PDA

View Full Version : میری ڈائری کا ورق ۔ ۔ ۔

این اے ناصر
05-04-2012, 02:06 PM
میری یعنی ہیلپ لائن کی طرف سے محبت بھرا سلام، امیدہے اپ تمام دوست بالکل فٹ فاٹ ہونگے۔ میں ایک نیوٹاپک کے ساتھ حاضرہوں، اس امیدکے ساتھ کہ آپ کویہ سلسلہ ضرورپسندآئے گا۔

http://www.my-diary.org/images/toshbook7.jpg

لفظ زندگی بولنے میں توبہت مختصرہے لیکن اس چھوٹے سے لفظ میں کتنے رنگ سمائے ہوئے ہیں شایدمیں اس کولفظوں میں بیان نہیں کرپاؤں گا۔ کبھی ہم بہت خوش ہوتے ہیں اتنے کہ ہماری آنکھوں سے خوشی سے آنسوؤں چھلک پڑتے ہیں۔ کبھی ہم ہوتے ہیں کہ کسی دکھ کی وجہ سے یہی ہمارے آنسوؤں رکنے کانام نہیں لیتے۔ خیرخوشی غمی، کامیابی ناکامی یہ سب زندگی کے نشیب و فراز کاحصہ ہیں، شایداسی کانام ہی زندگی ہے۔ ہماری زندگی کچھ ایسے واقعات بھی ہوتے ہیں جن کوہم کبھی بھی بھلانہیں پاتے۔ کیاکوئی ایساواقعہ ہے اپ کی زندگی میں جواپ ہمارے ساتھ شئیرکرناچاہیں ، یاآپ کی ڈائری کاایک ایساورق جواپ یہاں شئیرکرناچاہیں ! میں آپ کے کسی دکھ کامدواتونہیں کرسکتاالبتہ یہ ہے کہ ہوسکتاہے یہاں شئیرکرنے سے آپ کے دل کا بوجھ شایدہلکاہوجائے۔ امیدہے میری یہ چھوٹی سی کاوش آپ دوستوں کوضرورپسندآئے گی۔

والسلام
اپ کابھائی
ن ش

این اے ناصر
05-04-2012, 02:19 PM
http://i1212.photobucket.com/albums/cc447/SajidS/Dividers/2hi8o3m.gif

میری ڈائری کاورق

http://i1212.photobucket.com/albums/cc447/SajidS/Dividers/2hi8o3m.gif

http://www.rawfoodscotland.com/wp-content/uploads/2011/07/diary.jpg

کبھی پہلی بار اسکول جانے میں ڈر لگتا تھا
آج اپنے راستے خود چُن لیتے ہیں

کبھی امی ابو کی ہر بات سچی لگتی تھی
آج اُنہی سے ہر بات پہ جھوٹ بولتےہیں

کبھی چھوٹی سے چوٹ بھی کتنا رُلاتی تھی
آج دل ٹوٹ جاتا ہے پھر بھی سنبھل جاتے ہیں

پہلے کچھ دوست ساتھ زندگی کا ایک حصہ ہوا کرتے تھے
اب دوستوں سے جان چُھڑانے کا سوچتے رہتے ہیں

اِک دن تھا جب پل میں لڑنا پل میں منانا روز کا کام تھا
آج اِک بار جو جُدا ہوئے تو رشتے تک کھو جاتے ہیں

این اے ناصر
05-08-2012, 11:34 AM
“ سلطنت “
غریب لوگوں کی ٹوٹی پھوٹی بستی، نالیوں کا پانی گلیوں میں بہتا ہوا، ٹوٹے پھوٹے کچے پکے مکان، ایک گندی سی بچی، بال بکھرئے ہوئے، ناک بہتی ہوئی، فراک میلا سا پہنا ہوا، پاؤں سے ننگی، روتی ہوئی، ایک دروازے پر کھڑی، جسکا ٹاٹ کا پردہ پھٹا ہوا، اندر سے آواز آئی۔ “ اری کیا ہوا سہزادی (شہزادی)؟ کیوں رو رہی ہو؟ “
“ مجھے سہنساہ (شہنشاہ) نے مارا ہے۔“ بچی نے میلی فراک سے ناک صاف کرتے ہوئے جواب دیا۔

Pinki
05-08-2012, 11:37 AM
“زندگی“

بے بسی کے دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہوتی ہیں، ناکامی کے بارے میں زیادہ نہ سوچا کرو، ایسی سوچیں ذہن کو لاغر اور کمزور بنا دیتی ہیں ، ناکامی کو نصیب سمجھ کر قبول کر لینا چاہیے، یہی زندگی ہوتی ہے جس کا دائرہ دیھکنے میں تو وسیع مگر سمجھنے میں محدود ہوتا ہے۔

این اے ناصر
09-27-2012, 11:16 AM
لگتاہے سب سوررہے ہیں کوئی تبصرہ نہیں آیا۔

انجم رشید
09-27-2012, 03:00 PM
بھائی زندگی کی ڈائری کے اوراق بھرے پڑے ہیں لیکن میں اپنی کوئی بھی ایک بات لکھ نہ پاؤں گا کیوں کہ وہی عادت آڑے آتی ہے کیسی کو نہ بتانے والی ویسے بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے
آپ کی پوسٹ سلطنت پڑھ کر مجھے بھی کچھ یاد آگیا جو میں کئی سال پہلے پڑھا تھا ۔
ایک بار ایک فلم کی شوٹنگ ہو رہی تھی فلم کا سین ایک شاہی دربار تھا ایک اداکار شہنشاہ کا کردار ادا کر رہا تھا سین میں شہنشاہ نے تخت سے اکڑ اور غصے و جلال سے اٹھنا ہوتا ہے اداکار جب بھی تخت سے اٹھتا تھا گر پڑتا تھا کئی بار ڈریکٹر نے اسے سمجھایا کہ سین کیسے کرنا گرتے کیوں جاوجلال سے سین کرن اہے لیکن وہ ہر بار کمزوری سے گر پڑتا تھا آخر ڈرائکٹر کو بہت غصہ آیا اور کہنے لگا کیا تم سے ایک شہنشاہ کا کردار بھی ادا نہیں ہوتا ۔
تو اداکار نے جواب دیا کہ جناب کیا کروں میں کئی دن سے بھوکا ہوں کھانے کے لیے پیسے نہیں ہیں کمزوری کی وجہ سے گر پڑتا ہوں

این اے ناصر
09-28-2012, 10:21 AM

شکریہ۔

pervaz khan
09-28-2012, 11:06 AM
اچھا سلسلہ ہے شکریہ