PDA

View Full Version : ورزش سے نزلہ زکام کے امکانات50فیصد کم ہوجاتے ہیں



تانیہ
03-05-2012, 03:01 PM
ایک حالیہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ باقاعدگی سے ورزش کرنے والوں کو نزلہ زکام کم ہوتا ہے۔ایک ہزار افراد پر کی گئی اس تحقیق کے مطابق جو لوگ مصروف یا متحرک زندگی گزارتے ہیں ان میں نزلے ، زکام کے وائرس لگنے کے نصف امکانات ہوتے ہیں۔British Journal of Sports Medicineمیں شائع ہونے والی اس تحقیق میں ماہرین نے بتایا کہ اس کی وجہ شاید یہ ہوسکتی ہے کہ ورزش جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ بہت زیادہ ورزش کی جائے بلکہ جو لوگ خود کو فٹ رکھتے ہیں ان میں بھی نزلہ ، زکام کا شکار ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔تحقیق کے لیے امریکی ماہرین نے تندرست افراد سے اس بات کا ریکارڈ رکھنے کو کہا گیا کہ انہیں موسم سرما اور خزاں کے دروان تین ماہ میں کتنی مرتبہ کھانسی یا نزلہ ہوا۔دوران تحقیق ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ انہوں نے ہفتہ میں کتنی مرتبہ 20 منٹ سے زیادہ ورزش کی جس سے انہیں کم پسینہ آیا ہو۔تحقیق سے پتا چلا کہ زیادہ عمر، اور شادی شدہ ہونے سے نزلے کی فریکوینسی کم ہو جاتی ہے اور یہی کچھ زیادہ پھل کھانے سے بھی ہوتا ہے۔لیکن سب سے اہم بات یہ سامنے آئی کہ فٹ محسوس کرنے اور متحرک زندگی گزارنے سے نزلہ ، زکام کے امکانات50فیصد کم ہوجاتے ہیں۔واضح رہے کہ عام طور پر ایک بالغ فرد کو سال میں دو سے پانچ مرتبہ نزلہ ، زکام ہوتا ہے۔