PDA

View Full Version : نئے صوبہ جات



shahnawazaamir
03-17-2012, 01:01 AM
آج میرا پہلا دن اورپہلے دن کی غلطی معاف جیساکہ نئے صوبہ جات میرا موضوع ہیں کیونکہ آج کل کا ہاٹ موضوع یہی ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نئے صوبہ جات کس بنیاد پر بنائے جائیں ؟ لسانی ، انتظامی طور پر یا محدود پیمانے پر اگر لسانی بنیادوں پر صوبہ جات کا قیام عمل میں آیا تو کل ہر کوئی اٹھ کھڑا ہوجائے گا صوبہ جات کے لئے اور اگر محدود پیمانے پر خودمختاری دی جائے تو یہاں پر گنگا ہی الٹی بہنے لگتی ہے یعنی علیحٰدگی کا جانب قدم اٹھ جاتے ہیں اب بچا آخری حل تو وہ سب سے بہتر ہے کہ انتظامی طورپر بنائیں جائیں جوکہ کم سے دائرے کے اندر تو رہیں گے سرائیکی اور مہاجر صوبہ دراصل پنجاب کو تقسیم کرنے کی ایک کوشش ہے کہ ایک قوم ایک زبان کو دو حصوں میں تقسیم کردیا جائے اس کے نتائج بہت بھیانک نکلیں گے آج جو مہاجر صوبہ کی آواز اٹھی ہے یہی آواز ہزارہ صوبہ، سرائیکی صوبہ ، بلوچستان کی علیحٰدگی میں اور اب مہاجر صوبہ پہلے ان قوتوں کا ساتھ دیا اور ان کی ہمدردی سمیٹی اور پھر اپنی آواز بلند کردی کہاں کا انصاف ہے لیکن سب ایک بات جان لیں یہ پاکستان ہیں تو ہم سب ہیں جس دن یہ صوبہ جات میں تقسیم ہوا تو پاکستان کو بدقسمتی سے ٹوٹنے سے کوئی نہیں روک سکتا

اذان
03-17-2012, 01:35 AM
اچھی سوچ کے لیے بے حد شکریہ
بہت زبردست شیئرنگ ہے