PDA

View Full Version : قيديوں سے ظالمانہ سلوک



tashfin28
05-18-2012, 09:40 PM
قيديوں سے ظالمانہ سلوک

کئ برس قبل ابوغريب ميں قيديوں کے ساتھ بدسلوکی کے چند واقعات اور اس ضمن ميں منظرعام پر آنے والی تصاوير ہم سب نے ديکھی ہيں۔ ماضی ميں فورمز پر ميں نے بارہا اس حوالے سے امريکی حکومت کا موقف بھی پيش کيا ہے۔ امريکی صدر سميت سول اور فوج کے کئ سينير افسران نے ان واقعات پر افسوس کا اظہار کيا اور اس کے بعد ايسے کئ اہم اقدامات اٹھاۓ گۓ تا کہ اس قسم کے واقعات کا مستقبل ميں تدارک کيا جا سکے۔ جن امريکی فوجيوں نے عراق ميں قانون کو اپنے ہاتھوں ميں ليا ان پر فوجی مقدمات بھی قائم ہوۓ اور انھيں سزائيں بھی سنائ گئيں۔
يہ واقعات نا صرف يہ کہ تعداد کے لحاظ سے اکا دکا تھے بلکہ وہ بھی امريکی فوجی ہی تھے جنھوں نے اپنے ساتھيوں کی بدسلوکی کے بارے ميں حکام کو آگاہ کيا تھا۔ صرف يہی نہيں بلکہ ان امريکی فوجيوں نے اپنے ہی ساتھيوں کے خلاف مقدمات ميں گواہی بھی دی اور انھی کی کوششوں کی وجہ سے ان جرائم ميں ملوث فوجيوں کے خلاف باقاعدہ مقدمے بنے اور انھيں سزائيں بھی مليں۔
ہمارے نظام ميں موجود شفافيت کے باوجود ايسے راۓ دہندگان موجود ہيں جو ايک دہائ پرانی تصاوير کو بدستور استعمال کر کے عدم روادری اور نفرت پر مبنی اپنے مخصوص ايجنڈے کی تشہير ميں لگے رہتے ہيں۔
جہاں اپنی غلطيوں کا اعتراف کرتے ہيں وہاں ان افراد کو سزا بھی ديتے ہیں جو قانون شکنی کرتے ہيں۔ ليکن اسی پيراۓ ميں ان قيديوں کی طرف بھی سوچ کا دھارا موڑيں جو ان دہشت گردوں کی قيد ميں آ جاتے ہيں جو انتہائ ڈھٹائ کے ساتھ خود کو اسلامی قوانين اور اسلامی قدروں کا پاسبان قرار ديتے ہيں، باوجود اس کے کہ ان کے اقدامات ہر انسانی قدر اور مذہب کی يکسر نفی کرتے ہيں۔
http://youtu.be/vtyClsWle4Q

تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall

admin
05-21-2012, 04:35 PM
اسلام ہر حال میں حسن سلوک سکھاتا ہے۔۔۔۔ اسلام کا تو پیغام ہی یہ ہے کہ حکمت کی بات جہاں سے ملے لے لو کیونکہ حکمت مومن کی میراث ہے۔۔۔۔۔ ہم آنکھیں بند کر کے کسی کو بُرا بھلا نہیں کہتے اور نہ ایسا کرنے کا کسی کو مشورہ دیتے ہیں۔ اچھی باتیں اگر غیروں میں ہیں تو ہمیں یہ دیکھ کر شرم آتی ہے کہ یہ سب ہمارا سرمایہ ہمارے پاس کیوں نہیں؟ اسلام کا پیغام ہے جیو اور جینے دو۔۔۔۔ مگر اسلام کو اگر تلوار لے کر کوئی دبانے آئے تو اسلام یہ بھی حکم دیتا ہے کہ ہر تلوار اٹھانے والا ہاتھ کاٹ کر رکھ دو اور ہر اس سر کو اڑا دو جس میں انسانیت دشمنی کا بھوسہ بھرا ہو۔۔۔۔ انسان دشمن افراد کا کوئی مذہب، رنگ، اور نسل نہیں ہوتی۔۔۔۔ ان سب کا ایجنڈا ایک ہی ہوتا ہے۔ انسانیت دشمن طالبان ہوں یا امریکی فوجی، القاعدہ ہو یا دنیا کی کوئی ریاست اسلام کا انسانیت دشمنی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اسلام انسانیت دشمن افراد اور ملکوں کر کچل کر انسانیت کو بچانے کا درس دیتا ہے۔ اسلام محبت و مروت کا دین ہے۔۔ جس کا پیغام ہے “دین میں کوئی جبر نہیں“ مگر ایسا بھی نہیں کہ اپنے ماننے والوں کو تو جبر نہ کرنے کا درس دے اور دوسروں کو کھلی چھٹی دے کہ آؤ میرے ماننے والوں پر جتنا مرضی ظلم و جبر کرو۔۔۔۔۔ اگر اسلام محبت و اخلاق سے اپنوں کا ہاتھ ظلم کی طرف بڑھنے سے روکتا ہے تو دوسروں کا بھی ظلم کی طرف بڑھتا ہوا ہاتھ کاٹ ڈالنے کا حکم دیتا ہے۔۔۔۔۔

ان باتوں کی روشنی میں ہر ملک اور ہر تنظیم اپنا محاسبہ خود کر سکتی ہے۔