PDA

View Full Version : پاک فضائیہ کے 2 طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ، چاروں پائلٹس شہید



تانیہ
05-18-2012, 04:56 PM
پاکستان ائرفورس اکیڈمی رسالپور کے 2 تربیتی مشاق طیارے دوران پروازرشکئی کے مقام پر آبادی میں جاگرے۔2 سینئر انسپکٹرز سمیت 4 پائلٹ موقع پر شہید جبکہ طیارو ں کا ملبہ گرنے سے2 گھروں کو شدید نقصان پہنچا‘جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شہید ہونے والے پائلٹ کو جلتے ہوئے آگ کے ملبے سے نکالا۔شہید ہونے والے پائلٹ میں سینئر انسٹرکٹر اسکواڈرن لیڈر ضیغم علی‘ انسٹرکٹر اسکواڈرن لیڈرمعظم‘فلائٹ لیفٹیننٹ مصطفی اور تربیتی پائلٹ مسعود شامل ہیں۔چاروں شہید ہونے والوں کی اجتماعی نماز جنازہ پاکستان ائرفورس اکیڈمی رسالپورمیں ادا کرنے کے بعدمیتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔ ائر ہیڈ کواٹر نے حادثہ کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری کے احکام جاری کر دیے ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایک طیارہ کا ملبہ رشکئی کے محلے ڈاگی خیل میں نیاز محمد ولد شاجی گل کے گھر پر گرا جس کے نتیجے میں مکان کو شدید نقصان پہنچا اور گھر کے 4 افراد پیرمحمد ولد شاہ جی گل‘عدنان ولد پیر محمد2 سال‘مسماۃ مملکت بی بی عمر13سال اور زیب النسا دختر نیاز محمد شدید زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر مردان اسپتال لے جایا گیا۔طیارہ گرنے سے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے کمرے کا تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔لوگوں نے جلتے ہوئے ملبے سے 2 شہید پائلٹوں کو نکالا اور مردان اسپتال منتقل کر دیا۔دوسرا طیارہ رشکئی کے محلے سپین جماعت توڈھیر روڈ کے مقام پر افسر علی ولد محمد علی کے گھر کے صحن میں جاگرا جس کے باعث صحن میں کھیلنے والے بچے زد میں آگئے ۔طیارہ گرنے سے گھر کی مین دیوار گرگئی ایک خاتون زوجہ افسر علی عمر 41سال‘ فرحان علی عمر 3 سال‘طلحہ عمر 4 سال اور موسیٰ علی عمر4 سال شدید زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ حادثہ کے بعد مردان روڈکو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ائرفورس اکیڈمی رسالپورمیں فضائی حادثہ کے بعد سوگ میں فضائی تربیتی مشقیں 24 گھنٹوں کے لیے معطل کردی گئیں۔