PDA

View Full Version : رشتوں کا اور دوستی کا احترام کرنا چاہئے.



این اے ناصر
05-04-2012, 12:46 PM
رشتوں کا اور دوستی کا احترام کرنا چاہئے.

ہر رشتے کی اپنی اہمیت ہوتی ہے !

کسی کے ساتھ برا سلوک نہ کرو اور نہ ہی کسی کو ایسے تنگ کرو کہ دوسرا انسان آپ کو اپنی زندگی سے ایسے نکال دے جیسے جانتے ہی نہیں تھے !

اگر کبھی ایسا ہو تو بیٹھ کر سوچو کہ میں نے ایسا کیا غلط کیا تھا جو نوبت یہاں تک پہنچ گئی ، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ غلطی ہماری اپنی ہوتی ہے اور ہم دوسرے انسان کو کوسنا شروع کر دیتے ہیں، اس کو بدنام کرنا شروع کر دیتے ہیں جو کہ غلط عمل ہے اور اس بات کی نشان دہی بھی کرتا ہے کہ آپ سے قطع تعلق شائد ایسی ہی وجوہات پر کیا گیا ہو !

ہونا تو یہ چاہئے کہ اگر آپ کو اپنی غلطی نظر آئے تو بجائے اس شخص کو برا بھلا کہنے کے اپنی غلطی تسلیم کرو اور کوشش کرو کہ رشتہ واپس بحال ہو جائے ، اگر بحال ہو جائے تو اچھی بات ، نہ ہو تو اس غلطی سے سبق سیکھو جو آئندہ زندگی میں کام آ سکے !

یاد رکھیں معافی سے بہتر کوئی انتقام نہیں کیونکہ جو شخص انتقام کے طریقوں پر غور کرتا رہتا ہے۔ ْاس کے زخم ہمیشہ تازہ رہتے ہیں !

آپ اگر کسی کو خوشی دینے کا ذریعہ نہیں بن سکتے تو اس کو دکھ دینے کی وجہ بھی نہ بنو !!!

سیما
05-07-2012, 02:50 PM
بہت شکریہ آپکا اچھا لکھا

این اے ناصر
05-07-2012, 03:27 PM
تبصرے کے لیے اپ دونوں کابہت مشکورہوں۔ امیدہے آئندہ بھی حوصلہ آفزائی کرتے رہیں گے۔

pervaz khan
07-23-2012, 12:56 AM
سو فی صد درست جناب

عالی شان
08-05-2012, 03:16 AM
تین دن سے کوئی زیادہ ناراضگی ظاہر نہیں کر سکتا۔سب کا احترام کریں

pervaz khan
08-05-2012, 12:56 PM
رشتوں کا اور دوستی کا احترام کرنا چاہئے
درست

انجم رشید
08-31-2012, 10:50 AM
تین دن کیا یہاں تو لوگ کہہ دیتے ہیں میرے مرنے کے بعد میری قبر پر بھی نہ آنا
اسلام نے تو کئی سال پہلے کہہ دیا تھا کہ تین دن کے اندر اندر صلاح کر لیں

این اے ناصر
09-27-2012, 11:01 AM
سو فی صد درست جناب


شکریہ۔