PDA

View Full Version : الکرم بھائی کاانٹرویو



این اے ناصر
05-16-2012, 03:33 PM
1. آپ کا مکمل اِسمِ گرامی ؟

2. آپ کی تاریخِ پیدائش ؟

3. کیا آپ پاکستان میں اقامت پذیر ہیں ؟ نہیں تو پھر کس ملک اور شہر میں؟

4. آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟

5. آپ کا پیشہ کیا ہے ؟ اگر طالب علم ہے تو کس شعبے میں اور کہاں زیرِ تعلیم ہیں ؟

6. مالی اعتبار سے آپ کتنے مستحکم ہیں ؟ مضبوط درجہ، درمیانہ درجہ ، کمزور درجہ

7. والدین بقید حیات ہیں ؟

8. بہن بھائیوں میں آپ کا کونسا نمبر ہے ؟

9. آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟

10. گرامی قدر کے مزاج میں نری سنجیدگی ہی سنجیدگی ہے یا مزاح بھی پایا جاتا ہے یا پھر دونوں وقت کی ضرورت کے لحاظ سے ؟

11. کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور کتنی پر عبور حاصل ہے ؟اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟

12. اپنے پسندیدہ کھیلوں کے نام اور پسندیدگی کی وجہ ذکر کریں۔

13. اپنے من پسند کھانوں سے ہمیں بھی متعارف کروائیے ؟

14. آپ کے روزمرہ کے مشاغل کیا ہیں ؟

15. یہ تو طے ہے کہ دُنیا میں ہر اِنسان کو غصہ آتا ہے مگر کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ جب آنجناب کو غصہ آتا ہے تو کیا گل کھلاتے ہیں ؟

16. دوسروں کی خوشی آپ کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟ اور کیا آپ لوگوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ؟

17. ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

18. زندگی میں تمام رشتے اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے مگر ان میں سے کون سی ہستی آپ کے دِل پر ناز کرتی ہے؟

19. ایسی کون سی باتیں ہیں جو آپ کو اچھی نہیں*لگتیں؟

20. آپ کو اپنی کون سی عادت انتہائی ناگوار لگتی ہے؟

21. حُسن، دولت ، شہرت اور عزت میں سےکسی ایک کا انتخاب کریں؟

22. کیا آپ کو روزمرہ دوست بنانے اچھے لگتے ہیں یا جو پہلے سے ہیں ان کے ساتھ دوستی نبھانا؟

23. آپ پریشان ہوں تو کیا کرتے ہیں ؟

24. فارغ وقت میں آپ کیا کرنا پسند فرماتے ہیں؟

25۔ اپنی ازدواجی زندگی کے بارے بتائیے ؟ اور اگر صاحب اولاد ہیں تو اس بارے مناسب سمجھیں تو ہمیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل فرما لیں

26- آپ کے پسندیدہ رکن کون ہے؟

27. اردومنظر میں وہ کون سے رُکن ہیں جن کی تحریر آپ پر اثر رکھتی ہے؟

28. اردو منظر سے آپ کو کیا فائدہ پہنچا ؟

29. اردو منظر پر آپ اب تک فعال رہنے کا راز کیا ہے جبکہ نیٹ کی دُنیا اتنی وسیع ہے، اِسے ترک کرکے کہیں اور کیوں نہیں گئے ؟

30. کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟

31. وہ کون ہے جسے آپ اپنی ہربات کے متعلق باخبر رکھتے ہیں ؟

32. اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟

33. بچپن کو یاد کر کے خوش ہوتے ہیں یا اَفسردہ ؟

34. مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو اِس مجلس سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟

35. ایک پیغام جو آپ اردو منظر/ ارکینِ اُردو منظر کے نام کرنا چاہیں؟

انجم رشید
05-16-2012, 04:20 PM
السلام علیکم ۔
الکرم بھای کے انٹرویو کا بے چینی سے انتظار ہے

لاجواب
05-17-2012, 10:09 PM
اسلام علیکم

باری باری یار ایک کا جواب آ لینے دیا کرو

الکرم
05-18-2012, 10:57 AM
السلام علیکم ۔
الکرم بھای کے انٹرویو کا بے چینی سے انتظار ہے


جناب انجم رشید جی السلام علیکم
محترم مجھ سے پہلے دو انٹرویو لگے ہوئے ہیں !
اور میرے خیال میں پہلے پُرانے اراکین کا انٹر ویو ہونا چاہیے تھا
باقی جیسے آپ کی مرضی۔۔
حُکمِ حاکِم مرگِ مُفا جات والی بات ہے

تانیہ
05-18-2012, 11:11 AM
سر جی دو تین انٹرویو لگے ہیں لیکن جواب کسی کی طرف سے بھی نہیں مل رہا
ایسے لگ رہا سب صاف جواب دینے کی نیت میں ہیں
اللہ والیو کیہڑے پاسے ٹُر پئے او
جلدی کرو کوئی تے بولو

انجم رشید
05-19-2012, 03:24 PM
السلام علیکم ۔
ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھ ھا تانیہ بہن لگتا ہے مرد حضرات لڑکیوں کی طرح شرمانے لگے ہیں جو کچھ نہیں لکھ رہے

بےلگام
05-19-2012, 07:35 PM
سر جی دو تین انٹرویو لگے ہیں لیکن جواب کسی کی طرف سے بھی نہیں مل رہا
ایسے لگ رہا سب صاف جواب دینے کی نیت میں ہیں
اللہ والیو کیہڑے پاسے ٹُر پئے او
جلدی کرو کوئی تے بولو


کہا ہیں تانیہ دو تین:Ghelyon::Ghelyon::Ghelyon:

سیما
05-20-2012, 05:42 AM
وعلیکم السلام


السلام علیکم
انکل جی آپ سب سے بڑے ہیں ،تو آپ ہی پہلے انٹرویو دے دیں ۔

الکرم
05-21-2012, 02:28 PM
وعلیکم السلام


السلام علیکم
انکل جی آپ سب سے بڑے ہیں ،تو آپ ہی پہلے انٹرویو دے دیں ۔


سیما بیٹی السلام ُعلیکُم
بیٹا میرے ساتھ ایک پروبلم ہے
میں اکٹھا جواب نہیں دے سکتا ۔ کیوں کی میرے پاس آفس ورڈ ٹھیک سے کام نہیں کر رہا۔۔ اب حضرت گھر آئیں گے اسے ٹھیک کریں گے تو جواب لکھ سکوں گا !
کیونکہ ہمارے پاس بجلی اتنی دیر نہیں رہتی کہ ہم آرام سے پرچہ حل کر سکیں۔۔ اور قسطوں میں ٹھیک نہیں رہے گا !
آپ نے مجھے انکل کہا تو میں نے آپ کو بیٹا کہہ دیا اور مان لیا
آپ بھی خُوش میں بھی خوش !

اوشو
05-22-2012, 01:02 AM
:popcorn: الکرم جی کے آنے تک اپنے اپنے پاپ کارن کھائیں۔

الکرم
05-22-2012, 12:14 PM
جناب آپ ہی دے دیں نا انٹر ویو
پاپ کارن کھانے کا مشورہ آپ نے دوسروں کو دیا ہے ! آپ تو فارغ ہیں نا تو بسم اللہ کریں :smiley-computer005:

عبادت
05-24-2012, 05:42 PM
ھاھاھاھاھاھا
جی انکل بلکل پاپ کارن کھا لو دسو
جیب وچ تہیلا نہیں پاپ کارن کھا لو
چل میرا سوہنا تے من موہنا ویر بڑوں کی بات مان اور لکھنا شروع
کر طوطا بولتا ہے میرے ویر تو لکھ
ھاھاھاھاھاھاھا:tongue38:
:smiley-computer005: ایسے

مس سیما آ رہی ہیں یہ کام کر کے تمہارا انٹرویو دیکھنے:smiley-chores011:
اور میں ذرہ تھوڑا آہو :smiley-chores017:
یوں گیا اور یوں آیا

الکرم
05-29-2012, 02:04 PM
اوئے ہوئے آپ سے غلطی ہو گئی ہے جی۔:vahidrk:
25 پچیس نمبر پہ کوئی سوال ہی نہیں ہے۔:290:
پھر نہ کہنا بتایا ہی نہیں ہے۔:tongue38:
میرا پرچہ کل حل ہو گا۔:smiley-computer005:

بےباک
05-29-2012, 03:27 PM
سوال نمبر 25 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واقعی آپ کی نگاہ غضب کی ہے ، میں بھی سوچ رہا تھا مجھے ایک سوال کے نمبر کم کیوں ملے ۔
ھاھاھاھا
اب یہ سیما صاحبہ اور ناصر شاھین صاحب کے نمبر کٹ جائیں گے ، آج ایسا لگا اگر ہم ان کے سہارے رہے تو اگلے سال سارے ممبران پرچے کو حل کیے بغیر کامیاب ہو جائیں گے ،
اس لیے اب سوال نمبر 25 کا اضافہ کر دیا گیا ہے ، اپنے اپنے انٹرویو میں اس سوال کو شامل کر کے جواب دیں ، مہربانی ہو گی ،
غلطی کی نشاندھی پر آپ کو ملت فینز کی طرف سے بیس میگا واٹ کا جنریٹر مفت ، ڈیزل اور خؤن جگر جلا کر بجلی پیدا کریں ، کیونکہ ان چیزوں کا ملک میں کال پڑا ہے ، پہلے ہی ہر آدمی نمک کی کان بنا ہوا ہے یقین نہ آتا ہو آزما لیں کہ جو پسینہ آتا ہے اس کا نمکین ذائقہ ہوتا ہے یا نہیں ،۔

امید ہے اب سوالات کے جوابات جلد دیے جائیں گے ،
شکریہ اور اللہ حافظ

تانیہ
05-29-2012, 03:55 PM
سیما اور ناصر بھائی کے نمبر کاٹے جاتے ہیں ۔۔۔ہاہا:stop:
اور الکرم انکل جی کو بنا انٹرویو ایک نمبر دیا جاتا ہے:smiley-computer005: ، امید ہے کہ زیادہ نمبرز لینے کے لیے ہی سہی اب انٹرویو کے جوابات لکھنے کے بارے غور فرمایا جائے گا :rulez:
اور بےباک جی آپ ایسے گفٹ کی بجائے اگر :smiley-chores016: یہ دے دیتے تو اچھا ہوتا :290:
:wind14::wind14::wind14:

الکرم
05-29-2012, 10:55 PM
1۔آپ کا مکمل اِسمِ گرامی ؟
ملک مُحمّد اکرم بابر!
2۔آپ کی تاریخِ پیدائش ؟
1958 عیسوی تاریخ اور مہینہ یاد نہیں
3۔کیا آپ پاکستان میں اقامت پذیر ہیں ؟ نہیں تو پھر کس ملک اور شہر میں؟
جی پاکستانی ہوں
4۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟
مڈل
5۔آپ کا پیشہ کیا ہے ؟ اگر طالب علم ہے تو کس شعبے میں اور کہاں زیرِ تعلیم ہیں ؟
(ٹِن سمتھ )مگر ابھی فارغ ہوں
6۔مالی اعتبار سے آپ کتنے مستحکم ہیں ؟ مضبوط درجہ، درمیانہ درجہ ، کمزور درجہ
درمیانہ درجہ اور کمزور درجہ کے درمیان اگر کوئی درجہ ہو تو !
7۔والدین بقید حیات ہیں ؟
حضرت میاں مُحّمد بخش جی نے فرمایا ہے کہ
باپ سراں دے تاج مُحّمد ، مانواں ٹھنڈیاں چھانواں !
مگر
میرے سر پہ نہ تاج ہے او ر نہ ٹھنڈی چھاؤں!
8۔بہن بھائیوں میں آپ کا کونسا نمبر ہے ؟
دوسرا ۔ ایک بہن چھوٹی ہے اور ایک مجھ سے بڑی
9۔آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
پنجابی کی ایک کہاوت ہے کہ
شالا کلا تے رُکھ وی نہ ہووے !
تنہائی سے گھبراتا ہوں۔
10۔گرامی قدر کے مزاج میں نری سنجیدگی ہی سنجیدگی ہے یا مزاح بھی پایا جاتا ہے یا پھر دونوں وقت کی ضرورت کے لحاظ سے ؟
سنجیدگی اور مذاح دونوں ہی ضرورت کے وقت استعمال کرتا ہوں ، یعنی جیسی محفل ویسا سبھاؤ، مگر شُستہ اور شائستہ مذاح کو زیادہ پسند کرتا ہوں!
11۔کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور کتنی پر عبور حاصل ہے ؟اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟
اردو اور پنجابی پہ آپ عبور کہہ سکتےہیں اور ان کے تقریباً تمام لہجوں سے آشنا ہوں ویسے پشتو ،فارسی اور انگلش کو بھی اپنے مطلب کی حد تک سمجھ سکتا ہوں ۔ اور سب سے زیادہ پسندیدہ زبان اپنی ماں بولی یعنی پنجابی !اور ہاں جی گُر مکھی بھی لکھ اور پڑھ سکتا ہوں !
12۔اپنے پسندیدہ کھیلوں کے نام اور پسندیدگی کی وجہ ذکر کریں۔
ھاکی ، فُٹ بال، کبڈّی ، دیسی کُشتی ،اور تاش میں سویپ،اور اب وجہ کیا بتائیں آپ کو؟
بس دلچسپ ہیں اور کوئی وجہ نہیں !
13۔اپنے من پسند کھانوں سے ہمیں بھی متعارف کروائیے ؟
واہ جی واہ ، بُہت خوبصورت سوال ہے !
اپنی نصف کے ہاتھ کے پکے تقریباً سبھی کھانے پسند ہیں۔اچھا ذائقہ ہے اُن کے ہاتھ میں،اور من پسند کھانوں میں سبھی دیسی کھانے،، ساگ ہری پیاز کے تڑکے والاچاٹی کی لسی کے ساتھ ، کڑہی پکوڑوں والی،دال چاول اچار کے ساتھ، تندور کی دیسی طریقہ سے پکی ہوئی روٹی، یار بس کرو اور زیادہ نہیں گن ہوتے ،بھوک بھڑک گئی ہے !
14۔آپ کے روزمرہ کے مشاغل کیا ہیں ؟
کچھ خاص نہیں کبھی نیٹ ، کتابیں ، !
15۔یہ تو طے ہے کہ دُنیامیں ہر انسان کو غُصّہ آتا ہےمگر کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گےکہ آنجناب کو غُصّہ آتا ہے توکیا گُل کھِلاتے ہیں ؟
جی بالکُل درُست فرمایا آپ نے غُصّہ آتا ہے ہر کسی کو اور ہمیں بھی آتا ہے ، کیوں کہ یہ انسانی جبِلت ہے،میں پہلے غُصّہ میں بُہت کچھ کرتا تھا مگر اب کچھ ٹھندا ہو گیا ہوں، اور اس کی کئی وجہیں ہیں۔ اب اسے پینا پڑتا ہے۔
16۔دوسروں کی خوشی آپ کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟ اور کیا آپ لوگوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ؟
دوسروں کی خُوشی بُہت عزیز رکھتا ہوں اور خاص طور پہ جو میرے جسم اور روح کے حصے ہیں اُن کے لیے جائز حد میں رہتے ہوئے سب کچھ کرنے کو تیار ہوتا ہوں !
17۔ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
کسی کا کوئی کام میری وجہ سے سنور جائے تو مجھے سکون ملتا ہے !
18۔زندگی میں تمام رشتے اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے مگر ان میں سے کون سی ہستی آپ کے دِل پر ناز کرتی ہے؟
بُہت ہی مشکل سوال ہے!کئی بار سوچنا پڑے گا اس لیے اسے رہنے دیں !
19۔ایسی کون سی باتیں ہیں جو آپ کو اچھی نہیں*لگتیں؟
جھوٹ ، مکر ، فریب
20۔آپ کو اپنی کون سی عادت انتہائی ناگوار لگتی ہے؟
رسولِ خُدا سرکارِ دو عالم کے احکامات کی مکمل پابندی نہ کرنا !
21۔حُسن، دولت ، شہرت اور عزت میں سےکسی ایک کا انتخاب کریں؟
عزت اور صرف عزت !
22۔کیا آپ کو روزمرہ دوست بنانے اچھے لگتے ہیں یا جو پہلے سے ہیں ان کے ساتھ دوستی نبھانا؟
جو دوست بن جائیں بنا لیتا ہوں ، اور اپنی سی کوشش کرتا ہوں دوستی نبھانے کی !
23۔آپ پریشان ہوں تو کیا کرتے ہیں ؟
دوستوں کو ڈھونڈتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ ڈپریشن کا شکار نہ بنوں !یا نیٹ استعمال کرتا ہوں دبا کے !
24۔فارغ وقت میں آپ کیا کرنا پسند فرماتے ہیں؟
کچھ گھر کے کام ، کچھ نیٹ ، کچھ اچھی کتابیں !
25۔ اپنی ازدواجی زندگی کے بارے بتائیے ؟ اور اگر صاحب اولاد ہیں تو اس بارے مناسب سمجھیں تو ہمیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل فرما لیں
ایک عدد اپنی نصف ، دو بیٹے ، دو بیٹیاں اور میں بس جی اللہ اللہ خیر سلّا !ایک بیٹی کی شادی ہو چکی ہے !
26۔ آپ کے پسندیدہ رُکن کون ہے
کھُلی بات یہاں بے باک جی اور آور اردو پہ ھارون جی !باقی سب بھی بُہت اچھے ہیں!
27۔اردومنظر میں وہ کون سے رُکن ہیں جن کی تحریر آپ پر اثر رکھتی ہے؟
اچھی تحریر کسی کی بھی ہو اچھی لگتی ہے !
28۔اردو منظر سے آپ کو کیا فائدہ پہنچا ؟
جی جناب بہُت سے چاہنے والے ملے ہیں۔یہ کم ہے کیا ؟
29۔اردو منظر پر آپ اب تک فعال رہنے کا راز کیا ہے جبکہ نیٹ کی دُنیا اتنی وسیع ہے، اِسے ترک کرکے کہیں اور کیوں نہیں گئے ؟
جُمعہ جُمعہ آٹھ دن تو ہوئے ہیں مجھے آئے ہوئے۔ میں زیادہ تر ۔۔آور اُردو۔۔ پہ ہوتا ہوں
30۔کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟
اخلاق کو تلاش کرتا ہوں ۔اور خاص طور پہ جب وہ کسی خاتون کا ذکر کرے تو !
31۔وہ کون ہے جسے آپ اپنی ہربات کے متعلق باخبر رکھتے ہیں ؟
کوشش کرتا ہوں کہ اپنے پروبلم اپنے تک ہی رکھوں،اور راز داروں میں اپنے بیٹے کو رکھتا ہوں مگر وہ کبھی کبھی ۔۔۔۔ اور ایک دوست ہے !
32۔اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟
سڑتا ہوں ، کُڑہتا ہوں ۔۔ سوچتا ہوں آنے والی نسلوں کا کیا بنے گا ؟
33۔ بچپن کو یاد کر کے خوش ہوتے ہیں یا اَفسردہ ؟
جی سچی بات ہے افسردہ ہو جاتا ہوں ! بُہت حیران کن تغیرات رونما ہو چکے ہیں ۔!
34۔ مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو اِس مجلس سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟
سیدھی سی بات ہے اب بچوں کی شادی کا ہی عزم ہے اس کے بعد ۔۔۔
دیارِ نبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم اور حج ۔اگر اللہ کو منظور ہوا تو!
35۔ ایک پیغام جو آپ اردو منظر/ ارکینِ اُردو منظر کے نام کرنا چاہیں؟
زہے نصیب گر قبول افتند !
محبت بانٹیں محبت پائیں ہو سکے تو کسی کا بھی دل مت دُکھائیں

بےلگام
05-29-2012, 10:59 PM
ہاہاہاہاہا

انجم رشید
05-29-2012, 11:07 PM
السلام علیکم ۔
بہت بہت شکریہ جناب پرچہ حل کرنے کا اور اتنی معلومات دینے کا بہت خوشی ہوی آپ کے بارے جان کر ھھھھھھھھھھھھھھھھا اور خاص کر کہ آپ مجھ سے دوسال بڑے ہیں ھھھھھھھھھھھھا شکریہ بھای
وسلام

بےلگام
05-29-2012, 11:09 PM
واہ کیا بات ہے انجم بھای یہ تو سال بڑے ہیں آپ سے تو آپ مجھے سے کم از کم پچاس سال بڑے ہیں نا :Ghelyon::Ghelyon:

تانیہ
05-30-2012, 08:14 AM
انٹرویو کے لیے بہت شکریہ ہم اپکے بہت ممنون ہیں کہ آپ نے اردو منظر کو وقت دیا اور یہاں کے صارفین کو اپنے انٹرویو سے نواز کے شکریہ کا موقع دیا
سلات رہیں ، ہمیشہ خوش رہیں

بےباک
05-30-2012, 11:06 AM
الکرم صاحب نے جس طرح ہمیں انٹرویو کے لیے تڑپایا ، اس طرح ہم ان کو تبصرے کے لیے اتنی دیری نہیں کریں گے ،
بے فکر رہیں ،

۔
۔
۔
۔
۔
۔۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
جلد ہی تبصرہ کیا جائے گا

نہلے پہ دہلا ۔۔۔ھاھاھاھاھاھاھاھا

الکرم
05-30-2012, 03:28 PM
سوال نمبر 25 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واقعی آپ کی نگاہ غضب کی ہے ، میں بھی سوچ رہا تھا مجھے ایک سوال کے نمبر کم کیوں ملے ۔
ھاھاھاھا
اب یہ سیما صاحبہ اور ناصر شاھین صاحب کے نمبر کٹ جائیں گے ، آج ایسا لگا اگر ہم ان کے سہارے رہے تو اگلے سال سارے ممبران پرچے کو حل کیے بغیر کامیاب ہو جائیں گے ،
اس لیے اب سوال نمبر 25 کا اضافہ کر دیا گیا ہے ، اپنے اپنے انٹرویو میں اس سوال کو شامل کر کے جواب دیں ، مہربانی ہو گی ،
غلطی کی نشاندھی پر آپ کو ملت فینز کی طرف سے بیس میگا واٹ کا جنریٹر مفت ، ڈیزل اور خؤن جگر جلا کر بجلی پیدا کریں ، کیونکہ ان چیزوں کا ملک میں کال پڑا ہے ، پہلے ہی ہر آدمی نمک کی کان بنا ہوا ہے یقین نہ آتا ہو آزما لیں کہ جو پسینہ آتا ہے اس کا نمکین ذائقہ ہوتا ہے یا نہیں ،۔

امید ہے اب سوالات کے جوابات جلد دیے جائیں گے ،
شکریہ اور اللہ حافظ

واہ بے باک جی واہ صدقے جاؤں آپ کے انعام دینے پہ
1 ۔۔ جنریٹر
2۔۔ ملت فین کا
3۔۔بیس میگا واٹ کا
اور جناب خونِ جگر اور ڈیزل ملا کر ڈالنا ہے یا ڈال کر ملانا ہے ؟
جناب ہم نے نمک کی کان کیا بننا ہے ہم تو پہلے ہی اُس کے قریب رہتے ہیں !

اور ہاں سوال نامے میں مزا نہیں آیا ، کچھ دلچسپ سوال ہونے چاہیں

الکرم
05-30-2012, 03:34 PM
السلام علیکم ۔
بہت بہت شکریہ جناب پرچہ حل کرنے کا اور اتنی معلومات دینے کا بہت خوشی ہوی آپ کے بارے جان کر ھھھھھھھھھھھھھھھھا اور خاص کر کہ آپ مجھ سے دوسال بڑے ہیں ھھھھھھھھھھھھا شکریہ بھای
وسلام


انجم رشید جی عمر کا کوئی فرق نہیں ہوتا بات ہوتی ہے اخلاق کی جس کا اخلاق بڑا وہ آدمی بھی بڑا ۔
اور ہم سب یہاں پیار محبت بانٹنے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں
سو میں سب کا تابعدار ہوں جناب

الکرم
05-30-2012, 03:38 PM
انٹرویو کے لیے بہت شکریہ ہم اپکے بہت ممنون ہیں کہ آپ نے اردو منظر کو وقت دیا اور یہاں کے صارفین کو اپنے انٹرویو سے نواز کے شکریہ کا موقع دیا
سلات رہیں ، ہمیشہ خوش رہیں


تانیہ جی میرے جلد جواب نہ دینے پر آپ نے جو رسپانس دیا ہے اس کا جُرمانہ میں نے اور بے باک جی نے سوچ لیا ہے
اور جُرمانہ وہ آ کر بتائیں گے ۔ فی الحال اس وقت تک میں آپ سے نہیں بولوں گا

لاجواب
05-31-2012, 12:03 AM
اسلام علیکم
بہت بہت شکریہ انکل جی
اب بلال بھائی کی باری ہے حا حا حا حا حا

admin
05-31-2012, 04:38 PM
بہت خوب اچھا انٹرویو دیا ہے۔۔۔۔۔۔ آپ کی شستہ اور شُستہ اردو جس میں پنجابی کے رنگین ٹکڑے سجائے گئے ہیں پڑھ کر بہت اچھا لگا۔۔۔


آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا۔۔۔ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔

بےلگام
05-31-2012, 04:41 PM
:Ghelyon::Ghelyon::Ghelyon::Ghelyon: ہم کو سب کا انٹرویو بڑا لمبا لگا۔ اور اپنا اچھا لگا

ہاہا

بےباک
06-01-2012, 09:29 AM
محترم الکرم صاحب آپ کا یہ دوسرا انٹرویو پڑھا ہے ، پہلا انٹرویو ہماری اردو پر ۔
محترم باغ و بہار شخصیت ہیں ، پنجابی زبان پر عبور اور گرفت کا میں معترف ہوں ، خاص طور پر انہوں نے گرمکھی لکھی اور پڑھی جو کہ پنجاب میں اب متروک ہوتی جا رہی ہے ،
اللہ تعالی مرحوم والدین کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے ، آمین ، اور ہمیں آخرت میں پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب ہو ،
آمین ۔

۔اپنے من پسند کھانوں سے ہمیں بھی متعارف کروائیے ؟
واہ جی واہ ، بُہت خوبصورت سوال ہے !
اپنی نصف کے ہاتھ کے پکے تقریباً سبھی کھانے پسند ہیں۔اچھا ذائقہ ہے اُن کے ہاتھ میں،اور من پسند کھانوں میں سبھی دیسی کھانے،، ساگ ہری پیاز کے تڑ کے والا چاٹی کی لسی کے ساتھ ، کڑہی پکوڑوں والی،دال چاول اچار کے ساتھ، تندور کی دیسی طریقہ سے پکی ہوئی روٹی، یار بس کرو اور زیادہ نہیں گن ہوتے ،بھوک بھڑک گئی ہے !
یہ چیزیں ایسی ہیں محترم بڑے بڑے اس کو اب ترس گئے ہیں ، اب تو سکھ کا سانس لے لیں تو وہی کافی ہے ،
ویسے آپس کی بات ہے یہی میری پسند بھی ہے ، مجھے نصف بہتر کے علاوہ اور بھی کوئی ایسے کھانے پکا کر کھلا دے تو بھی کھا لوں گا ،ہاہاہا

[quote]1۔آپ کا مکمل اِسمِ گرامی ؟
ملک مُحمّد اکرم بابر!
بابر کا تخلص ہے یا یہ بھی نام کا جزو ہے ۔


15۔یہ تو طے ہے کہ دُنیامیں ہر انسان کو غُصّہ آتا ہےمگر کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گےکہ آنجناب کو غُصّہ آتا ہے توکیا گُل کھِلاتے ہیں ؟
جی بالکُل درُست فرمایا آپ نے غُصّہ آتا ہے ہر کسی کو اور ہمیں بھی آتا ہے ، کیوں کہ یہ انسانی جبِلت ہے،میں پہلے غُصّہ میں بُہت کچھ کرتا تھا مگر اب کچھ ٹھنڈا ہو گیا ہوں، اور اس کی کئی وجہیں ہیں۔ اب اسے پینا پڑتا ہے۔
سچ کہا وقت بڑے بڑوں کو ٹھنڈا کر دیتا ہے ، اس بارے میرا تجربہ کچھ زیادہ ہو گیا ، آخر آپ سے پہلے کی پیدائش ہوں ،ہاہاہاہا۔۔
اب وجوہات میں ملک بلال صاحب تو نہیں ہیں ، سنا ہے وہ قابو میں نہیں آتے۔۔


۔زندگی میں تمام رشتے اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے مگر ان میں سے کون سی ہستی آپ کے دِل پر ناز کرتی ہے؟
بُہت ہی مشکل سوال ہے!کئی بار سوچنا پڑے گا اس لیے اسے رہنے دیں !
اس سوال کے پورے نمبر کاٹ دیے جاتے ہیں ،اصل اس سوال نامے میں یہی سوال سارے سوالوں کی جڑ ہے جس سے فیل اور پاس ہونے کا فیصلہ ہونا ہے ، یہ لازمی سوالوں میں سے ایک ہے ،یہاں آپ راہ فرار اختیار نہیں کر سکتے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنی ازدواجی زندگی کے بارے بتائیے ؟ اور اگر صاحب اولاد ہیں تو اس بارے مناسب سمجھیں تو ہمیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل فرما لیں
ایک عدد اپنی نصف ، دو بیٹے ، دو بیٹیاں اور میں بس جی اللہ اللہ خیر سلّا !ایک بیٹی کی شادی ہو چکی ہے
اللہ تعالی آپ کے گھر پر اپنی رحمتوں کا سایہ رکھے ، سکون تب ہی ملتا ہے جب آپ اپنی ذمہ داریوں سے فارغ ہو لیں ،بیٹی صاحبہ کی شادی کی آپ کو مبارک ہو ، اور اللہ تعالی آپ کو باقی ذمہ داریوں سے بحسن و کمال سرخرو ہونے کی توفیق عطا فرمائے ،آمین ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو اِس مجلس سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟
سیدھی سی بات ہے اب بچوں کی شادی کا ہی عزم ہے اس کے بعد ۔۔۔
دیارِ نبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم اور حج ۔اگر اللہ کو منظور ہوا تو!
اللہ تعالی آپ پر اپنی رحمتوں کی بارش کرے اور آپ کی دلی خواھش ضرور ،پوری ہو ، اللہ تعالی ضرور مدد فرمائیں گے ، آمین


ایک پیغام جو آپ اردو منظر/ ارکینِ اُردو منظر کے نام کرنا چاہیں؟
زہے نصیب گر قبول افتند !
محبت بانٹیں محبت پائیں ہو سکے تو کسی کا بھی دل مت دُکھائیں

آپ کا پیغام محبت ہے ہم بھی اسی پر عمل کر ہے ہیں اور پھیلا رہے ہیں ، ہمارا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے ، شکریہ ۔
آپ اپنی پیاری باتوں سے اردو منظر کے سب رفقاء سے منفرد ہیں ۔ اور ان شاءاللہ محبت کا یہ کارواں چلتا رہے گا ، آپ کی دعاؤں اور تعاون کے ہم سب طلبگار ہیں ،

خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں ،:photosmile:

الکرم
06-01-2012, 11:48 AM
[quote=بےباک;22761]
محترم الکرم صاحب آپ کا یہ دوسرا انٹرویو پڑھا ہے ، پہلا انٹرویو ہماری اردو پر ۔
محترم باغ و بہار شخصیت ہیں ، پنجابی زبان پر عبور اور گرفت کا میں معترف ہوں ، خاص طور پر انہوں نے گرمکھی لکھی اور پڑھی جو کہ پنجاب میں اب متروک ہوتی جا رہی ہے ،

جی بے باک جی گُر مکھی متروق نہیں ہوئی ! پنجابی میں سب سے زیادہ لٹریچر اسی طرزِ تحریر میں ملتا ہے کیوں کہ یہ مشرقی پنجاب والوں کی مذہبی طرزِ تحریر ہے وہ اس کو سنمبھالے ہوئے ہیں جیسے ہم عربی سے لگاؤ رکھتے ہیں!

ویسے آپس کی بات ہے یہی میری پسند بھی ہے ، مجھے اور بھی کوئی ایسے کھانے پکا کر کھلا دے تو بھی کھا لوں گا ،ہاہاہا

تو جناب تشریف لائیں تو ہماری خوش قسمتی ہو گی !
بس سیزن ہونا چاہیے ان کھانوں کا پھر دیکھیں ہماری پھُرتیاں !

بابر کا تخلص ہے یا یہ بھی نام کا جزو ہے ۔

جی بابر تخلص ہے میرا ۔کچھ ٹوٹے پھوٹے الفاظ جوڑنے کی ناکام سی سعی کرتے ہیں مگر کم کم !

سچ کہا وقت بڑے بڑوں کو ٹھنڈا کر دیتا ہے ، اس بارے میرا تجربہ کچھ زیادہ ہو گیا ، آخر آپ سے پہلے کی پیدائش ہوں ،ہاہاہاہا۔۔
اب وجوہات میں ملک بلال صاحب تو نہیں ہیں ، سنا ہے وہ قابو میں نہیں آتے۔۔

ہاہاہاہاہاہاہا۔۔
وہ قابو میں کیوں نہیں آئیں گے ؟ کیوں کہ کچھ بھی ہو بیٹا بیٹا ہی رہتا ہے ! اور میرا جواب آپ کے سوال میں پنہاں ہے ! ذرا غؤر کریں

اس سوال کے پورے نمبر کاٹ دیے جاتے ہیں ،اصل اس سوال نامے میں یہی سوال سارے سوالوں کی جڑ ہے جس سے فیل اور پاس ہونے کا فیصلہ ہونا ہے ، یہ لازمی سوالوں میں سے ایک ہے ،یہاں آپ راہ فرار اختیار نہیں کر سکتے ،

محترم اس کے لیے پورا ٹاپک چاہیے۔ میری بُہت لمبی واردات ہے !


محترم مجھے تو یوں لگ رہا ہے کہ
آپ میرا الگ سے انٹر ویولے رہے ہیں ۔:290:
خُدا خیر کرے

بےباک
06-02-2012, 10:23 PM
بابر کا تخلص ہے یا یہ بھی نام کا جزو ہے ۔

جی بابر تخلص ہے میرا ۔کچھ ٹوٹے پھوٹے الفاظ جوڑنے کی ناکام سی سعی کرتے ہیں مگر کم کم !

کچھ ضرور بیان ہونا چاھیے ،
اپنی کوشش جس کو آپ سہی ناتمام کہتے ہیں ، اس کو ہم بھی پڑھنا چاھتے ہیں ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شکریہ آپ نے کافی تفصیل سے جواب دیا ،:photosmile:

بےلگام
06-03-2012, 03:33 AM
بہت خوب جناب :Ghelyon::Ghelyon::Ghelyon: