PDA

View Full Version : خود نمائی عمر بھر کا قہر ہے



سیدہ سارا غزل
03-05-2012, 04:19 PM
خود نمائی عمر بھر کا قہر ہے
میرے ہونٹوں پر سخن کا زہر ہے

دل دھڑکتا ہے مرے کانوں کے پاس
اور خوابیدہ یہ سارا شہر ہے

ان کھلی آنکھوں کی پنہائی میں آج
منظر ِ عقدہ کشائے دہر ہے

دھوپ بھی کجلا گئی ہے آنچ سے
کس قدر بھڑکا مزاج ِ دہر ہے

ولولے جاگے کہ آئے زلزلے
پھر تہہ و بالا یہ دل کا شہر ہے

کون ہے جس کو نہ لے ڈوبی غزل
بے اماں دل کی یہ چڑھتی لہر ہے


سیدہ سارا غزل ہاشمی

تانیہ
03-05-2012, 05:08 PM
دھوپ بھی کجلا گئی ہے آنچ سے
کس قدر بھڑکا مزاج ِ دہر ہے

واہ ۔۔۔۔زبردست

سیدہ سارا غزل
03-05-2012, 05:48 PM
شکریہ تانیہ جی

عبادت
03-06-2012, 12:54 AM
اسلام علیکم

کون ہے جس کو نہ لے ڈوبی غزل
بے اماں دل کی یہ چڑھتی لہر ہے

بہت خوب مس سیدہ سارا صاحبہ
:Ghelyon:

سیما
03-06-2012, 04:24 AM
وعلیکم السلام

زبردست لکھا آپ نے
بہت شکریہ سیدہ سسٹر

این اے ناصر
03-06-2012, 06:44 PM
خود نمائی عمر بھر کا قہر ہے
میرے ہونٹوں پر سخن کا زہر ہے

دل دھڑکتا ہے مرے کانوں کے پاس
اور خوابیدہ یہ سارا شہر ہے

واہ بہت خوب سسٹر۔

محمد بلال اعظم
03-10-2012, 08:44 AM
ماشاءاللہ