PDA

View Full Version : عورت ، کل اور آج

تا بی
04-02-2012, 06:03 AM
عورت کا مطلب فارسی میں حیاءاورعربی میں چھپی ہوئی ہے -عورت قدرت کا انمول تحفہ ہے -یہ ممتا کاساگر ہے تو محبت کادریابھی ہےایک بیٹی ہے تو اپنے ماں باپ کےلیے خود کو قربان کرکےانکی عزت پرآنچ نہ آنے دینے والی،بہن ہے تو ہنسی خوشی اپنی جاگیربھائی کودے دینےوالی ،بیوی ہے توشوہر کو فقیرسے بادشاہ بنادیتی ہے، اروجب ماں ہے تواللہ کے لیے محبت کی مثال بن جاتی ہے - پوری دنیا ھر سال 8مارچ کو عورت کےلیےمناتی ہےاُسکی آزادی،اُسکی خواہشوں اور اسکے حقوق کو پوراکرنے کےلیےَ مگر کتنی ہی ایسی عورتیں ہیں جواس دن سے بے خبر اپنے روز کے کام پورےکرتی ہیں ،
جنہیں اس بات سے قطعی فوق نہیں پڑتا کہ دنیا اُن کے لیے کیا سوچ اور کیا کررہی ہے - وہ توبس ہرصبح کے ساتھ کچھ چھوٹی چھوٹی خواہشوں کی تتلیاں پکڑے کبھی باپ سے فرمائیش کرتی ہیں توکبھی ماں سے لاڈاٹھواتی ہیں -وہ کنوہیں کا مینڈک بن کربہت خوش ہیں جن کے خواب ،تتلی کے تعاقب میں اک پھول سا بچہ ،سے آ گے جاتے ہی نہیں وہ عورت کبھی بدلی نہیں چاہے مغرب میں رہی یا مشرق میں وہ وہی رہی لیکن پھر اک دن انکلاب نے اُ سے بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا وہ آج اپنے حقوق کے لیے پارلیمنٹ کے دروازے کھٹکھٹا رہی ہے وہ اپنی آزادی کے لیے لڑرہی ہے کنوہیں کی زندگی چھوڑنا چاہتی ہے اُسے رشتوں کی زنجیروں سے نفرت ہے وہ خود کو بہت اونچے مقام پر دیکھنے کی خواہیش مند ہے پھر دنیا نےاُسے کے حقوق کو تسلیم کرنا شروع کیا اُ سے آزادی دی گئی، کنوہیں کے مینڈک کو سمندر مل گیا وہ آج آپ کو پارلیمنٹ میں نظر آتی ہے -سڑکیں ؟ بازاریں،یونیورسٹیاں عورت کے حسن کو بے نقاب دیکھ رہی ہیں اُنہیں سراہ رہی ہیں اور عورت اپنے ہونے کے تفاخر میں مبتلاخود اپنے ہی وجود پر پیررکھے پا ئران پر چڑھ رہی ہے یہ آج کی عورت ہے بالکل جدید اور نئی روایتوں میں ڈھلی اُ سے فخر ہےکہ وہ آج کی عورت ہے - یہ آرٹیکل بھی اسی لئےلکھا جا رہا ہے کہ کنوہیں کے مینڈک اور سمندر کی مچھلی اپنا فرق جان سکیں -قطع نظر اسکے کہ کون اچھا اور کون بُرا ہے - چلئے پتھروں کے دور میں چلتے ہیں وہاں سے واپس اپنی دنیا میں آنے کیلئے

این اے ناصر
04-02-2012, 09:49 AM
شئیرنگ کاشکریہ۔

انجم رشید
04-03-2012, 01:08 PM
لسلام علیکم ۔
آپ نے ایک اچھے موضع پر بات کی ہے لیکن بہت سی باتیں رہ گی ہیں ۔
عورت کیا ہے عورت پہلے ماں ہے پھر بہن ہے پھر بیوی ہے پھر بیٹی ہے اسلام میں ہر مسلم ماں بہن بیٹی ہر مسلم مرد کی ماں بہن بیٹی ہے خواہ وہ کیسی کی بھی ہو لیکن اب حلات یہ ہیں کہ ہم صرف اپنی ماں بہن بیٹی کو ہی اپنی سمجھتے ہیں اور دوسروں کی میں خامیاں تلاش کرتے ہیں خواہ اپنیوں میں ہزاروں خامیاں ہوں ۔
آتیں عورت کے حقوق کی طرف آج تک کیسی قوم کیسی مہذب نے عورت کو حقوق نہیں دیے سواے اسلام کے اسلام نے عورت کو مکمل حقوق دیے ہیں لیکن یہاں ہم مسلم مرد یہاں اسلام نے حقوق دیے ہیں ہم دینے کو تیار ہی نہیں
ہم غیرت کے نام پر عورت کا قتل کر رہے ہیں ہم کارو کاری کرتے ہیں ہم عورت پر تیزاب ڈالتے ہیں کیوں کہ اس نے

ہمارے ساتھ تعلق نہیں بنایا کتنا ظلم کرتے ہیں ہم بے چاری عورت پر الزام ایسے دیتے ہیں جیسے سب قصور اس بے چاری کا ہی کبھی ہم نے اپنے اندر دیکھا ہے کہ ہم مرد کیا کرتے ہیں یعنی ہم جو دل چاہے کریں ہم آزاد ہیں لیکن عورت ہماری لونڈی ہے ہم اس کی کوی غلطی معاف کرنے کو تیار نہیں ہیں کس نے عورت کو وہ حقوق دیے ہیں جو اسلام نے اس کو دیے ہیں عیسی علیہ السلام کا قول ہے کہ کیسی کی آنکھ کا شہتیر دیکھنے سے پہلے اپنی آنکھ کا تنکہ دیکھ لیں لیکن یہاں تو الٹی گنگا بہتی ہے ۔
اب کچھ عورت کے بارے میں مجھے آج تک اس بات کی سمجھ نہیں آٰی کہ عورت کن حقوق کے لیے لڑ رہی ہے ۔
ایک مغرب کی عورت ہے اس نے لڑ لڑ کر کیا پا لیا کون سے حقوق حاصل کر لیے اس نے آج اس کے حقوق کیا ہیں پہلے تو اس کو جاب کرنا ہوتی ہے پھر گھر بھی سنبھالنا ہے بچے بھی پالنے ہیں اور جو وہ کماے اپنے شوہر کو بھی دینا ہے کیا یہ آزادی ہے کون سی آزادی ملی اس کو آج وہ بدترین غلامی سے گزرنا پڑ رہا ہے ۔
کیا مسلم خاتون اس قسم کے حقوق چاہتی ہے کیا وہ اس قسم کی آزدی چاہتی ہے مغرب کے مرد نے تو اپنے مفاد کے لیے اس کو ایسی آزادی دی جو واقع ہی کونیں کے مینڈک والی بات ہے اس کو سر عام برہنہ کر دیا مغرب کا مرد تو یہی چاہتا تھا لیکن ہماری مایں بہنیں بیٹیاں کس قسم کے حقوق مانگ رہی ہیں یہ بات میری سمجھ سے بالا تر ہے
اگر آپ نے اپنے حقوق کے لیے لڑنا ہے تو ضرور لڑیں لیکن ان حقوق کے لیے جو آپ کو آج سے پندراں سو سال پہلے اسلام نے دیے تھے ان میں ہی ایک خاتون کی عزت ہے ۔
اور مرد حظرات کو بھی اس بات کا خیال کرنا چاہیے کہ سب کی مایں بہنیں بیٹیاں برابر ہیں ہمیں ہر خاتون کو وہ حقوق دینے چاہینے جو اسلام نے ایک خاتون کو دیے ہیں ۔
وسلام

شاہنواز
04-05-2012, 05:35 PM
بھائی جی یہ ایک حساس موضوع ہے عورت کائنات کا ایک ایک ایسا راز ہے جس کو کوئی نہیں سمجھ سکا کہیں تو وہ تو حکومت کرتی نظر آتی ہے تو کہیں میدان جنگ میں سپہ پلائی کی دیوار بن جاتی ہے تو کہیں مظلومیت کی چادر اوڑھ لیتی ہے تو کہیں گندگی کا ڈھیر بن جاتی کہیں اولاد کے لئے سب کچھ قربان کردیتی ہے تو کہیں اپنے علاوہ کسی کو بھی تو یہ عورت کے مختلف روپ ہیں آج کی عورت آزادی کے نام پر لباس اتارنے کو تیار ہے کیوں وہ جو ہمارا اسلامی کلچر کہاں گیا جب کہو تو یہ مخلوق کہتی ہے کہ قرآن نے عورت کو سب سے زیادہ آزادی دی ہے ہاں دی ہے لیکن ان کے ساتھ کچھ شرائظ بھی رکھیں ہیں اکیلے گھر سے نکلنے سے اجتناب کر شرعی لباس پہن کر نہ کہ آج کل کے فیشن کی طرح الٹا سیدھا لباس پہنا جاتا جو کہ لباس کے نام پر دھبہ ہوتا ہے مجھے نہیں معلوم کہ میری اس رائے کوئی متفق ہوگا کہ نہیں لیکن جو قرآن میں لکھا ہے وہ میں بتا رہا ہوں اور محرم کے بغیر کہیں نہ جائے بازار جائے تو اونچی آواز اور ہنس کر بات نہ کرے

لاجواب
04-05-2012, 11:40 PM
شئیرنگ کاشکریہ۔

تا بی
04-06-2012, 03:44 PM

میں نے تو اک اشارہ کیا ہے آپ نے تو حد کر دی :treeswing:
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی

شاہنواز
04-07-2012, 03:56 AM
یہ تو میں نے لحاظ کیا آپ خواتین کی وجہ سے زبان زیادہ سخت ہوجائی لیکں میں فیشن پر بھی لکھنا چاہتا ہوں پر آپ خواتین کی وجہ سے خاموش ہون

تا بی
04-07-2012, 06:51 PM
یہ تو میں نے لحاظ کیا آپ خواتین کی وجہ سے زبان زیادہ سخت ہوجائی لیکں میں فیشن پر بھی لکھنا چاہتا ہوں پر آپ خواتین کی وجہ سے خاموش ہون

جی میں بھی خواتین نہیں ھوں یہ جو فوٹو ہے تابی کے ساتھ یہ میں ہی ہوں :treeswing: