PDA

View Full Version : چین میں مائیکرو بلاگنگ سروس دوبارہ شروع



این اے ناصر
04-03-2012, 06:23 PM
چین میں انٹرنیٹ کے لاکھوں صارفین نے ملک کی دو بڑی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹس کی جانب سے سروس کے تین روزہ تعطل کے خاتمے پر ایک مرتبہ پھر پیغام رسانی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹس ويوو ڈاٹ کام اور ٹيكيوكيو ڈاٹ کام نے تبصروں کی اشاعت سنیچر کو یہ کہتے ہوئے بند کر دی تھی کہ انٹرنیٹ پر بیجنگ میں فوجی بغاوت کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

اس تعطل کے دوران ویب سائٹس پر شائع کیے گئے ان پیغامات اور تصاویر کو ہٹا دیا گیا جن سے یہ تاثر ملتا تھا کہ ملک میں فوجی بغاوت ہو رہی ہے یا اس کا امکان ہے۔ ان میں وہ تصاویر بھی شامل ہیں جن میں لڑاکا ٹینکوں کو بیجنگ کی سڑکوں پر دوڑتے دکھایا گیا تھا.

ایسی ہی تصاویر کی وجہ سے چین میں حکومت کا تختہ الٹنے کی افواہوں کا بازار گرم ہو گیا تھا جس کے بعد چینی حکام نے سولہ ویب سائٹس کو بند کر دیا تھا اور انٹرنیٹ پر افواہیں پھیلانے کے الزام میں چھ افراد کو حراست میں لیا تھا۔

بیجنگ میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ بغاوت کی افواہوں کو اس بات سے تقویت پہنچی کہ چین کے موجودہ حکمران ملک کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں رواں سال ہونے والی تبدیلی کے تناظر میں اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں۔

رمیض احمد
04-10-2012, 06:43 PM
اسلام علیکم!
پیا رے سر، آج پہلے دن آپ سے با ت کر رہا ہوں اس فورم پر مجھے سمجھ نہیںآرہا کے کہا ں سے شروع کروں۔ مجھےآپ سےایک کام بھی ہے۔



آپ کا چھوٹا بھائی۔
رمیض احمد