PDA

View Full Version : میرا کراچی



شاہنواز
03-31-2012, 01:46 PM
میرا کراچی
میرا کراچی جو کہ روشنیوں کا شہر تھا اور رات تو یہاں ہوتی نہیں تھی رات رات بھر چائے اور کھانے پینے کے ہوٹل کھلے رہتے تھے چہل پہل لگی رہتی تھی بھائی چارے کی فضاء قائم تھی ایک دوسرے کی مدد کرنے کا جذبہ موجزن تھا لیکن یکا یک پتا نہیں کسی کی نظر لگ گئ روشنیاں گل ہوگئیں ہوتل اور سڑکیں ویران ہوگئیں بھائی چارے کی جگہ بددلی نے لے لی لوگ ایک دوسرے سے دور ہونے لگے عید رمضان اور تہواروں میں لوگوں نے ایک دوسرے کو پوچھنا ہی چھوڑ دیا نفرتیں پروان چڑھ گئیں یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوا ہم سب سمجھتے ہیں کہ ان کے پیچھے کن کا ہاتھ ہے اور ابھی بھی وقت ہے سنبھلا جاسکتا ہے آؤ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر چلیں بھائی چارے کی فضا پھر پیدا کریں

بےباک
03-31-2012, 10:12 PM
شاباش شاھنواز بھائی ، جزاک اللہ ،
بہت اچھے جذبے سے آپ نے پکارا ہے ،ہم آپ کے ساتھ ہیں ،

abrarhussain_73
03-31-2012, 11:22 PM
میں نے کراچی میں تقریبا کچھ نہیں تو ۲۵ سال گزارے مجھے دنیا کے سب شہروں سے اچھا کراچی لگا اور تا حال مجھے کراچی سے پیار ہے مگر افسوس کہ اب ہم وہاں کا نام لیکر گبھراتے ہیں۔ اللہ اس شہر کی رونقوں کو دوبارہ بحال کرے۔ آمین۔

شاہنواز
03-31-2012, 11:59 PM
آج پھر کراچی نامعلوم ہاتھوں خوں آلود ہوگیا ایک اور دن غریب کے گھر کا چولہا بجھ گیا- ایک اور غریب گھرانہ بھوکا پیاسا سوگیا- ایک اور بچہ بغیر دودھ کے رہ گیا- ایک اور مریض ڈاکٹر نہ ملنے کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا - ایک غریب مریض گورنمنٹ اسپتال سے علاج سے رہ گیا- کئ لوگ گھروں میں بند رہ گئے اورکیا بولوں کتنوں کے لال اپنوں کے ہی ہاتھوں جان سے ہاتھ دھوبیٹھے کیوں ہم ان کو کنٹرول کیوں نہیں کرسکتے کوئی ان کو سمجھا کیوں نہیں سکتا ہم ایک کیوں نہیں ہوسکتے کہ دنیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھا جاسکے-
بیرونی دنیا یہی تو چاہتی ہیں کہ ہم آپس میں لڑتے رہیں اور ان کے مقابل نہ کھڑے ہوسکیں اور کشکول کبھی نہ ٹوٹے ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ارد گرد کے گھر والوں کو سمجھائیں اور کہیں کہ اپنے بچوں کو کنٹرول کریں اور کچھ بھی ہوں ان پر نظر رکھیں اور کسی غلط سرگرمی جانے سے روکا جائے کہ بعد میں ایک لاش کی صورت میں وہ ان سے برداشت نہ ہوگا اور اس لاش کو دیکھ کر کوئی دوسرا دہشت گرد جنم نہ لے لے- آئیے اپنے گھر محلے اس آغاز کریں اور امن کا دیپ جلائیں

شاہنواز
04-16-2012, 01:52 AM
میرا کراٰچی امن کی تلاش میں ہے اس کی سڑکیں جو راتوں کو سنسان ہوگئے ہیں اپنی پرانی روایات کی تلاش میں ہے میرے کراچی میں رات تو ہوتی نہیں تھی آج اندھیروں میں ڈوبا پوا ہے روشنیوں کی تلاش میں ہے کیوں ہم سب اس کے ذمہ دار ہیں تو آئیے کہ ہم سب مل کر اس کی پرانی رروایات کو زندہ کریں اور اس شہر کی پرانی رونقیں بحال کریں کیوں نہ ہم سب ہاتھ میں ہاتھ ملاکر چلیں اور ایک ہوکر کے اس شہرکراچی کو مثالی بنادیں کیوں نہ

سرحدی
04-21-2012, 08:56 AM
بہت خوب شاہنواز بھائی۔
اللہ تعالیٰ اس شہر پر اور اس کے رہنے والوں پر اپنا فضل و کرم فرمائے۔ اور جو بھی اس شہر کا امن تباہ کررہے ہیں اللہ ان کو ہدایت عطا فرمائے اور اگر ان بدبختوں کی قسمت میں ہدایت نہیں تو اللہ تعالیٰ ان کو چُن چُن کر ہلاک کردے اور ان کو عبرت کا نشان بنائے ۔

mondamonda
04-23-2012, 10:25 AM
اچھا اچھا