PDA

View Full Version : ویمن ون ڈے کرکٹ چیمپئن شپ



تانیہ
03-06-2012, 09:07 PM
پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن ونگ کے زیر اہتمام ساتویں ویمن ون ڈے کرکٹ چیمپئن شپ ملک بھر میں جمعہ سےکھیلا جا رہا ہے چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 14 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں لاہور، اسلام آباد، ملتان، ایبٹ آباد اور کوئٹہ شامل ہیں۔ گروپ بی میں زرعی ترقیاتی بینک، راولپنڈی، سیالکوٹ، پشاور اور پاکستان بورڈ جبکہ گروپ سی میں پاکستان یونیورسٹیز، کراچی، فیصل آباد اور حیدر آباد شامل ہیں گروپ اے اور سی کے میچز اسلام آباد اور راولپنڈی جبکہ گروپ بی کے میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے ایونٹ کا فائنل 24مارچ کو اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

این اے ناصر
03-06-2012, 09:11 PM
باخبرکرنے کے لیے شکریہ۔