PDA

View Full Version : موت کا حملہ اچانک بے خبر کیسا لگا؟



این اے ناصر
05-10-2012, 01:04 PM
آخرت کو بھول بیٹھا فکر دنیا کے عوض
موت کا حملہ اچانک بے خبر کیسا لگا؟
ہنستے ہنستے تو نے دنیا میں گزار دی زندگی
اب نیا زیرزمین تنگ گھر کیسا لگا؟
دفن کرکے قبر میں سب بے رخی سے چل دیے
جس سے تو مانوس تھا اب وہ بشر کیسا لگا؟
تو ہنسا کرتا تھا اوروں کو پریشان دیکھ کر
چل دیا اپنوں کو روتا چھوڑ کر کیسا لگا؟
اب نہ وہ تکیہ ملائم اور نہ بستر مخمل
جسم پر دو گز کفن مٹی پر سر کیسا لگا؟

سیما
05-10-2012, 01:07 PM
کیسا عجیب سا پوسٹ کیا آپ نے اتنی اداسی بھی اچھی نہیں ہوتی ۔ بھائی

این اے ناصر
05-10-2012, 01:35 PM
بس کبھی کبھی ایسے ہوتاہے کہ دل بہت اُداس ہوتاہے نہ جانے کیوں!

سیما
05-10-2012, 01:38 PM
دل تو پاگل ہے نا :stop: اداس نا ہونا بس کام میں اپنے آپکو بزی رکھو تو سب بھول جاو گے اچھا میں اپکو ایک جوک سناتی ہوں

این اے ناصر
05-10-2012, 01:43 PM
جی میں انتظارکررہاہوں۔ خودکوبزی رکھنے کے لیے توفورم پرشاعری لگارہاہوں۔

تانیہ
05-10-2012, 01:58 PM
بہت خوب سر جی
بہت اچھی شیئرنگ ہے اور بہت سچی بھی