PDA

View Full Version : گوگل پلس



این اے ناصر
04-12-2012, 06:12 PM
گوگل نے اپنے سوشل نیٹ ورک گوگل پلس کو نئی شکل میں پیش کیا ہے اور اب گوگل پلس میں کوور فوٹوز اور عنوانات کے علاوہ بہتر نیویگیشن مینیو فراہم کیا گیا ہے۔

http://userlogos.org/files/logos/jumpordie/google_plus_01.png

گوگل کا کہنا ہے کہ اب تک ایک سو ستّر ملین سے زائد افردا گوگل پلس کے رکن بن چکے ہیں تاہم ناقدین کے مطابق باقاعدگی سے اس نیٹ ورک کو استعمال کرنے والوں کی تعداد کہیں کم ہے۔

اپنے بلاگ میں گوگل کے وک گنوٹرا نے لکھا ہے کہ ’ابھی یہ ابتدائی دن ہیں اور بہت کچھ کرنا باقی ہے لیکن ہم ایک سماجی احساس کی تخیلیق پر بہت پرجوش ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ گوگل پلس کے نئے فیچرز میں تصاویر اور ویڈیو بڑے سائز اور بہتر کوالٹی میں مہیا کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ اب گوگل پلس پر ان موضوعات کی فہرست بھی دی جائے گی جن پر اس کے صارفین سب سے زیادہ بات کر رہے ہیں۔ یہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ ٹاپکس یا مقبول موضوعات کی نقل ہے۔ ٹوئٹر نے یہ سروس دو ہزار دس میں اپنی ویب سائٹ پر شروع کی تھی۔

اس کے علاوہ گوگل پلس نے سماجی روابط کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک سے ’کوور فوٹو‘ یا سرورق کی تصویر کی آپشن بھی مستعار لی ہے۔ فیس بک نے حال ہی میں اپنے صارفین کی پروفائلز کو ٹائم لائن کی شکل دیتے ہوئے یہ آپشن متعارف کروائی تھی۔

سوشل میڈیا اور عوامی رابطہ کاری کے استاد ڈیوڈ فلپس کے مطابق ان کے خیال میں ان نئے فیچرز کی مدد سے گوگل پلس کے صارفین کو اس نیٹ ورک کے استعمال میں آسانی ہوگی۔

راجہ صاحب
04-13-2012, 07:09 PM
ابتداء میں تو ایسا ہی ہوتا ہے مختلف جگہوں سے مختلف آئیڈیاز ایک جگہ پر اکٹھے کئے جاتے ہیں
اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں بہتری لائی جاتی ہے
بحرحال میرے خیال میں اب وہ وقت دور نہیں جب گوگل پلس فیس بک سے آگے نکل جائے گا