PDA

View Full Version : سرکاری اسپتالوں کی حالت زار



شاہنواز
05-13-2012, 02:56 PM
عام دنوں میں تو سرکاری اسپتال چاہے وہ عباسی شہید ہو جناح اسپتال ہو یا سول اسپتال ہو جانا نہیں ہوتا اگر چلا بھی بھی جائے تو بیچارے مریض جو دوردراز سے آئے ہوتے ہیں ان کی حالت زار دیکھ کر دل بے چین ہوجاتا ہے کہ بے چارے مریض کس حالت میں ہیں لیکن ان کی مجبوری ہے کہ وہ پرائیویٹ اسپتال کی فیسوں سے بچنے کی خاطر یہاں علاج کے لئے چلے آتے ہیں لیکن یہاں کا جو عملہ ہے وہ پوری طرح ان ضرورت مندوں سے ٹھیک منہ سے بات بھی نہیں کرتے اور ڈاکٹر حضرات کے پیچھے بھاگنا پڑتا ہے ورنہ تو ڈاکٹر تو مریض کو ہاتھ لگانا بھی پسند نہیں کرتا ہاں اگر آپ کی سورس ہے تو پھر وہی ڈاکٹر آپ کو وہی ٹریٹمنٹ دے گا جو کسی بھی پرائیویٹ اسپتال دیتا ہے میرے ساتھ بھی یہی ہوا باقی حال بعد میں

نگار
05-13-2012, 06:26 PM
جناب پوری سرکار کا رونا ہے ۔ شکایتیں کر کر کے تو عوام عاجز ہو گئے ۔
میں آپکو ایسے ہسپتال دکھا سکتا ہوں جو دیکھ کر شائد آپ سوچنے پہ مجبور ہو جائیں کہ شائد یہاں جانور پالے جاتے ہیں ۔ صفائی نام کی بھی نہیں ۔ بیمار کے ساتھ ساتھ تندرست انسان بھی بیمار پڑ جاتا ہے ۔
بہت شکریہ آپکا

بےلگام
05-14-2012, 05:18 AM
بہت خوب:Ghelyon: