PDA

View Full Version : کس نے کہا تھا پیپسی 5 روپیہ کم کر دو



بےباک
03-11-2012, 11:34 PM
http://3.bp.blogspot.com/-shiTiVrsNoY/TcpFQprkwgI/AAAAAAAAANQ/0kQd1O2NlpE/s1600/pepsi.JPG
مچھر جو ہوں زیادہ تو دروازے کھڑکیاں بند کر دو ،
کس نے کہا تھا کے پیپسی 65 کی کر دو ؟

روٹیاں لے آئے ہو ٹھنڈی ، پر سالن تو گرم کر دو ،
کس نے کہا تھا کے پیپسی 65 کی کر دو ؟

دعا جب بھی مانگو تو آنکھوں کو اپنی نم کر دو ،
کس نے کہا تھا کے پیپسی 65 کی کر دو ؟

افطاری ہو کسی کی طرف سے تو خود کو تم بے شرم کر دو ،
کس نے کہا تھا کے پیپسی 65 کی کر دو ؟

دماغ خراب کرنا ہو کسی کا تو یہ سوال ایک دم کر دو ،
کس نے کہا تھا کے پیپسی 65 کی کر دو ؟

پوری غزل ہی لکھ ڈالی اب تو یہ قصہ ختم کر دو ،
کس نے کہا تھا کے پیپسی 65 کی کر دو ؟ .

بشکریہ “اردو کو“

بےباک
03-11-2012, 11:37 PM
کس نے کہا تھا پیپسی پر پانچ روپے کم کردو۔۔۔۔

زرداری۔۔۔

سائیں اس بات کو چھوڑو کہ کس نے کہا تھا مگر پانچ روپے کم کرنے سے ملک کی اقتصادی حالت پر بڑا اثر پڑے گا۔ اس لئے پندرہ پرسنٹ انٹرٹیمنٹ ڈسکاؤنٹ ٹیکس لگایا جائے گا۔



گیلانی۔۔۔

مجھے تو صحیح پتہ نہیں کہ کس نے کہا تھا مگر چلیں چھوڑیں جس نے بھی کہا تھا کہنے دیں۔ اس موقع پر قومی ھم آھنگی کی بڑی ضرورت ہے کہ ساری پارٹیاں تسلیم کرلیں۔



الطاف حسین۔۔۔

مییییرے بھائئئئئئئیو۔ ظلم کی اس آآآآآآندھی میں واحد الططططاف حححححسین ہی تھا جس نے کہہہہہا تھا کہ پیسپی والے پپپپپپپیسے کم کریں گے۔ کسی نے نہ مانا مگر دیکککککککھو ۔ انتہاپسند اسلام جماعتیں اااااس میں ملوث ہیں ۔ حکومت کو چاھئئئئئیے کہ ان پر پابندی لگائئئئئئئے۔



مولانا فضل الرحمن۔۔۔~

تہتر کے آئین کے تناظر میں یہ بڑا کُھلا تضاد ہے اور ہم اسکی پرزور مذمت کرتے ہیں اگر پیسپی پر پانچ روپے کم ہوئے ہیں تو حکومت کو لسی پر بھی کرنے چاھئیں



نواز شریف۔۔۔

یہ جمہوریت کے خلاف ایک سازش ہے ہم اسکی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیسپی پر دس روپے کم کئے جائیں۔ اس کے لئے آل پارٹیز کانفرنس بُلائی جائے گی۔



رحمان ملک۔۔۔

اس کنسپائرسی کے تانے بانے اصل میں طالبان سے ملتے ہیں۔ میں نے خود پرسنلی پیپسی پی کر دیکھی ہے اور یہ وہی پیسپی ہے جو القاعدہ کے لوگ پیتے ہیں۔ ہم نے انکے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے اور عنقریب قوم کو خوشخبری دیں گے



عمران خان۔۔۔

یہ حکومت کی ناکامی کا ایک ثبوت ہے۔ میرے بھائیو کوکا کولا پر پانچ روپے کم ہوئے کیا؟؟؟؟ تو پھر پیسپی پر کیوں؟؟؟؟؟۔ یہ کرپٹ حکومت ہر معاملے میں اربوں روپے کمیشن کھارہی ہے ۔ بس اب قوم کو روڈوں پر نکل آنا چاھئیے اور پیسپی کا بائیکاٹ کیا جانا چاھئیے۔



جماعت اسلامی۔۔۔۔

ہم جانتے ہیں کہ یہ کس نے کہا تھا۔ امریکہ اور اسکے حواری ملک کی سلامتی کو تباہ و برباد کرنے کے لئے پیسپی والوں سے کہہ رہے ہیں کہ ایسا کرو۔ دس تاریخ کو ایم اے جناح روڈ پر دھرنا ہوگا اور ریلی نکالی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
:Ghelyon::Ghelyon::Ghelyon: بشکریہ فیس بک







این اے ناصر
03-11-2012, 11:40 PM
ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھ اھاھاھاھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

بہت خوب ۔

محمد فیصل
03-30-2012, 10:38 AM
:christmas::christmas::christmas::christmas::chris tmas::friends::Ghelyon: