PDA

View Full Version : تانیہ سسٹر کاانٹرویو

این اے ناصر
05-03-2012, 01:58 PM
السلام علیکم
یہاں پر آپ کو اردو منظر کی ایک ایسی شخصیت کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا جنہوں نے اردو منظر میں اپنی ایک منفرد پہچان بنائی ۔ انہوں نے گوشہ نسواں کو بہت اہمیت دی ۔ان کے بارے میں لکھنے اور پوچھنے کو بہت کچھ ہے اس لئے ان سے کچھ سوال کرتے ہیں اور اگر آپ بھی کچھ پوچھنا چائیں تو تانیہ ہیں نا۔۔۔۔۔۔۔

1. آپ کے گھر والے آپ کو کس نام سے پکارتے ہیں ؟
2. آپ کس دن اس دنیا میں آئیں ؟
3. آپ پاکستان کے کس شہر میں رہتے ہیں ؟ اور کیا آپ کو یہ شہر پسند ہے؟وجہ پسندیدگی؟
4. آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟
5. آپ کا پیشہ کیا ہے ؟ اگر طالب علم ہے تو کس شعبے میں اور کہاں زیرِ تعلیم ہیں ؟
6. والدین بقید حیات ہیں ؟
7. بہن بھائیوں میں آپ کا کونسا نمبر ہے ؟
8. آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
9. گرامی قدر کے مزاج میں نری سنجیدگی ہی سنجیدگی ہے یا مزاح بھی پایا جاتا ہے یا پھر دونوں وقت کی ضرورت کے لحاظ سے ؟
10. کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور کتنی پر عبور حاصل ہے ؟اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟
11۔کیا آپ کو کھیلوں سے دلچسپی ہے؟
12. آپ کو کھانا بنانا آتا ہے ؟
13۔ کوئی آپ کے کھانے کی تعریف کرے تو آپ کیا کرتیں ہیں؟
14۔ آپ کا پسندیدہ کھانا کون سا ہے؟
15. آپ کے روزمرہ کے مشاغل کیا ہیں ؟
16۔ آپ غصے میں کیا کرتی ہیں ؟ برتن توڑتی ہیں یا جو سامنے ہو اسے۔۔۔۔؟
17. دوسروں کی خوشی آپ کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟ اور کیا آپ لوگوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ؟
18. ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
19. زندگی میں تمام رشتے اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے مگر ان میں سے کون سی ہستی آپ کے دِل پر ناز کرتی ہے؟
20. ایسی کون سی باتیں ہیں جو آپ کو اچھی نہیں*لگتیں؟
21. آپ کو اپنی کون سی عادت انتہائی ناگوار لگتی ہے؟
22. حُسن، دولت ، شہرت اور عزت میں سےکسی ایک کا انتخاب کریں؟
23. کیا آپ کو دوست بنانے اچھے لگتے ہیں ؟
24. آپ پریشان ہوں تو کیا کرتے ہیں ؟
25. فارغ وقت میں آپ کیا کرنا پسند فرماتی ہیں؟
26. اردومنظر میں آپ کا پہلا دن کیسا گزرا یا پہلے دن آپ نے اردومنظر کو کیسا پایا ؟ کسی ایک واقعہ سے ہمیں مطلع کیجئے ۔
27. اردو منظر پر کس قسم کی تحریریں زیادہ شوق سے پڑھتی ہیں؟
28. اردو منظر سے آپ کو کیا فائدہ پہنچا ؟
39. کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتی ہیں ؟
30۔ وہ کون ہے جسے آپ اپنی ہربات کے متعلق باخبر رکھتی ہیں ؟
31. اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتی ہیں؟
32. بچپن کو یاد کر کے خوش ہوتی ہیں یا اَفسردہ ؟
33۔مسقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتی ہیں جو ابھی تک نہیں کیا ؟
34۔آپ مزاجا ً سنجیدہ ہیں یا مزاحیہ؟
35۔آپ کام شوق سے کرتیں ہیں یا وہ کام کرتیں ہیں جو شوق ہے؟
36۔آپ کو کس قسم کی شاعری پسند ہے؟
37۔آپ اتنے سارے کام کے باوجود اردو منظر کو اتنا سارا وقت کیسے دے پاتیں ہیں؟
38۔ ایک پیغام جو آپ اردو منظر/ ارکینِ اُردو منظرکے نام کرنا چاہیں؟
39۔ اور آخر میں کچھ میرے بارے میں کہیں۔ ( تعریف نہیں اصلاحی تنقید)

تانیہ
05-03-2012, 02:37 PM
ہائے ربا اتنے سارے سوالات :290:
کوئی امتحان ایسا نہیں دیا آج تک جس میں اتنے سارے سوالات ہوں اور جو دیئے ان میں کچھ رعایت بھی دی جاتی تھی ۔۔۔یہاں مجھے کیا اور کتنی رعایت ہے یہ بھی بتا دیجیئے
میں پوری کوشش کرونگی کہ اس امتحان کو بھی حسب معمول کامیابی سے پاس کر سکوں ۔۔۔

نگار
05-03-2012, 03:55 PM
سوالات سے مت ڈریں ۔سمجھ لیں آپکی زندگی پہ کتاب لکھی جا رہی
ہے۔اس لیے آپ بھی خوبصورت سی انٹرویو دے دیں

شکریہ

بےباک
05-08-2012, 09:00 AM
ویسے آپس کی بات ہے ، سوال نامہ سب کو ایک ساتھ دینا چاھیے تھا ، اب تو ان کے نقل کرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ،
ہاہاا
ابھی کئی سوالات کم ہیں ،
ناصر شاھین صاحب بہت خوب جاری رکھیں
اب سب انٹرویوز اس سیکشن میں لگاءیں
متفرق میں ،
وھاں انٹرویوز کا کالم بن گیا ہے ،

تانیہ
05-08-2012, 08:53 PM
سب سے پہلے تو دیر کرنے کے لیے معذرت
اب آتی ہوں آپکے سوالات کی طرف۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کے گھر والے آپ کو کس نام سے پکارتے ہیں ؟
گھر والے تو مجھے میرے نام سے ہی بلاتے ہیں البتہ فیملی میں بچہ لوگ مجھے نینا کہتے ہیں
آپ کس دن اس دنیا میں آئیں ؟
١٨ جون
آپ پاکستان کے کس شہر میں رہتے ہیں ؟ اور کیا آپ کو یہ شہر پسند ہے؟وجہ پسندیدگی؟
گجرات میں رہتی ہوں، جہاں انسان رہتا ہے اکثر وہ جگہ اچھی لگتی ہے اور میری پسندیدگی کی وجہ میرے آباؤ اجداد کا ادھر رہنا ، ادھر ہی جینا مرنا ، انکی یادیں وغیرہ وغیرہ
آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟
انسان ساری عمر ایک طالبعلم کی حیثیت سے جیتا ہے ۔۔۔کہتے ہیں کہ استاد اور زندگی میں یہ فرق ہے کہ استاد سبق دیکر امتحان لیتا ہے جبکہ زندگی امتحان لیکر سبق دیتی ہے ۔۔۔سو میں بھی ایک طالبعلم ہوں ۔۔۔ابھی تک تو صرف بی ایڈ ہی کیا ہے اسکے علاوہ ساتھ ساتھ وہ سب تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کی جو ایک لڑکی کے لیے ضروری ہوتی ہے ککنگ کلاسز، سیونگ سب اسی کا نتیجہ ہے ساتھ ہی وقت کی ضرورت کے مطابق آفٹر گریجویاشن پی جی ڈی کیا تا کہ کمپیوٹر کی اے بی سی جان سکوں اسی طرح کمپیوٹر کے ایک دو چھوٹے چھوٹے مزید ڈپلوماز بھی ہیں
آپ کا پیشہ کیا ہے ؟ اگر طالب علم ہے تو کس شعبے میں اور کہاں زیرِ تعلیم ہیں ؟
بچہ سنبھالنا ایک فل ٹائم جاب ہے اور میں وہی کرتی ہوں
والدین بقید حیات ہیں ؟
نہیں ۔۔۔اللہ تعالی میرے ماں بابا کی بخشش و مغفرت فرما کر انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔۔۔آمین
آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
اگر آپکی مراد یہ ہے کہ میں تنہائی پسند ہوں یا محفل پسند تو میرے خیال میں یہاں اجتماعیت اور انفرادیت کی اصطلاح مناسب نہیں ۔۔۔۔۔خیر میں تنہائی پسند ہوں
گرامی قدر کے مزاج میں نری سنجیدگی ہی سنجیدگی ہے یا مزاح بھی پایا جاتا ہے یا پھر دونوں وقت کی ضرورت کے لحاظ سے ؟
ویسے تو سنجیدہ ہی ہوں لیکن وقت کی ضرورت کے مطابق مزاح بھی چلتا ہے۔
کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور کتنی پر عبور حاصل ہے ؟اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟
پنجابی اسلیئے کہ مادری زبان ہے اردو اسلیئے کہ قومی ہے اور انگلش اسلیئے کہ بین الاقوامی ہے لیکن عبور کسی پہ بھی نہیں سب ٹوٹی پھوٹی بولتی ہوں ۔۔۔اردو مجھے پسند ہے کیونکہ میری قومی زبان ہے
کیا آپ کو کھیلوں سے دلچسپی ہے؟
جی
آپ کو کھانا بنانا آتا ہے ؟
جی
کوئی آپ کے کھانے کی تعریف کرے تو آپ کیا کرتیں ہیں؟
بہت خوش ہوتی ہوں
آپ کا پسندیدہ کھانا کون سا ہے؟
بریانی
آپ کے روزمرہ کے مشاغل کیا ہیں ؟
پہلی ترجیح میرا بچہ اور میرا گھر اسکے بعد نیٹ ۔۔اردو منظر چیٹ و فورم اور یہاں کے ساتھیوں سے گپ شپ
آپ غصے میں کیا کرتی ہیں ؟ برتن توڑتی ہیں یا جو سامنے ہو اسے۔۔۔۔؟
جو سامنے ہو اسے
دوسروں کی خوشی آپ کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟ اور کیا آپ لوگوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ؟
بالکل کوشش کرتی ہوں عموما سبھی کے لیے اور خصوصا وہ دوسرے جو ہمارے اپنے ہوں انکی خوشی میرے لیے میری خوشی سے بھی زیادہ خاص ہے
ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
دوسروں کے لیے کچھ اچھا کر سکوں تو اسکے بعد دل خوش ہوتا ہے
زندگی میں تمام رشتے اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے مگر ان میں سے کون سی ہستی آپ کے دِل پر ناز کرتی ہے؟
میرے لیے خاص رشتہ میرے ماں باپ ۔۔۔۔۔اور میرا بیٹا
ایسی کون سی باتیں ہیں جو آپ کو اچھی نہیں*لگتیں؟
جھوٹ سے نفرت ہے مجھے
آپ کو اپنی کون سی عادت انتہائی ناگوار لگتی ہے؟
ناگوار تو نہیں بس اب سمجھوتہ ہو گیا کہ میں شدت پسند ہوں
حُسن، دولت ، شہرت اور عزت میں سےکسی ایک کا انتخاب کریں؟
شہرت سے مجھے دلچسپی نہیں باقی تین مل جائیں ایک ساتھ تو کیا ہی بات ہو ویسے چناؤ اگر کسی ایک کا کرنا ہو تو صرف اور صرف عزت
کیا آپ کو دوست بنانے اچھے لگتے ہیں ؟
نہیں
آپ پریشان ہوں تو کیا کرتے ہیں ؟
اللہ کو یاد کرتی ہوں ۔
فارغ وقت میں آپ کیا کرنا پسند فرماتی ہیں؟
اپنے بچے کے ساتھ کھیلنا اور اگر وہ بھی سو جائے تو پھر نیٹ
اردومنظر میں آپ کا پہلا دن کیسا گزرا یا پہلے دن آپ نے اردومنظر کو کیسا پایا ؟ کسی ایک واقعہ سے ہمیں مطلع کیجئے ۔
اردو منظر میرے گھر جیسا ہے اسلیئے پہلا دن اتنا خوشی سے گزرا جیسا نیا گھر بنانے پہ خوشی ہوتی ہے پہلا دن کا واقعہ یہی خاص تھا کہ وہ لوگ جو میرے لیے نئے تھے جنکو میں جانتی نہ تھی بالکل اپنائیت سے بات چیت کی سب نے اور مجھے بہت خوشی ہوئی کہ میری اردو منظر فیملی میں بہت سے اچھے ساتھی آن ملے ہیں
اردو منطر پر کس قسم کی تحریریں زیادہ شوق سے پڑھتی ہیں؟
معلوماتی، ادبی، ۔۔۔ سب طرح کی
اردو منظر سے آپ کو کیا فائدہ پہنچا ؟
وہی فائدہ اور خوشی ہوئی جو اپنے لیے نیا گھر بنانے سے ہوتی ہے ، نئے نئے اچھے ساتھیوں سے بھی ملاقات ہوئی
کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتی ہیں ؟
اسکی بات چیت
وہ کون ہے جسے آپ اپنی ہربات کے متعلق باخبر رکھتی ہیں ؟
اللہ تعالی کی ہی ذات ہے جو مجھے جانتی ہے اور اسے میری پوری خبر ہوتی ہے
اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتی ہیں؟
دنیا میں جھوٹ، بےایمانی ، منافقت اس قدر بڑھ رہی ہے کہ میں سوچتی ہوں ابھی جس دور میں ہم ہیں یہ حال ہے تو آئندہ آنے والے دور میں دنیا میں کیا ہو گا اور ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لیے کیا چھوڑ کے جائیں گے
بچپن کو یاد کر کے خوش ہوتی ہیں یا اَفسردہ ؟
یادیں اچھی بھی ہوں پھر اداس کر جاتی ہیں
مسقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتی ہیں جو ابھی تک نہیں کیا ؟
اپنے بیٹے کو ایک اچھا مسلمان ، اچھا انسان بنانا چاہتی ہوں
آپ مزاجا ً سنجیدہ ہیں یا مزاحیہ؟
سنجیدہ
آپ کام شوق سے کرتیں ہیں یا وہ کام کرتیں ہیں جو شوق ہے؟
کام تو سبھی کرنے ہی ہوتے ہیں زندگی میں ۔۔۔۔ہاں جو کام من پسند ہوں انکو کرنے میں زیادہ خوشی ہوتی ہے ، اچھا لگتا ہے
آپ کو کس قسم کی شاعری پسند ہے؟
دل کو چھو لینے والی
آپ اتنے سارے کام کے باوجود اردو منظر کو اتنا سارا وقت کیسے دے پاتیں ہیں؟
بالکل ویسے ہی جیسے اپنے گھر کو وقت دیتی ہوں
ایک پیغام جو آپ اردو منظر/ ارکینِ اُردو منظرکے نام کرنا چاہیں؟
اردو منظر ہمارا گھر ہے بالکل ویسے اسکے لیے سوچیئے جیسے اپنے گھر کے لیے سوچتے ہیں ہمیشہ حتی الامکان کوشش کیجیئے کہ آپ سے کسی کی دل آزاری نہ ہو ۔۔۔خوش رہیئے اور خوش رہنے دیجیئے
اور آخر میں کچھ میرے بارے میں کہیں۔ ( تعریف نہیں اصلاحی تنقید)
ناصر شاہین اردو منظر کے لیے ایک بہت اچھے دوست کی حیثیت رکھتے ہیں ایسا دوست جو مخلص بھی ہے اور ایماندار بھی ۔۔۔اردو منظر ایسے ساتھیوں کی قدر کرتا ہے اور میں چاہتی ہوں کہ دوستی و خلوص کا یہ رشتہ ہمیشہ یونہی بنا رہے ایک بات یہ بھی ناصر بھائی کو کہنا چاہونگی پلیز پلیز سوالنامہ کو مشکل الفاظ کی بجائے آسان الفاظ میں ترتیب دے لیا کریں تا کہ نہ آپ سے خرابی ہو نہ جواب دینے والے کو مشکل ہو۔۔۔ہاہا
بہت شکریہ
خوش رہیئے، اپنا خیال رکھیئے اور انکا بھی جو آپ کا خیال رکھتے ہیں
پاکستان زندہ باد
اردو منظر پائندہ باد

admin
05-08-2012, 09:11 PM
ارے واہ کمال کر دیا جی انٹرویو کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت مزے کا انٹرویو ہے۔۔۔۔ مجھے تو سچی میں سبھی باتیں پتہ ہیں اس لئے صرف واہ واہ ہی کر سکتا ہوں حیران نہیں ہو سکتا۔۔۔۔۔:tongue38:

نگار
05-09-2012, 12:07 PM
آپکے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا ۔اللہ تعالی آپکے والدین کو جنت نصیب کرے۔آمین
اور دعا ہے کہ آپ کا بیٹا آپکی اُمیدوں پر پورا اُترے کیونکہ ایک ماں اپنے بیٹے سے کتنا پیار کرتی ہیں اس کا اندازہ سب کو ہوگا اور پھر اُس ماں کو کتنی خوشی ہوگی کہ اُس کا بیٹا بڑا ہوکر ایک اچھا اور کامیاب انسان بنے تو اس خوشی کا اندازہ صرف وہی ماں ہی لگا سکتی ہیں ۔
اور ایسی ہی ہاہاہاہاہاکرتی رہیں ۔
آپکا بہت بہت شکریہ کہ انٹرویو میں جلدی کی ورنہ بے باک صاحب کا ریکارڈ ٹوٹنے والا تھا ۔ میں آپکو 106 نمبر دیتا ہون یہ ایک نمبر جلدی لکھنے کی وجہ سے دیا ہے۔
ھاھاھاھاھاھاھاھاھا
خوش رہیں ۔

این اے ناصر
05-09-2012, 01:27 PM
یقین جانیں اپ کے بارے میں جان کربہت خوشی ہوئی اورانٹرویوبہت مزیدار۔ میں ہوں کہ میری ہنسی نہیں رک رہی۔ ایک اپ کاانٹرویوپڑھ دوسری سسٹرکی پیاری پیاری اردوپڑھ کر۔ سمجھ نہیں آرہی اس ہنسی کوکیسےسمبالو۔ ایک بارپھرسے تانیہ سسٹراپ کابہت شکریہ کہ اپ نے اپناقیمتی وقت نکالااورہماری اس محفل کورونق بخشی، ہم آپ کے تہہ دل سے مشکورہیں۔ امیدہے کہ دوستی کایہ سفری جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ باقی تمام اراکین بھی شکرگزارہوں جنہوں نے میرے اس سلسلے کونہ صرف پسند کیابلکہ اپنی رائےاورتبصرے سے بھی نوزا۔ ایک بارپھرسے آپ تمام دوستوں کابہت بہت شکریہ۔

والسلام
ہیلپ لائن

بےباک
05-09-2012, 04:43 PM
محترمہ تانیہ صاحبہ کا انٹرویو پڑھ کر بہت اچھا لگا ، تانیہ صاحبہ اتنی بھی سنجیدہ نہیں ،جتنا انہوں نے لکھا ہے ، اور بس ایک بات ان کے غصے سے تو اللہ ہی بچائے ،

آپ غصے میں کیا کرتی ہیں ؟ برتن توڑتی ہیں یا جو سامنے ہو اسے۔۔۔۔؟
۔۔۔۔۔۔جو سامنے ہو اسے

باقی اردومنظر کے بنیادی رکن ہونے کا اعزاز محترمہ تانیہ صاحبہ کو جاتا ہے ، اور ان کی تجاویز کی روشنی میں ہم نے یہ سفر جاری رکھا ہوا ہے ،
اور ان کے حوصلے کی داد دینی ہے ، کہ گھر کے سب کاموں میں مصروف رہتے ہوئے ، اردو منظر اور ہماری اردو پر بھرپور توجہ دیتی ہیں ، اور ان کی وجہ سے اردو منظر اور ہماری اردو فعال اور متحرک فورم کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں ،
اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے سب گھر والوں کو اور آپ کے بیٹے کو سب کو دین اور دنیا اور آخرت میں کامیابی سے ہمکنار فرمائے ، آمین
مرحوم والدین کو اللہ تعالی جنت میں جگہ عطا فرمائیں ،آمین
سارا انٹرویو پڑھا بہت اچھا لگا ، اس لیے مبارک باد کی مستحق ہیں ،

بےلگام
05-09-2012, 09:14 PM
:Ghelyon::Ghelyon::Ghelyon::Ghelyon: بہت خوب

اذان
05-10-2012, 02:16 AM
http://urdulook.info/imagehost/?di=BWXA

بےلگام
05-10-2012, 05:16 AM
:Ghelyon::Ghelyon::Ghelyon::Ghelyon:کیا ہورہا ہے ازان جی

تانیہ
05-10-2012, 01:04 PM
ارے واہ کمال کر دیا جی انٹرویو کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت مزے کا انٹرویو ہے۔۔۔۔ مجھے تو سچی میں سبھی باتیں پتہ ہیں اس لئے صرف واہ واہ ہی کر سکتا ہوں حیران نہیں ہو سکتا۔۔۔۔۔:tongue38:

شکریہ ایڈمن صاحب
آپکی واہ واہ ہی بہت ہے غریب عوام کو

تانیہ
05-10-2012, 01:11 PM
السلام علیکم
واہ واہ کیا بات ہے ۔ ماشاء اللہ بہت ہی پیارا انٹرویو دیا آپ نے th_smilie_schild:tumb: آپ تو بے چاری ہو سارا دن:family2:
ابو بکر کو سمبالو پھر :smiley-chores011::smiley-chores012::smiley-chores007::smiley-chores004: اوپرسے ابو بکر نے فرمائش کرنی ہے
اسکی :smiley-chores028::smiley-happy095: ھاھاھاھااھ بس یہ تو جوک تھا ۔ مگر سچی سے آپ نے بہت اچھی اچھی بات کیے ۔
بہت شکریہ سسٹر ہمشہ ایسے ہی خوش رہو آمین
شکریہ ناصر بھائی کا جس نے یہ انٹرویو لکھا

وعلیکم السلام
تھینکس سیما سوئیٹی
ہاہا سیما اتنے سارے کام لگا دیئے ۔۔۔لیکن سچ بات ہے کہ میں ایسا کچھ کام نہیں کرتی ڈش واشنگ کپڑے دھونا سکھانا ،،،،ہاہا نووووو۔ ۔۔۔۔۔میں صرف اپنے بیٹے کو ہی سنبھالتی ہوں اسی کے لیے اچھی اچھی شاپنگ کرتی ہوں ، کھانے پینے کا خیال رکھتی ہوں اور میری خاص مصروفیت وہی ہے۔۔۔سو نو بیچاری وچاری ۔۔۔۔ہاہا

تانیہ
05-10-2012, 01:13 PM
یقین جانیں اپ کے بارے میں جان کربہت خوشی ہوئی اورانٹرویوبہت مزیدار۔ میں ہوں کہ میری ہنسی نہیں رک رہی۔ ایک اپ کاانٹرویوپڑھ دوسری سسٹرکی پیاری پیاری اردوپڑھ کر۔ سمجھ نہیں آرہی اس ہنسی کوکیسےسمبالو۔ ایک بارپھرسے تانیہ سسٹراپ کابہت شکریہ کہ اپ نے اپناقیمتی وقت نکالااورہماری اس محفل کورونق بخشی، ہم آپ کے تہہ دل سے مشکورہیں۔ امیدہے کہ دوستی کایہ سفری جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ باقی تمام اراکین بھی شکرگزارہوں جنہوں نے میرے اس سلسلے کونہ صرف پسند کیابلکہ اپنی رائےاورتبصرے سے بھی نوزا۔ ایک بارپھرسے آپ تمام دوستوں کابہت بہت شکریہ۔

والسلام
ہیلپ لائن

شکریہ ہیلپ لائن جی
انٹرویو اچھا ہے یہ تو مجھے پتہ ہے ۔۔۔ہاہا لیکن مزیدار ؟؟؟
اور ہنسی کیوں نہیں رک رہی حالانکہ کچھ جوک تو لکھا ہی نہیں ۔۔۔ہاہا
یو آلویز ویلکم بھائی ۔۔۔۔۔۔آپکے اس انٹرویوز سلسلے کو جاری رہنا چاہے بہت اچھا ہے ۔۔۔بہت شکریہ

تانیہ
05-10-2012, 01:16 PM
آپکے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا ۔اللہ تعالی آپکے والدین کو جنت نصیب کرے۔آمین
اور دعا ہے کہ آپ کا بیٹا آپکی اُمیدوں پر پورا اُترے کیونکہ ایک ماں اپنے بیٹے سے کتنا پیار کرتی ہیں اس کا اندازہ سب کو ہوگا اور پھر اُس ماں کو کتنی خوشی ہوگی کہ اُس کا بیٹا بڑا ہوکر ایک اچھا اور کامیاب انسان بنے تو اس خوشی کا اندازہ صرف وہی ماں ہی لگا سکتی ہیں ۔
اور ایسی ہی ہاہاہاہاہاکرتی رہیں ۔
آپکا بہت بہت شکریہ کہ انٹرویو میں جلدی کی ورنہ بے باک صاحب کا ریکارڈ ٹوٹنے والا تھا ۔ میں آپکو 106 نمبر دیتا ہون یہ ایک نمبر جلدی لکھنے کی وجہ سے دیا ہے۔
ھاھاھاھاھاھاھاھاھا
خوش رہیں ۔

شکریہ نگار جی
اور جزاک اللہ
سچی میں بہت مصروفیت ہے اسلیئے دیر ہو گئی ۔۔۔ہاہا ۔۔۔زائد نمبروں کے لیے شکریہ
ہمیشہ خوش رہیں میری طرح ۔۔۔ہاہا

تانیہ
05-10-2012, 01:20 PM
محترمہ تانیہ صاحبہ کا انٹرویو پڑھ کر بہت اچھا لگا ، تانیہ صاحبہ اتنی بھی سنجیدہ نہیں ،جتنا انہوں نے لکھا ہے ، اور بس ایک بات ان کے غصے سے تو اللہ ہی بچائے ،

آپ غصے میں کیا کرتی ہیں ؟ برتن توڑتی ہیں یا جو سامنے ہو اسے۔۔۔۔؟
۔۔۔۔۔۔جو سامنے ہو اسے

باقی اردومنظر کے بنیادی رکن ہونے کا اعزاز محترمہ تانیہ صاحبہ کو جاتا ہے ، اور ان کی تجاویز کی روشنی میں ہم نے یہ سفر جاری رکھا ہوا ہے ،
اور ان کے حوصلے کی داد دینی ہے ، کہ گھر کے سب کاموں میں مصروف رہتے ہوئے ، اردو منظر اور ہماری اردو پر بھرپور توجہ دیتی ہیں ، اور ان کی وجہ سے اردو منظر اور ہماری اردو فعال اور متحرک فورم کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں ،
اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے سب گھر والوں کو اور آپ کے بیٹے کو سب کو دین اور دنیا اور آخرت میں کامیابی سے ہمکنار فرمائے ، آمین
مرحوم والدین کو اللہ تعالی جنت میں جگہ عطا فرمائیں ،آمین
سارا انٹرویو پڑھا بہت اچھا لگا ، اس لیے مبارک باد کی مستحق ہیں ،

شکریہ بےباک جی آپکی ہمت افزائی و حوصلہ افزائی کے لیے ۔۔۔۔دعاؤں کے لیے شکریہ۔۔۔۔جزاک اللہ
اللہ تعالی آپکو ہمیشہ سلامت رکھے صحت تندرستی کے ساتھ کیونکہ اردو منظر چیٹ و فورم کی اصل شان اور جان تو آپ ہی ہیں اور ہم سب تو آپکے فینز میں سے ہیں ۔۔۔۔ہاہا

تانیہ
05-10-2012, 01:21 PM
:Ghelyon::Ghelyon::Ghelyon::Ghelyon: بہت خوب

شکریہ عادل نزیر صیب
آلودگی مت پھیلاؤ ناصر شاہین بھائی کی لڑی میں ورنہ :vahidrk:

تانیہ
05-10-2012, 01:23 PM
http://urdulook.info/imagehost/?di=BWXA

اذان جی:th_smile: بہت شکریہ پسندیدگی کے لیے ۔۔۔۔۔:roseanimr:
th_smilie_schild

انجم رشید
05-11-2012, 06:59 AM
السلام علیکم ۔
بہت خوب پیاری بہن تانیہ کیا خوب انٹرویو دیا ہے آپٔنے اصول تو یہ ہے کہ امتحان کے پرچے میں سو فیصد سے زیادہ نمبر نہیں دیے جاتے لیکن میں آپ کو سو میں سے ایک سو پندارں نمبر دیتا ہوں بہت اچھا انٹرویو تھا آپ کے بارے میں بہت کچھ جاننے کو ملا ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھا یہ غصے والی بات بھی خوب ہے کچھ مجھے بھی اندازہ ہے آپ کے غصے کا ÷
یہاں زکر ہے غصے کا وہاں میں دو اور باتوں کا زکر کرتا چلوں تاکہ باقی سب کو بھی کچھ پتا چلے وہ یہ ہیں آپ بہت بہادر لڑکی ہیں جب میں کبھی حالات سے پریشان ہو جاؤں تو ایک سوچ آتی ہے کہ تانیہ بہن طرح بہادری سے حالات کا مقابلہ کرو اانجم ۔
دوسری بات کے آپ بہت نفیس ہیں ھھھھھھھھھھھا انٹرویو آپ کا ہے میر ا نہیں میں کیوں بتاؤں آپ کے بارے میں
عادل ہمیشہ ماحول کو آلودہ کر دیتا ہے اوے چاچا عادل حقہ پینا بند کر ۔
مرحوم والدین کو اللہ تعالی جنت میں جگہ عطا فرمائیں ،آمین
اللہ تعالی آپ سب بہن بھایوں اور ابو بکر بھانجے پر اپنی رحمت کا سایہ رکھے اللہ آپ کو ہمیشہ ایسے ہی ہنستا مسکراتا رکھے آمین ثم آمین
ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھ ھھھا چاکلیٹ کچھ کم کھایا کریں انسان موٹا ہو جاتا ہے
انٹرویو لینے والی ٹیم کا بھی بہت بہے شکریہ بہت اچھے سوال تھے ھھھھھھھھھھھھھھھھا لیکن جواب دینے والے بھی لاجواب تھے ۔
فی امان اللہ وسلام

الکرم
05-12-2012, 02:51 PM
واہ جی واہ تانیہ بیٹا بُہت اچھا انٹرویو دیا آپ نے ۔۔:tumb:
مگر کہیں کہیں جواب دینے میں روائتی نسوانی انداز بھی ہے۔۔کچھ کچھ کم کم:langue:
تاریخ پیدائش والے سوال میں صرف تاریخ اور سن ندارد:treeswing:
مگر پھر بھی بُہت خوبصورت:smiley-computer005:
کیوں کہ ہم سے تو اتنا بھی نہیں لکھا جائے گا:crying2:th_smilie_schild

تانیہ
05-12-2012, 04:58 PM

وعلیکم السلام !
بہت شکریہ انجم بھائی
آپکے نمبروں کے لیے بھی شکریہ
آپ ساتھیوں نے میرے غصہ کا ذکر کیا لیکن یہ بھی سچ ہے کہ میرا غصہ جائز ہوتا ہے خاص طور پہ کسی کے جھوٹ کے لیے یا لاپرواہی کے لیے
آپکے نمبروں کے لیے شکریہ
میں جیسی ہو آپ جانتے ہو اور یہ سب آپ سب ساتھیوں کی دعاؤں اور محبتوں کی وجہ سے ہے
ہمیشہ اپنی محبتوں و دعاؤں میں یاد رکھیئے گا۔ ۔۔۔۔جزاک اللہ

تانیہ
05-12-2012, 07:16 PM
واہ جی واہ تانیہ بیٹا بُہت اچھا انٹرویو دیا آپ نے ۔۔:tumb:
مگر کہیں کہیں جواب دینے میں روائتی نسوانی انداز بھی ہے۔۔کچھ کچھ کم کم:langue:
تاریخ پیدائش والے سوال میں صرف تاریخ اور سن ندارد:treeswing:
مگر پھر بھی بُہت خوبصورت:smiley-computer005:
کیوں کہ ہم سے تو اتنا بھی نہیں لکھا جائے گا:crying2:th_smilie_schild

شکریہ انکل جی
ناصر بھائی نے تو دن پوچھا میں نے تاریخ بتا دی:tongue38:
آپ تو بڑے ہیں اور آپکا انٹرویو ہمارے لیے نمونہ ہو گا آپکی باتیں ہمارے لیے دلچسپ سبق ہونگے اور یقینا آپکے انٹرویو کو ہم دلچسپی سے پڑھیں گے ۔۔ہمیں انتظار ہے

بےلگام
05-12-2012, 10:15 PM
چھوٹا چھوٹا تعارف لکھا کرو :Ghelyon: مجھ سے اتنا نہیں پڑھا جاتا

طارق راحیل
05-13-2012, 02:11 PM
شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تانیہ
05-13-2012, 02:30 PM
شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تھینکس یو ٹو

بےلگام
05-31-2012, 07:35 PM
ششششششششکریہ