PDA

View Full Version : راجر فیڈرر نے چوتھی بار انڈین ویلز ٹینس ٹائٹل جیت لیا



تانیہ
03-19-2012, 11:44 PM
http://www.geourdu.com/wp-content/uploads/2012/03/Federer-300x139.jpg

سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے چوتھی مرتبہ انڈین ویلز ٹینس ٹائٹل جیت لیا۔فائنل میں فیڈرر نے امریکا کے جان اسنر کو ہرادیا۔ ویمنز ٹرافی وکٹوریہ آزرنکا نے حاصل کرلی۔

سیمی فائنل میں جان اسنر نے عالمی نمبر ایک نوواک یوکووچ کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔ لیکن راجر فیڈرر نے اسنر کو اسٹریٹ سیٹ میں سات چھ اور چھ تین سے مات دیدی۔یوایس اوپن فائنل میں یوکووچ سے ہارنے کے بعد فیڈرر کی اکتالیس میچوں میں یہ انتالیس ویں فتح ہے۔

ویمنز ورلڈ نمبر ایک بیلاروس کی وکٹوریہ آزرنکا نے فائنل میں روس کی ماریا شراپوا کو چھ دو اور چھ تین سے ہرادیا۔

تا بی
03-20-2012, 01:25 AM
نوواک یوکووچ ہر گیا :crying2:

این اے ناصر
03-20-2012, 10:28 AM
باخبرکرنے کے لیے شکریہ۔