PDA

View Full Version : حقیقت جان کر ایسی حماقت کون کرتا ہے



این اے ناصر
05-10-2012, 02:09 PM
حقیقت جان کر ایسی حماقت کون کرتا ہے
بھلا بے فیض لوگوں سے محبت کون کرتا ہے

بتائو جس تجارت میں خسارہ ہی خسارہ ہو
بِنا سوچے خسارے کی تجارت کون کرتا ہے

ہمیں ہی غلط فہمی تھی کسی کے واسطے ورنہ
زمانے کے رواجوں سے بغاوت کون کرتاہے

خُدا نے صبر کرنے کی مجھے توفیق بخشی ہے
ارے جی بھر کے تڑپاؤ بغاوت کون کرتا ہے

کسی کے دل کے زخموں پر مرہم رکھنا ضروری ہے
بھلا اس دور میں محسن یہ زحمت کون کرتا ہے