PDA

View Full Version : پاکستانی شیر دبئی میں ،



بےباک
04-21-2012, 01:48 AM
http://msafirimuzungu.files.wordpress.com/2009/10/lion-king-3.jpg?w=510&h=300
پاکستانی شیر دبی میں :
پاکستان کے ایک چڑیا گھر میں ایک شیر بہت پریشان ہو گیا کیونکہ اسے روزانہ کا صرف ایک سیر گوشت دیا جاتا تھا اور مزید طلب کرنے پر اسے کہہ دیا جاتا تھا کہ مہنگائی بہت ہے۔ اتنے سے ہی کام چلاؤ ، سخت گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے بہت تنگ آ گیا تھا ، اللہ تعالی سے دعا مانگتا تھا کہ وہ کسی عرب ملک چلا جائے ،جہاں ایر کنڈیشنڈ چڑیا گھر ہیں ، صفائی اچھی اور خوراک اچھی ہے ،
جب پاکستان اور دبئی کے درمیان ایک معایدہ طے پایا کہ کچھ جانور پاکستان سے دبئی بھیج دیں ۔ تو اس شیر کو دبئی ٹرانسفر کرنے کے لیے منتخب کر لیا گیا۔ وہ شیر سمجھا کہ میری دعائیں قبول ہو گئیں ہیں۔ اب صاف ستھرا چڑیا گھر ( زو)، اے سی اور پیٹ بھر کھانا ملے گا۔
دبئی پہنچنے کے بعد پہلے دن اسے ایک انتہائی خوبصورتی اور مہارت سے پیک شدہ تھیلا ملا۔ شیر بہت خوش ہوا اور جلدی سے تھیلا کھول دیا۔ تو اس میں صرف چند کیلے اور کچھ مونگ پھلیاں تھیں ۔ شیر بہت حیران ہوا۔ پھر اس نے سوچا کہ شاید غلطی سے یہ تھیلا میرے پاس آ گیا ہو تو اس نے کیلے کھائے مونگ پھلی کھائی ، پانی پیا اور اللہ کا شکر ادا کر کے سو گیا۔
اگلے دن پھر وہی بات ہوئی۔ کھانے کا تھیلا کھولنے پر اندر سےوہی کیلے وغیرہ نکلے ، شیر کا دماغ کھول گیا۔ اس ڈلیوری بوائے پر انتہائی غصہ آ گیا۔ بولنے لگا کل آ لینے دو اس ڈلیوری بوائے میں اس نے نمٹ لوں گا۔
اگلے دن پھر ڈلیوری بوائے آیا تو شیر نے اسے روک لیا۔ اور اس کے سامنے پیکٹ کھولا۔ اندر سے پھر کیلے اور مونگ پھلی وغیرہ نکلے۔ شیر نے ڈلیوری بوائے کو بہت غصے سے کہا تم ایسے کام کرتے ہو تمہیں پتہ ہی نہیں کہ شیر کیا کھاتا ہے۔ روز غلط خوراک کا پیکٹ دے جاتے ہو۔
ڈلیوری بوائے نے بہت اطمینان سے اس کی ساری بات سنی اور بہت نرم اور پرسکون لہجے میں بولا۔
"سر میں جانتا ہوں کہ آپ جنگل کے بادشاہ ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لیکن ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ معذرت کے ساتھ، آپ کو یہاں "بندر" کے ویزے پر لایا گیا ہے۔ اور ہمارے ریکارڈ میں آپ بندر ہی لکھے ہوئے ہیں اور اسی حساب سے ہمیں جانوروں کی خوراک ملتی ہے ، اس لیے ہم پابند ہیں کہ وہی خوراک آپ کو پیش کریں جو بندر کو دی جاتی ہے

عبادت
04-21-2012, 02:06 AM
واہ جی واہ
بے باک جی اپ تو پول کھولنے لگ گے سارے:langue::langue:

لاجواب
04-21-2012, 02:20 AM
:wind14::Ghelyon::vahidrk::sleepy::290::wind14:

سرحدی
04-21-2012, 12:07 PM
بہت خوب، کمال کی کہانی اور جمال کا شیر ہے۔۔۔
سیما جی کے جملہ کو میں یوں عرض کردوں جو کہ ہماری زبان میں بہت مشہور ہے کہ (پاکستان خو پاکستان دے کنہ)

نگار
04-21-2012, 07:20 PM
اچھی کہانی ہے اور اس میں ایک بھرپور نصیحت بھی ہے۔
کہتے ہیں نا کہ
جب پتھر اپنی جگہ پڑا رہتا ہے تو بھاری دکھائی دیتا ہے لیکن
جب اپنی جگہ سے ہل جائے تو ہر کوئی اس کی اصلیت جان جاتا ہے
ایسی کچھ کہانی دیس پردیس کی بھی ہے
آپ کا بہت بہت شکریہ

ملہار
02-02-2014, 06:58 PM
:-):tumb:

تانیہ
02-02-2014, 08:17 PM
ہاہا بہت خوب کہانی ہے سچی سی

محمدانوش
02-03-2014, 02:18 PM
ہاہاہاہاہاہاہاہا بہت خوووووووووووووووووووووووو وب