PDA

View Full Version : پھر تم کو بھلا کر کیا کرنا ؟



این اے ناصر
05-10-2012, 02:30 PM
کوئی غزل سنا کر کیا کرنا
یوں بات بڑھا کر کیا کرنا
تم میرے تھے تم میرے ہو
دنیا کو بتا کر کیا کرنا
تم عہد نبھاؤ چاہت سے
کوئی رسم نبھا کر کیا کرنا
تم خفا بھی اچھے لگتے ہو
پھر تم کو مانا کر کیا کرنا
تیرے در پے آکے بیٹھے ہیں
اب گھر بھی جا کر کیا کرنا
دن یاد سے اچھا گزرے گا
پھر تم کو بھلا کر کیا کرنا ؟