PDA

View Full Version : بھیک نہ مانگو



علی عمران
12-04-2010, 11:19 AM
پاکستان کی غیرت کے رکھوالو
بھیک نہ مانگو
توڑ کے اس کشکول کو آدھی کھا لو
بھیک نہ مانگو
اپنے بل پر چلنا کب سیکھو گے
طوفانوں میں پلنا کب سیکھو گے
یہ کہنہ تقدیر کا شکوہ کب تک
اس کو آپ بدلنا کب سیکھو گے
خود اپنی بگڑی تقدیر بنا لو
بھیک نہ مانگو
یہ جو راہ میں کالے باغ کھڑے ہیں
کب یہ آزادی کی جنگ لڑے ہیں
جن کا آزادی میں خون ہے شامل
جب تک جیلوں میں وہ لوگ پڑے ہیں
وقت کٹھن ہے دیس کی آن بچا لو
بھیک نہ مانگو
انگریزوں کے پٹھو کہلاؤ نا
امریکہ کے تلوے سہلاؤ نا
آج تلک ان کے دھوکے کھائے ہیں
اور مگر ان کے دھوکے کھاؤ نا
آزادی کے سر پہ خاک نہ ڈالو
بھیک نا مانگو

(حبیب جالب)

تانیہ
12-15-2010, 11:57 PM
واہ...سچ کہا...زبردست

آزاد خان
12-18-2010, 08:33 PM
پاکستان کی غیرت کے رکھوالو
بھیک نہ مانگو
توڑ کے اس کشکول کو آدھی کھا لو
بھیک نہ مانگو
اپنے بل پر چلنا کب سیکھو گے
طوفانوں میں پلنا کب سیکھو گے
یہ کہنہ تقدیر کا شکوہ کب تک
اس کو آپ بدلنا کب سیکھو گے
خود اپنی بگڑی تقدیر بنا لو
بھیک نہ مانگو
یہ جو راہ میں کالے باغ کھڑے ہیں
کب یہ آزادی کی جنگ لڑے ہیں
جن کا آزادی میں خون ہے شامل
جب تک جیلوں میں وہ لوگ پڑے ہیں
وقت کٹھن ہے دیس کی آن بچا لو
بھیک نہ مانگو
انگریزوں کے پٹھو کہلاؤ نا
امریکہ کے تلوے سہلاؤ نا
آج تلک ان کے دھوکے کھائے ہیں
اور مگر ان کے دھوکے کھاؤ نا
آزادی کے سر پہ خاک نہ ڈالو
بھیک نا مانگو

(حبیب جالب)

آزاد خان
12-19-2010, 05:33 PM
واہ...سچ کہا...زبردست

کیا ھی بات ھے عقل کی بات ھے لیکن یھ کیسے ھو سکتا ھے اگر کشکول چھوڑ دیا تو ھمیں بڑی محنت کر نی پڑے گی
سب سے بڑی بات ھمیں اچھے اصولوںکو اپنانا پڑھے گا سچا قانوں اور رعایا سے انصاف کرنا پڑے گا بس ھم دعا کر سکتے وہ اپنی قررت سے ھمیں اچھے ارو سچے اصولون پر چلنے کی توفیق عطا کرے آمین

این اے ناصر
03-31-2012, 01:29 PM
واہ بہت خوب۔ شکریہ