PDA

View Full Version : یہ چُبھن اکیلے پن کی، یہ لگن اداس شب سے



این اے ناصر
05-10-2012, 01:47 PM
یہ چُبھن اکیلے پن کی، یہ لگن اداس شب سے
میں ہوا سے لڑ رہا ہوں، تجھے کیا بتاؤں کب سے

یہ سحر کی سازشیں تھیں، کہ یہ انتقام شب تھا
مجھے زندگی کا سورج، نہ بچا سکا غضب سے

تیرے نام سے شفا ہو، کوئی زخم وہ عطا کر
میرا نامہ بر ملے تو، اسے کہنا یہ ادب سے

وہ جواں رُتوں کی شامیں، کہاں کھو گئیں ہیں محسن
میں تو بُجھ کے رہ گیا ہوں، وہ بچھڑ گیا ہے جب سے

تانیہ
05-10-2012, 01:57 PM
واہ۔۔۔۔۔واہ