PDA

View Full Version : [b] سياچين گليشير کے حادثے پر امريکی دلی افسوس - اور امدادی سرگرميوں ميں مدد کی بھرپ



tashfin28
04-09-2012, 09:00 PM
سياچين گليشير کے حادثے پر امريکی دلی افسوس - اور امدادی سرگرميوں ميں مدد کی بھرپور پيشکش



سياچين گليشير کے گياری سيکٹر ميں نڈر پاکستانی فوجيوں کو درپيش حادثاتی صورت حال پر امريکہ کو شديد تشويش ہے۔ برفانی تودے کی زد ميں آ کر ہلاک ہونے والوں کے ليے ہم اظہار تعزيت کرتے ہيں۔ ہماری دعائيں اور نيک تمنائيں فوجيوں، ان کے اہل خانہ اور ديگر لواحقين کے ساتھ ہيں۔

امريکہ مدد، بحالی اور تلاش کے ضمن ميں جاری کسی بھی آپريشن کے ليے ہر طرح کی امداد مہيا کرنے کے ليے تيار ہے۔ اس المناک حادثے سے نبردآزما ہونے کے ليے پاکستان کو جس قسم کی بھی مدد کی ضرورت ہے اس کے ليے ہمارا تعاون موجود ہے۔

تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall

admin
04-09-2012, 09:51 PM
ہم امریکی تشویش پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں یہ یقیناً ایسا کام ہے جس میں اگر بھارت بھی کسی قسم کا تعاون کرے گا تو وہ بھی قابلِ تعریف ہو گا۔ باقی خراب ترین حالات میں بھی پاک فوج کے جوان کام میں مصروف ہیں۔ کچھ زندگی کے آثار نظر آئے ہیں باقی جیسے اللہ کو منظور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سیما
04-11-2012, 03:42 AM
اللہ جی سب کو اپنے امان میں رکھے آمین ۔
شکر یہ آپکا 28 جی سوری آپکا نام بھی آپ نے عجیب سا رکھا ہے کچھ ایزی سا نام ہی رکھ لیں پلیز