PDA

View Full Version : دھڑام سے گِری پایا تھا ذرا جُتّی کو



Jafar Bashir
03-19-2012, 01:13 AM
:Ghelyon:
دھڑام سے گِری پایا تھا ذرا جُتّی کو
موٹے پاؤں میں پَھسایا تھا ذرا جُتّی کو

طفلِ کُتا گند ڈال گیا جُوتے پر
پالش ابھی کروایا تھا ذرا جُتّی کو

ڈر کے بھاگا وہ مَشٹنڈا سر کے بَل
ہَوا میں دوشیزہ نے لہرایا تھا ذرا جُتّی کو

ننگا سالی نے کیا بہنوئی کو پاؤں سے
شادی پہ اُس نے چُھپایا تھا ذرا جُتّی کو

پِستہ قد لڑکی لگی اور بھی بچی سی
اُس نے جب پاؤں سے لا۔۔۔ یا تھا ذرا جُتّی کو

اُسے گُجرات کا سب لوگ ہی کہنے لگے
اُس نے مذاقاً ہی چُرایا تھا ذرا جُتّی کو

بیگم نے کردی ٹُھکائی میری بچوں کےساتھ
بس مَیں نے تو پَھڑایا تھا ذرا جُتّی کو

جعفر بشیر جعفرؔ

این اے ناصر
03-19-2012, 10:15 AM
بہت دلچسپ ۔ شکریہ