PDA

View Full Version : قائم تھی ظلمتوں کی حکومت سویر تک



Ameen Asim
03-06-2012, 11:18 PM
قائم تھی ظلمتوں کی حکومت سویر تک
کرتے رہے چراغ بغاوت سویر تک

پہلی کرن کو دیکھ کے چپ ہو گئے کہ جو
سورج کو کر رہے تھے ملامت سویر تک

تاریکیوں کا آج بھی حملہ شدید تھا
ہاری نہ جگنوؤں نے بھی ہمت سویر تک

ساقی سے اور لوگ بھی رکھتے ہیں رسم و راہ
آئے گی سامنے یہ حقیقت سویر تک

تاروں نے ٹوٹ ٹوٹ کے رکھی ہے برقرار
شب خون مارنے کی روایت سویر تک

عاصم کوئی کتاب ہی پڑھ لیں ذرا سی دیر
جاناں کو سوچنے کی ہے فرصت سویر تک

امین عاصمٓ

این اے ناصر
03-07-2012, 02:00 PM
عاصم کوئی کتاب ہی پڑھ لیں ذرا سی دیر
جاناں کو سوچنے کی ہے فرصت سویر تک

واہ بہت خوب برادر۔ بہت اچھی شاعری ہے۔

Ameen Asim
03-07-2012, 06:22 PM
محترم ناصر شاہین صاحب ۔۔
آپ کی حوصلہ افزائی پر آپ کا دلی ممنون ہوں۔
والسلام
امین عاصم

سیما
03-22-2012, 03:30 AM
بہت خوب
شکریہ آپکا

تا بی
03-22-2012, 07:15 AM
پہلی کرن کو دیکھ کے چپ ہو گئے کہ جو
سورج کو کر رہے تھے ملامت سویر تک
زبردست
کیا بات ہے :heart: