PDA

View Full Version : میرا ملک جل رہا ہے



تا بی
03-30-2012, 01:03 AM
غمِ زندگی سناؤں میرا ملک جل رہا ہے
میں خوشی کہاں سے لاؤں میرا ملک جل رہا ہے

تمھیں یہ گلا ہے جاناں کہ مزاج کیوں ہیں برہم
کہو کیسے مسکراؤں میرا ملک جل رہا ہے

تمھیں عید کی خوشی ہے مجھے یاد ہے وہ لیکن
میں یہ کیسے بھول جاؤں میرا ملک جل رہا ہے

ہے ڈگر ڈگر وحشت ہے قدم قدم شہادت
سر راہ ڈگمگاؤں میرا ملک جل رہا ہے

میرا زخم زخم سینہ تو لہو لہو سفینہ
میں نشاط کیسے پاؤں میرا ملک جل رہا ہے

جہاں بے ایماں محافظ تو وہاں ہے خدا ہی حافظ
تمھیں آئینہ دکھاؤں میرا ملک جل رہا ہے

سیما
03-30-2012, 01:10 AM
جہاں بے ایماں محافظ تو وہاں ہے خدا ہی حافظ
تمھیں آئینہ دکھاؤں میرا ملک جل رہا ہے

سچ بلکل سچ :@:@:@

تا بی
03-30-2012, 01:11 AM
توں کہاں تھا میرے خالق کے میرے کام آتا
مجھے پہ ہنستے رہے پتھروں کے خداوں والے

انجم رشید
03-30-2012, 08:20 PM
السلام علیکم ۔
سچ لکھا آپ نے

تا بی
03-30-2012, 09:17 PM
عمل کی سوکھتی رگ میں ذرا سا خون شامل کر
مرے ہمدم فقط باتیں بنا کر کچھ نہیں ملتا

تا بی
03-30-2012, 09:18 PM
السلام علیکم ۔
سچ لکھا آپ نے

وعلیکم اسلام

شاہنواز
03-30-2012, 10:42 PM
مجھے شعر و شاعری تو نہیں آتی لیکن میرا ملک جل رہا ہے
اور اس ّآگ میں ہم جل رہے ہیں اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے
گلستاں کو جلانے نکلے ہیں کون ہے جو اس آگ کو بجھائے گا
کون آگے آئے گا ہم کو ہی آنا ہوگا یہ کام ہم کو ہی کرنا ہوگا
بھائی چارہ کا درس دے کر کالی بھیڑوں کو یہاں سے نکال کر
تعصب کی آگ کو بجھا کر آؤ ایک پاکستانی قوم بن کر جو
کہیں گم ہوگئی ہے پاکستانی قوم کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گیا ہوں
کہ کہاں گم ہوگئی ہے الگ قوم کہاں سے آگئ ہے کیوں فضا بوجھل
ہوگئ ہے آؤ قدم سے قدم ملا کر چلیں امن کا جھنڈا تھام کر چلیں
آؤ پاکستانی بنیں اپنی پہچان کروائیں ایک قوم کے ناطے