PDA

View Full Version : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم کی خوشبو



مدنی
03-29-2012, 02:56 PM
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ مبارک سفید ،چمکتا ہواتھا۔اور آپ کا پسینہ مبارک موتی کی طرح تھا اور جب چلتے تو پسینے کے قطرے دائیں بائیں ، ادھر ادھر جھکے جاتے تھے جیسے کشتی جھکی جاتی ہے اور میں نے دیباج اورریشم بھی اتنا نرم نہیں پایاجتنی آپ کی ہتھیلی نرم تھی اور میں نے مشک اور عنبر میں بھی وہ خوشبو نہ پائی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک میں تھی ۔
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ظہر کی نماز پڑھی ،پھر آپ اپنے گھر جانے کو نکلے اور میں بھی آپ کے ساتھ نکلا ۔سامنے کچھ بچے آئے توآپ نے ہرایک بچے کے رخسار پر ہاتھ پھیرا اور میرے رخسار پر بھی ہاتھ پھیرا ۔ میں آپ کے ہاتھ کی ٹھنڈک اور وہ خوشبودیکھی جیسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خوشبو ساز کے ڈبہ میں سے ہاتھ نکالاہو ۔ صحیح مسلم

مدنی
03-29-2012, 03:01 PM
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر میں تشریف لائے اور آرام فرمایا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پسینہ آیا، میری ماں ایک شیشی لائی اورآپ کا پسینہ پونچھ پونچھ کر اس میں ڈالنے لگی آپ کی آنکھ کھل گئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے ام سلیم یہ کیا کررہی ہے ؟ وہ بولی کہ آپ کا پسینہ ہے جس کو ہم اپنی خوشبو میں شامل کرتے ہیں اور وہ سب سے بڑھ کر خود خوشبو ہے ۔{مسلم }

سیما
04-20-2012, 03:56 AM
السلام علیکم
بہت بہت جزاک اللہ بھائی جی
سبحان اللہ ، بہت ہی خوبصورت شیئرنگ کی آپ نے خوش رہیں ۔۔

pervaz khan
06-02-2012, 05:51 PM
جزاک اللہ