PDA

View Full Version : شاھین 4 میزائل کا کامیاب تجربہ۔



بےباک
04-25-2012, 10:37 AM
راولپنڈي… پاکستان نے درميانے فاصلے تک مار کرنے اور ايٹمي ہتھيار لے جانے کي صلاحيت والے شاہين ون ميزائل کے مزيد موثر اور بہتر بنائے گئے ميزائل کو کاميابي سے داغا ہے ، اس ميزائل نے سمندر ميں اپنے ہدف کو مکمل درست انداز ميں نشانہ بھي بنايا. آئي ايس پي آر کے مطابق حتف فور سيريز کے شاہين ون ميزائل ، نئے ون اے ويپن نظام سے ليس ہے، اس کو آج کامياب انداز ميں فائر کيا گيا اور اس نے سمندر ميں واقع اپنے ہدف کو مکمل درستگي سے نشانہ بھي بنايا ، ميزائل لانچ کئے جانے کے وقت ڈي جي اسٹريٹجک پلانز ڈويڑن ليفٹنٹ جنرل ريٹائرڈ خالدقدوائي ، کمانڈر اسٹريٹجک فورس ليفٹنٹ جنرل طارق نديم اور چيئرمين نيسکام عرفان برني بھي موجود تھے، يہ ميزائل ، شاہين 1 کا بہتر بنائے گئے درجے والا ہے ، اس سے شاہين 1 ميزائل کي رينج اور تکنيکي پيراميٹرز کو بہتر بناياگيا ہے، يہ ميزائل ايٹمي اور روايتي وار ہيڈ ليجانے کي صلاحيت رکھتا ہے، ڈي جي ، ايس پي ڈي نے اس موقع پر مبارک باد ديتے ہوئے کہاکہ ميزائل کا تجربہ ملکي دفاع کيلئے ڈيٹرنس کو مزيد موثر بنائے گا.۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مزید ایک اور کامیابی کی خبر مشاہدہ فرمائیے
http://express.com.pk/images/NP_LHE/20120425/Sub_Images/1101507043-1.jpg
http://express.com.pk/images/NP_LHE/20120425/Sub_Images/1101507043-2.gif
http://express.com.pk/images/NP_LHE/20120425/Sub_Images/1101507053-1.jpg



ایکسپریس نیوز ۲۵ اپریل۲۰١۲

سرحدی
04-25-2012, 10:55 AM
کامیاب تجربہ پر مبارک باد۔
اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ کافروں کے مقابلے میں اپنے آپ کو مضبوط بنائیں، اور ہر وقت اللہ کے دشمنوں کے مقابلے میں اپنے آپ کو تیار رکھیں۔ اللہ تعالیٰ پاکستان اور تمام عالم اسلام کی حفاظت فرمائے۔

این اے ناصر
04-25-2012, 01:54 PM
باخبرکرنے کاشکریہ۔

نگار
04-26-2012, 09:05 AM
بہت ہی اچھی شیئرنگ آپ نے کی

آپکا بہت بہت شکریہ

بےباک
04-26-2012, 09:40 AM
http://ummat.com.pk/2012/04/26/images/news-02.gif

سیما
04-26-2012, 12:46 PM
مبارک ہو آپ سب کو

انجم رشید
04-26-2012, 03:42 PM
السلام علیکم ۔
پوری پاکستانی قوم اور پاکستانی سایٰنس دانوں کو مبارک ہو ہمارے دشمنوں میں صرف بھارت ہی نہیں ( مقبوضہ فلسطین ) اسرایل بھی ایک اہم دشمن ہے الحمد للہ آج وہ بھی ہماری رینج میں ہ