PDA

View Full Version : بنگلا دیشی سیکورٹی وفد وطن واپس روانہ



تانیہ
03-05-2012, 11:52 AM
http://urdu.co/images/media/news/ar-news-Bangladesh0503_L.jpg

پاکستان میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آنے والا نو رکنی بنگلا دیشی وفد لاہور سے وطن واپس چلاگیا ہے۔ بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر مصطفی کمال کی سربراہی میں نو رکنی وفد نے پاکستان میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک سے بھی ملاقات کی۔
اس سے پہلے بنگلا دیش کے وفد نے قذافی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا ۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر مصطفی کمال سیکورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حکومت کو اس بات کا یقین دلائیں گے کہ پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے کسی قسم کے کوئی مسائل نہیں ہیں اور آئی سی سی کو بھی پاک بنگلا دیش سیریز کو پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔
بنگلادیش سے آنے والے وفد کو سخت سیکورٹی میں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لایا گیا جہاں سے وہ ڈھاکا چلاگیا۔

بےباک
03-05-2012, 05:42 PM
اچھی اطلاع ہے ، اللہ تعالی ہمارے ملک کی خود حفاظت فرما رہے ہیں ،
ورنہ ناعاقبت اندیش حکمران اس کی جڑیں کھود رہے ہیں ،
اور جگ ہنسائی کا الگ موجب بن رہے ہیں ،