PDA

View Full Version : پانی میں پھول



سیما
04-18-2012, 08:11 PM
پانی میں پھول

اسے بہتا ہوا پانی اچھا لگتا ہے
بس اسی لیے
میں بہتے ہوئے پانی میں پھول پھینکتا رہتا ہوں
یہ بات اسے اور بھی اچھی لگتی ہے
تیرتے ہوئے یہ پھول
انجانی منزل کی طرف چلے جاتے ہیں۔۔۔
بالکل ہماری طرح۔۔۔
مگر پانی پر پھولوں کے تیرنے کا منظر بہت اچھا لگتا ہے
پانی وقت کی طرح رواں دواں ہے
یا وقت پانی کی طرح
ہم پھولوں کی طرح ہیں یا
پھول ہماری طرح
پانی پھولوں کو جلدی بکھرنے نہیں دیتا
بالکل وقت کی طرح یہ بھی مرہم ہے
اسے بہتا ہوا پانی اچھا لگتا ہے
اور مجھے اس میں پھول پھینکنا
رواں دواں پانی زندگی ہے
اور پھول اس کی خوبصورت
زندگی خوبصورت ہی اچھی لگتی ہے

سعداللہ شاہ
http://aquapearl.files.wordpress.com/2011/03/rose-5650458571.gif?w=497

این اے ناصر
04-18-2012, 08:42 PM
بہت خوب سیماجی ۔ شئیرنگ کاشکریہ۔

سیما
04-20-2012, 03:47 AM
ویسے پانی میں پھول کیسا لگ رہا ہے ؟:wind14:

این اے ناصر
04-20-2012, 07:43 AM
ویسے پانی میں پھول کیسا لگ رہا ہے ؟:wind14:


http://mrstahlkindergarten.files.wordpress.com/2010/06/excellent.gif

بےباک
04-20-2012, 08:18 AM
بہت خوب سیما صاحبہ