 فرد کو توانائی اور طاقت بخشتی ہے جو روز مرہ کے کام کاج کے لیۓ بےحد ضروری ہے ۔

ورزش انسان کو ذیابطیس 2 میں مبتلا ہونے سے محفوظ رکھتی ہے ۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ 90 فیصد ذیابطیس کے مریض موٹے ہوتے ہیں اس لیۓ اگر وزن کو 5 سے 7 فیصد تک کم کر دیا جاۓ تو یہ ذیابطیس سے محفوظ رہنے میں بےحد معاون ثابت ہوتا ہے ۔ جو افراد معقول ورزش کے ساتھ کھانے پینے کے معاملے میں بھی احتیاط سے کام لیتے ہیں وہ بالاخر اپنا وزن کم کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں


چار قسم کی جسمانی ورزشیں مفید ثابت ہو سکتی ہے ۔

1 روزمرہ کی جسمانی فعالیت میں اضافہ

2 ایروبک ورزش کی انجام دہی

3 قدرتی طریقے سے ورزش

4 کھنچاؤ والی ورزش

روز مرہ کے کاموں کے لیۓ جسمانی فعالیت میں اضافہ

زیادہ متحرک جسم میں کیلوریز کا استعال بھی زیادہ ہوتا ہے ۔ اس لیۓ آپ مندرجہ ذیل طریقوں سے اپنی جسمانی فعالیت میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔

1۔ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوۓ چہل قدمی کریں ۔

2۔ بچوں کے ساتھ کھیلیں کودیں

3۔ ٹیلی ویژن کا چینل تبدیل کرتے وقت ریمورٹ کنٹرول کے استعمال کی بجاۓ اپنے آپ کو حرکت دیتے ہوۓ خود ٹی وی چینل تبدیل کریں ۔

4 ۔ باغبانی کے کام کاج میں خود کو مصروف رکھیں ۔

5۔ گھر کی صفائی خود کریں ۔

6۔ اپنی گاڑی کو خود دھوئیں

7 ۔ گھر کے کام کاج کو بڑے شوق سے کریں ۔ گھر میں سیڑیاں چڑتے اور اترتے نہ گھبرائیں ۔ چیزیں خریدنے کے لیۓ ایک بار کی بجاۓ دو یا تین مرتبہ بازار جائیں تاکہ آپ کا جسم حرکت میں رہے ۔

8۔ کوشش کریں اپنی گاڑی کو مارکیٹ سے دور پارک کریں تاکہ آپ کو مارکیٹ تک پیدل چل کر آنا پڑے ۔ ہر روز پیادہ روی سے آپ کا جسم بہت حد تک فعال رہے گا ۔

9۔ خریداری کرتے ہوۓ تمام اجناس اور تمام دکانوں کو دیکھیں ۔

10۔ دفتر میں اپنے ساتھیوں سے غیر ضروری گفتگو کرتے وقت ٹیلی فون کا استعمال نہ کریں بلکہ خود چل کر ان کے پاس جائیں ۔

11۔ لفٹ کا استعمال نہ کریں بلکہ اس کی بجاۓ سیڑیوں کے ذریعے اوپر جائیں ۔

12۔ دفتری فارغ اوقات میں کھانے پینے سے گریز کریں اور اس کی بجاۓ چہل قدمی کرکے خود کو مصروف رکھیں ۔

جو افراد یہ شکایت کرتے ہیں کہ وہ بےحد مصروفیت کی وجہ سے ورزش نہیں کر سکتے ، ایسے افراد کے لیۓ مندرجہ بالا نصیحتیں بےحد مفید ثابت ہو سکتی ہیں ۔