PDA

View Full Version : خود کو سمجھا لو ، زائرہ عابدی



بےباک
03-22-2012, 01:40 AM
خود کو سمجھا لو
سنو جاناں ،
مجھے تم سے بس
ایک بات کہنی ہے
اور وہ بات تم کو یاد رکھنی ہے
کہ تم خوابوں میں میرے
اس طرح نہیں آیا کرو
تمھارے یوں چلے آنے سے
ہوتا ہے یہ
کہ میرے خواب سارے
ٹوٹ جاتے ہیں
اور نیند آنکھوں سے
میری پھر روٹھ جاتی ہے
اور میرے دل کے شوالے میں
وہ پجارن جاگ جاتی ہے
جو تمھارے پیار کے
چرنو ں کی داسی تھی
پھر پجارن ایک کہانی کہہ سناتی ہے
ہاں ! گلابی رنگ برساتی کہانی
یاد ہے تم کو?
جس کی رنگیں مسکراتی ساعتیں
ہم راز تھیں اپنی
وہ افسانہ بھی تم کو یاد تو ہوگا
جسے ہم خود ادھورا چھوڑ کر بچھڑے
اس افسانے کو دہراتے ہوئے
میرے دل کے پرانے زخم
سارے کھلتے جاتے ہیں
اور آنکھیں بھیگتی جاتی ہیں
خود بخود میری
پھر تم اپنا ہاتھ شانے پر میرے
دھیرج رکھ کے مجھ سے کہتے ہو
خود کو سمجھا لو
اپنے دل کو بہلا لو
مگر میں کیا کرون?
مجھے خود کو سمجھانا نہیں آتا
دل کو بہلانا نہیں آتا
اس لئے جانان!
کہا ہے یہ تمھیں میں نے
کہ ٹؤٹے خواب چننے میں
بہت ہی دیر لگتی ہے
اور پجارن کو منانے میں
میں خود بھی ٹوٹ جاتی ہوں
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
نوٹ ،،یہ شاعر ی پہلے بھی کہیں پرنٹ ہو چکی ہے
شعر و شاعر ی کا شوق نوجوانی اور جوانی دور سے تعلّق رکھتا ہے ،یہ اسی
دور کے کچھ ٹو ٹے پھوٹے الفاظ اردو منظر کی نظر کر رہی ہوں گھر میں بھی
اور اردو منظر کی پیاری محفل کے سارے بچّوں کو بہت سی دعاؤں کے ساتھ ۔
خداحافظ
آپ کی دعاؤں کی طالب ،
زائرہ عابدی ،

سیما
03-22-2012, 02:11 AM
زبردست
شکریہ :photosmile:

این اے ناصر
03-31-2012, 12:43 PM
واہ بہت خوب۔ شکریہ

نگار
09-22-2012, 10:30 PM
بہترین شاعری ارسال کرنے پر آپ کا بہت بہت شکریہ

pervaz khan
09-23-2012, 11:05 AM
زبردست جناب