PDA

View Full Version : نعت۔۔ فخرِ کون و مکاں آپ کی ذات ہے



ذیشان نصر
04-05-2012, 09:34 AM
فخرِ کون و مکاں آپ کی ذات ہے
سرورِ دو جہاں آپ کی ذات ہے

عرش سے فرش تک گونجتی ہے صدا
رونق ِ کہکشاں ، آپ کی ذات ہے

خاتم الانبیاء آپ خیر الانام
رحمتِ دوجہاں آپ کی ذات ہے

مل گیاجن کو معراج کا معجزہ
واقفِ لامکاں آپ کی ذات ہے

جس کی آمد سے عالم اٹھے جگمگا
نور ہر دو جہاں آپ کی ذات ہے

بے کسوں کے یتیموں کے والی ہیں آپ
حامی ء بے کساں آپ کی ذات ہے

با وفا سے وفا بھی نبھاتے ہیں آپ
شافعِ عاشقاں آپ کی ذات ہے

مدح انکی بیاں کیا کرے گی زباں
ماورائے بیاں آپ کی ذات ہے

آرزو ہے نصر کو حضور آپ کی
خواجہ ء خواجگاں ، آپ کی ذات ہے

محمد ذیشان نصر

بےباک
05-11-2012, 06:42 AM
بہت ہی اچھی نعت پیش کرنے پر آپ کا شکریہ ،
شاندار نعت پیش کی آپ نے ، اللہ اکبر

تانیہ
05-11-2012, 11:24 AM
جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔