PDA

View Full Version : بوٹ ایبل یو ایس بی بنانے کا ایک اور طریقہ



admin
04-11-2012, 11:53 PM
جیسا کہ میں اس سے پہلے ایک سافٹ وئیر شئیر کر چُکا جس میں ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز 7 وغیرہ کے ساتھ یو ایس بی کو بوٹ ایبل بنانے کا آسان سا طریقہ بتایا گیا تھا۔ ابھی سرچ کرتے ہوئے ایک اور مزے کا سافٹ وئیر سامنے آیا ہے جو اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ کیونکہ اس سافٹ وئیر کو استعمال کرنا بھی نہایت آسان ہے سوچا کہ یہ کیوں آپ لوگوں کی نظروں سے چھپا رہ جائے تو آئیں اس سافٹ وئیر کو چلانے کا طریقہ بھی سیکھتے ہیں۔

سب سے پہلے تو دئیے گئے لنک سے سافٹ وئیر ڈاؤنلوڈ کریں۔
زپ فائل میں موجود WinToFlash.exe کو چلائیں تو تھوڑی سی تکلیف دینے کے بعد یہ سافٹ وئیر کچھ ذیل کی ونڈو کے ساتھ سامنے آئے گا۔
http://urdulook.info/imagehost/?di=64UG
ظاہر ہونے والی ونڈو میں دو آپشنز ہیں “Welcome“ اور “Advance Mode“ ویلکم والی ان یوزرز کے لئے ہے کہ جو اس سافٹ وئیر کے بارے میں جانتے نہ ہوں۔ اور ایڈوانس موڈ ان*************** افراد کے لئے کہ جنہیں پنگے لینے کی عادت ہو۔:wind14:۔ خیر آپ بس ویلکم پر ظاہر ہونے والے نشان کو جس کے گرد دائرہ لگایا گیا ہے کلک کر دیں۔

http://urdulook.info/imagehost/?di=KGT4

ظاہر ہونے والی ونڈو کا Next کا بٹن دبا دیں۔

http://urdulook.info/imagehost/?di=ZG2K

ظاہر ہونے والی ونڈو میں جہاں 1 لکھا ہوا ہے وہاں کلک کر کے اس فولڈر کا پتہ بتائیں کہ جہاں ونڈوز کی فائلز رکھی ہوئی ہیں۔ جہاں 2 لکھا ہوا ہے وہاں کلک کر کے اپنی یو ایس بی کی ڈرائیو کا پتہ بتائیں۔ اور کلک کر دیں۔

http://urdulook.info/imagehost/?di=KFWY

ظاہر ہونے والی ونڈو میں Do accept یعنی پہلی آپشن کو نشان زدہ کر کے Continue کا بٹن دبا دیں تو آپ کو ایک وارننگ کا میسج موصول ہو گا کہ آپ کی یو ایس بی میں موجود تمام ڈیٹا فارمیٹ ہو جائے گا۔ اب کیونکہ ہم نے یو ایس بی کو بوٹ ایبل بنانے کا کام شروع کر دیا ہے تو ڈیٹا ڈیلیٹ ہونے کا کیا غم بس جلدی سے OK کا بٹن دبا دیں۔ اور پھر بیٹھ کر پاپ کارنز کھائیں۔:91:

ڈاؤنلوڈ لنک (http://www.ziddu.com/download/19647172/WinToFlash.exe.html)

این اے ناصر
04-12-2012, 06:21 AM
نائس شئیرنگ۔ بہت بہت شکریہ۔

ٹیکسٹ ماسٹر
03-24-2013, 03:52 AM
محترم ایڈمن صاحب کا دیا ہوا لنک زدو والوں نے ڈیلیٹ کردیا ہے اسلئے نیا لنک ڈھونڈ کر نئے قارئیں کو پریشانی سے بچانے کے لئے یہاں دے رہا ہوں اگر ایڈمن صاحب کی نظر میرے اس جواب پر پڑھے تو وہ اپنے پرانے لنک کو بدل کر اس نئے لنک کو دیدیں شکریہ جزاک اللہ خیرا (نیا تصدیق شدہ لنک یہ ہے )http://downloads.ziddu.com/downloadfile/19647172/WinToFlash.exe.html

aliimran
03-24-2013, 10:28 AM
لنک اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔