PDA

View Full Version : دوست تو بہت ہیں مگر دوستی کہاں ہے؟



این اے ناصر
04-26-2012, 08:25 PM
http://i217.photobucket.com/albums/cc52/irum-angel/Dividers2/Keefers_Dividers3018.gif

دوست تو بہت ہیں مگر دوستی کہاں ہے؟

السلام علیکم

امید کرتا ہوں آپ سب بخیرت سے ہوں گے ۔آج پہلی دفعہ گپ شپ میں ایک نیوٹاپک لے کرحاضرہوں۔


ایک سوال کے ساتھ حاضر ہوں۔ یہ بتائیے کہ آپ کے دوست تو بہت ہوں گے مگر کیا آپ ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں؟
پہلے دوستی بہت گہری ہوا کرتی تھی نوک جھونک، چھینا جھپٹی، کانا پوسی ، ہاتھا پائی سب کچھ ہوتا مگر دوستی رہتی تھی کیا آج کی دوستی میں ایسی بات ہے ؟؟؟

http://i217.photobucket.com/albums/cc52/irum-angel/dividers/0060al3yz2lf6sxiq8.gif

نگار
04-26-2012, 08:48 PM
جو بھی آپ نے اوپر بیان کیا ہے کہ ( دوستی بہت گہری ہوا کرتی تھی نوک جھونک، چھینا جھپٹی، کانا پوسی ، ہاتھا پائی سب کچھ ہوتا مگر دوستی رہتی تھی )

یہ رنگ میرے دوستوں میں آج بھی برقرار ہے۔۔آج بھی ہم ایک دوسرے سے
ایسے ملا کرتے ہیں۔۔میں سمجھتا ہوں جیسے میرے سارے دوست میرے
وجود کا حصہ ہیں۔۔
ان میں میرے پچپن کے دوست بھی ہیں اور کچھ ایک دو سال پہلے بنے لیکن
جب بھی میں سارے دوستوں کا موازنہ کرتا ہوں تو مجھے ان سب میں ایک بات
ایک جیسی لگتی ہے جو ہے جھگڑا کرنا اور وہ بھی روزانہ اور روٹھنا منانا۔۔
اس لیے میں ان سب کا عادی ہو چکا ہوں اور سچ تو یہ ہے کہ اب ان دوستوں کے
بناء زندگی بے رنگ سی لگتی ہے۔۔۔
اور گھر میں میرا سب سے قریبی دوست میری ماں ہے۔۔۔مجھے میرے دوست اس
لیے بھی اچھے لگتے ہیں کہ میری ماں ہی میری پہلی دوست بنی اور ان شاء اللہ آگے بھی ان کا ساتھ رہے گا۔۔
اور میرا جیون روشن بھی انہی دوستوں سے ہے۔۔
اور آپکا بھی بہت بہت شکریہ کہ آپ نے ایسے خوبصورت رشتے پہ یہ
خوبصورت سا تھریڈ بنایا

pervaz khan
07-15-2012, 11:57 AM
دوستی دوستی ہوتی ہے اگر کوئی دوستی کی نیت سے دوستی رکھے اگر اسکی نیت میں کچھ اور ہو تو پھر دوستی دوستی نہیں ہوتی وہ مقصد ہوتا ہے جس کی وجہ سے دوستی شروع کی ہو

نگار
07-15-2012, 05:29 PM
پتا نہیں بس آجکل سب اُلٹا سا ہے

pervaz khan
07-15-2012, 07:07 PM
وقت ہی ایسا جا رہا ہے

نگار
07-15-2012, 08:03 PM
کوئی بھی رشتہ پائیدار نہیں
انسان لاکھ کوشش کرے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوتا
میں دنیاوی فائدے کی بات نہیں کر رہا کم از کم انسانی جذبات کوئی مجروح نا کرے
۔ بس اتنا سا خواب ہے

pervaz khan
07-15-2012, 09:44 PM
بالکل صیح جناب

بےلگام
07-15-2012, 09:52 PM
بہت خوب جناب

pervaz khan
07-18-2012, 04:21 PM
کہیں تو ضرور ہو گی

تم بن
08-04-2012, 07:46 AM
ہم سے کون دوستی کرے گا

انجم رشید
08-04-2012, 10:51 AM
السلام علیکم
اچھا موضع ہے واقع ہی یہ بات سوچنے والی ہے کہ آج کے مادی دور میں دوستی کس حد تک پایدار ہے میں سمجھتا ہوں کہ پہلے تو خود انسان کو مخلص ہونا چاہیے اگر خود مخلص ہو گا تو دوست بھی مخلص ملے گا دوسری بات یہ ہے کہ ہم دوستوں سے ان کی ہمت سے زاید امید کر بیٹھتے ہیں یعنی دوست کو وہ کام کہہ دیتے ہیں جو وہ نہیں کر سکتا اس میں اتنی ہمت نہیں ہوتی یا اتنے وسایل نہیں ہوتے کہ وہ ہمارہ کام کر سکے ویسے آج کے دور میں دوست ملنا مشکل چیز ہے کیوں کہ ایک تو وقت تیزی سے بھاگ رہا ہے انسان کی مصروفیات بہت بڑ گی ہیں وقت کم کم ملتا ہے
یہاں میں یونانی مثال دیتا ہوں
رشتہ دار اللہ کی طرف سے ہیں ان کو ہم تبدیل نہیں کر سکتے لیکن دوستوں کا چناؤ ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے اپنی مرضی سے دوست بنا سکتے ہیں
ایک یونانی مثال اور
اپنے دوست سے ملوایں تاکہ آپ کا پتہ چل سکے کہ آپ کیسے ہیں
یعنی جیسے آپ کے دوست ہوں گے آپ بھی ویسے ہی ہوں گے
دوست سوچ سمجھ کر بنایں دوست کی برای مت کریں در گزر کریں دوست سے مخلص رہیں دوست کی غلطیاں معاف کر دیں پھر انشاءاللہ دوست بھی مخلص ہی ملیں گے

pervaz khan
08-04-2012, 11:57 AM
جس میں خوف خدا ہے وہ اچھا انسان اچھا دوست ہے جس میں خوف خدا نہیں نہ وہ اچھا انسان ہے نہ اچھا دوست ہے

عالی شان
08-05-2012, 02:52 AM
جو آپ کو آپکے عیب سے باخبر رکھیں وہی اچھا دوست ہے

pervaz khan
08-05-2012, 01:10 PM
درست ہے

عالی شان
08-05-2012, 06:18 PM
ہر رشتہ اچھا ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ دوستی بھی اپنی جگہ زندگی کا ایک اہم حصہ ہے
میرا خیال تو کچھ ایسا ہے

pervaz khan
08-05-2012, 07:28 PM
میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا

علیشان
08-05-2012, 11:27 PM
پھر تو آپ اس مرحلے سے گزرے بھی نہیں ہونگے ؟

pervaz khan
08-06-2012, 01:31 PM
پھر تو آپ اس مرحلے سے گزرے بھی نہیں ہونگے ؟


شاید آپ ٹھیک ہی کہتے ہیں

نگار
08-11-2012, 12:18 AM
ہم تو زندگی گزار دی لیکن اب تک ہمدرد نہیں پایا

اس لیے اب نفرت ہونے لگی ایسے فضول رشتوں سے

pervaz khan
08-11-2012, 01:11 AM
دوستی بھی ہے اور دوست بھی موجود ہیں لیکن اگر خلوص ہو تب

نگار
08-11-2012, 01:14 AM
خلوص ہو تب اس بات کا تو رونا ہے

یا تو ہم غلط یا دوسرے

اس لیے خود ہی پیچھے ہٹ جانا بہتر جانا کہ دوسروں پہ الزام لگانا بھی اچھا نہیں

pervaz khan
08-17-2012, 01:04 PM
درست جناب

نگار
08-17-2012, 06:25 PM
وفا بھی شرط ہے اے دوست دوستی کے لیے

pervaz khan
08-18-2012, 01:51 PM
وفا بھی شرط ہے اے دوست دوستی کے لیے

جی ہاں سو فی صد درست

این اے ناصر
08-27-2012, 12:07 PM
تبصرے کے لیے اپ سب کاشکریہ

نگار
08-28-2012, 03:26 PM
لیکن پکچر ابھی باقی ہے جناب

شکریہ

این اے ناصر
09-27-2012, 11:12 AM
تبصرے کے لیے شکریہ۔