PDA

View Full Version : ماں مجھے ڈر لگتا ہے



تا بی
03-27-2012, 02:44 PM
کل رات بستر پہ مجھے
اک آہٹ نے چونکا دیا
اک نرم ہوا کا جھونکا
میری پیشانی کو چھو کرگیا
آنکھ کھلی تو ماں کو دیکھا
کچھ ہلتے لب، کچھ پڑھتے لب
میں دھیرے سے مسکرادیا
ماں آ ج بھی اُٹھ کر راتوں کو
میری پیشانی چومتی ہے
اور اپنےحصے کی بھی سب دعائیں
مجھ پر پھونکتی ہے
بس اتنا یاد ہے مجھے
اک عرصہ پہلے بچپن میں
بس اک بار کہا تھا
ماں مجھے ڈر لگتا ہے

این اے ناصر
03-27-2012, 03:13 PM
واہ بہت ہی عمدہ شئیرنگ۔ شکریہ

نگار
03-28-2012, 02:50 PM
واقعی ماں جیسی ہستی کا کوئی نعمل بدل نہیں ہو سکتا

شکریہ آپ کا

بےباک
03-28-2012, 08:09 PM
ماں کا کوئی جواب نہیں ،
نہ اس جیسی کوئی اور ھستی ہو سکتی ہے ، ہم اس کے جسم کے حصے ہیں ، وہ ہماری ہر ایک تکلیف کو اپنی سمجھتی ہے،:heart:

نجم الحسن
03-28-2012, 11:56 PM
ماں شب بیدار ہو تو بیٹا شاہ ولی اللہ
ماں مجاھدہ ہوتو بیٹا شاہ اسماعیل
ماں متقی ہوتو بیٹا حسین احمد مدنی
ماں زاہدہ ہو تو بیٹا انور شاہ کشمیری
ماں صالحہ ہوتو بیٹا مفتی محمود
ماں نوافل کی پابند ہو تو بیٹا ھزاروی
ماں سنتو ں کی پابند ہو تو بیٹا درخوستی
ماں جرات مند ہو تو بیٹا ؟؟؟؟
فیصلہ خود کریں
نجم الحسن
ڈیرہ غاذی خان

سیما
03-29-2012, 04:13 AM
بہت خوب تابئ بھائ اچھا لکھا آپ نے شکریہ
اور جس کے پاس ماں ہے وہ آپنی ماں کی قدر کرنا سیکھے اور اللہ کاشکر ادا کرنا چاہیے ان کی ممی زندہ ہے ۔

انجم رشید
03-29-2012, 01:32 PM
السلام علیکم ،
امی جی کو 6 ماہ ہوگے ہیں دنیا سے گے لیکن ایسا لگتا ہے جیسے آج بھی وہ یہیں ساتھ ہی ہیں میں جب بھی پریشان ہوتا تھا تو یہی آرزو ہوتی تھی کہ اے کاش میں وہی چھوٹا سہ بچا ہوتا تاکہ جب مجھے ڈر لگے ماں مجھے گود میں چھپا لے ۔
شکریہ