PDA

View Full Version : ناصربھائی کاانٹرویو



محمد یونس عزیز
05-21-2012, 11:37 AM
1. آپ کا مکمل اِسمِ گرامی ؟

2. آپ کی تاریخِ پیدائش ؟

3. کیا آپ پاکستان میں اقامت پذیر ہیں ؟ نہیں تو پھر کس ملک اور شہر میں؟

4. آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟

5. آپ کا پیشہ کیا ہے ؟ اگر طالب علم ہے تو کس شعبے میں اور کہاں زیرِ تعلیم ہیں ؟

6. مالی اعتبار سے آپ کتنے مستحکم ہیں ؟ مضبوط درجہ، درمیانہ درجہ ، کمزور درجہ

7. والدین بقید حیات ہیں ؟

8. بہن بھائیوں میں آپ کا کونسا نمبر ہے ؟

9. آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟

10. گرامی قدر کے مزاج میں نری سنجیدگی ہی سنجیدگی ہے یا مزاح بھی پایا جاتا ہے یا پھر دونوں وقت کی ضرورت کے لحاظ سے ؟

11. کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور کتنی پر عبور حاصل ہے ؟اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟

12. اپنے پسندیدہ کھیلوں کے نام اور پسندیدگی کی وجہ ذکر کریں۔

13. اپنے من پسند کھانوں سے ہمیں بھی متعارف کروائیے ؟

14. آپ کے روزمرہ کے مشاغل کیا ہیں ؟

15. یہ تو طے ہے کہ دُنیا میں ہر اِنسان کو غصہ آتا ہے مگر کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ جب آنجناب کو غصہ آتا ہے تو کیا گل کھلاتے ہیں ؟

16. دوسروں کی خوشی آپ کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟ اور کیا آپ لوگوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ؟

17. ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

18. زندگی میں تمام رشتے اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے مگر ان میں سے کون سی ہستی آپ کے دِل پر ناز کرتی ہے؟

19. ایسی کون سی باتیں ہیں جو آپ کو اچھی نہیں*لگتیں؟

20. آپ کو اپنی کون سی عادت انتہائی ناگوار لگتی ہے؟

21. حُسن، دولت ، شہرت اور عزت میں سےکسی ایک کا انتخاب کریں؟

22. کیا آپ کو روزمرہ دوست بنانے اچھے لگتے ہیں یا جو پہلے سے ہیں ان کے ساتھ دوستی نبھانا؟

23. آپ پریشان ہوں تو کیا کرتے ہیں ؟

24. فارغ وقت میں آپ کیا کرنا پسند فرماتے ہیں؟

26- آپ کے پسندیدہ رکن کون ہے؟

27. اردومنظر میں وہ کون سے رُکن ہیں جن کی تحریر آپ پر اثر رکھتی ہے؟

28. اردو منظر سے آپ کو کیا فائدہ پہنچا ؟

29. اردو منظر پر آپ اب تک فعال رہنے کا راز کیا ہے جبکہ نیٹ کی دُنیا اتنی وسیع ہے، اِسے ترک کرکے کہیں اور کیوں نہیں گئے ؟

30. کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟

31. وہ کون ہے جسے آپ اپنی ہربات کے متعلق باخبر رکھتے ہیں ؟

32. اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟

33. بچپن کو یاد کر کے خوش ہوتے ہیں یا اَفسردہ ؟

34. مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو اِس مجلس سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟

35. ایک پیغام جو آپ اردو منظر/ ارکینِ اُردو منظر کے نام کرنا چاہیں؟

این اے ناصر
05-21-2012, 12:22 PM
1۔آپ کا مکمل اِسمِ گرامی ؟
نصیراحمد

2. آپ کی تاریخِ پیدائش ؟
4اکتوبر1983


3. کیا آپ پاکستان میں اقامت پذیر ہیں ؟ نہیں تو پھر کس ملک اور شہر میں؟
جب سے آنکھ کھولی ہے پاکستان میں ہوں۔


4. آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟
Bachelor of Mass Communication
CCNA, PGD, CCA, DCS, DICH, DIGD

5. آپ کا پیشہ کیا ہے ؟ اگر طالب علم ہے تو کس شعبے میں اور کہاں زیرِ تعلیم ہیں ؟
میں ایک وفاقی محکمے میں چھوٹاساملازم ہوں

6. مالی اعتبار سے آپ کتنے مستحکم ہیں ؟ مضبوط درجہ، درمیانہ درجہ ، کمزور درجہ
درمیانہ درجہ

7. والدین بقید حیات ہیں ؟
والد1997 میں اس جہان فانی سے کوچ کرگئے، والدہ حیات ہیں۔

8. بہن بھائیوں میں آپ کا کونسا نمبر ہے ؟
ہم پانچ بہن بھائی ہیں، میرا آخری نمبرہے۔

9. آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
انفرادیت پسند لیکن بعض اوقات موقع کی مناسبت سے خود کوتبدیل کرلیتاہوں

10. گرامی قدر کے مزاج میں نری سنجیدگی ہی سنجیدگی ہے یا مزاح بھی پایا جاتا ہے یا پھر دونوں وقت کی ضرورت کے لحاظ سے ؟
سنجیدگی کاپہلوزیادہ ہے لیکن کسی حدتک مزاح بھی ہے۔

11. کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور کتنی پر عبور حاصل ہے ؟اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟
اردو،انگش،سرائیکی، پنجابی،ہندکو
پسندیدہ زبان عربی ہے۔

12. اپنے پسندیدہ کھیلوں کے نام اور پسندیدگی کی وجہ ذکر کریں۔
کوئی نہیں

13. اپنے من پسند کھانوں سے ہمیں بھی متعارف کروائیے ؟
جومل جائے وہی کھالیتاہوں۔ سبزیاں، مکھن، دہی،سادہ روٹی،دال چاول ، مسر چاول، چائینز چاول، باربی کیو ، گھیا کدو، اور شملہ مرچ بہت پسند ہے۔
۔

14. آپ کے روزمرہ کے مشاغل کیا ہیں ؟
اسلامک ریسرچ، الیکٹرانکس، انٹرنیٹ پرسرفنگ،براڈکاسٹنگ


دوسری قسط

Coming Soon

انجم رشید
05-22-2012, 03:43 PM
السلام علیکم ۔
جناب دوسری قسط کا انتظار ہے

بےباک
05-22-2012, 10:35 PM
میں نے بھی اسی لیے ابھی تبصرہ نہیں کیا ،
ھھھھھھھھھھھا جلدی کریں اس کی دوسری قسط جاری کریں ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شکریہ جناب

این اے ناصر
05-23-2012, 11:09 AM
15. یہ تو طے ہے کہ دُنیا میں ہر اِنسان کو غصہ آتا ہے مگر کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ جب آنجناب کو غصہ آتا ہے تو کیا گل کھلاتے ہیں ؟
مجھے غصہ بہت کم آتاہے۔ زیادہ ترچپ ہوجاتاہوں۔ اکیلاکسی کونے میں جاکربیٹھ جاتاہوں۔ ٹھنڈاپانی پی لیتاہوں۔ ایک دوگھنٹے بعدنارمل ہوجاتاہوں۔

16. دوسروں کی خوشی آپ کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟ اور کیا آپ لوگوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ؟
دوسروں کو خوش دیکھ کر ہی مجھے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے اس کے معنی لوگوں کو الفاظ میں بیان کر کے بتا نہیں سکتا۔ میری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ میرے سامنے کوئی روئے نہیں کیونکہ کسی کا رونا مجھے سے دیکھا نہیں جاتا لیکن کچھ اس کا نا جائز فائدہ اُٹھا لے جاتے ہیں۔

17. ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
مشکل میں کسی کی مددکرکے،کسی کی اچھی اصلاح کر کے یا کسی روتے کو ہنسا کر

18. زندگی میں تمام رشتے اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے مگر ان میں سے کون سی ہستی آپ کے دِل پر ناز کرتی ہے؟
ماں باپ کے بعد، مجھے بہن بھائی کا رشتہ بہت پسند ہے۔

19. ایسی کون سی باتیں ہیں جو آپ کو اچھی نہیں*لگتیں؟
کسی کا مذاق اڑانے والے، منہ پر تریف اور پیچھےسے غیبت کرنے والے ، خود سچا اور دوسروں کو جھوٹا کہنے اور سمجھنے والے

20. آپ کو اپنی کون سی عادت انتہائی ناگوار لگتی ہے؟
چھوٹی سی بات کولے کربیٹھ جانا، پھراتنی ٹینشن لیتاہوں کہ نڈھال ہوجاتاہوں۔

21. حُسن، دولت ، شہرت اور عزت میں سےکسی ایک کا انتخاب کریں؟
ان تمام چیزوں کا انتخاب کروں گا۔ حسن سب کو پسند ہے مجھے بھی لیکن کسی کو دکھانے کے لیے اپنی حد تک بس۔
دولت اس لیے چاہیے کیونکہ میں اپنے والدین اور بیوی بچوں کی ہر خواہش کو پورا کرنا چاہتا ہوں۔
شہرت انسان دولت سے بھی کما سکتا ہے لیکن مجھے شہرت اچھی سیرت سے کمانی ہے۔
سب کی طرح عزت مجھ کو بھی پیاری لگتی ہے۔

22. کیا آپ کو روزمرہ دوست بنانے اچھے لگتے ہیں یا جو پہلے سے ہیں ان کے ساتھ دوستی نبھانا؟
مجھے ہر ایک بات کرنا دوستی کرنا اچھا لگتا ہے۔ نہ پرانے دوستوں کے لیے نئے دوستوں کو چھوڑتا ہوں اور نہ نئے دوستوں کے لیے پرانے دوستوں کو چھوڑتا ہوں۔

23. آپ پریشان ہوں تو کیا کرتے ہیں ؟
نمازکی پابندی کرتاہوں۔ اللہ سے دعاکرتاہوں کہ میری پریشانی جلددورفرما۔ بعض اوقات دوستوں سے اپنی پریشانی شئیرکرتاہوں۔

24. فارغ وقت میں آپ کیا کرنا پسند فرماتے ہیں؟
گھروالوں سے گپ شپ، دوستوں سے گپ شپ

26- آپ کے پسندیدہ رکن کون ہے؟
مجھے تمام رکن پسند ہیں۔یہ بات میں دل سے کہتا ہوں کہ میرے لیے اردومنظر کا ہر رُکن قابلِ عزت ۔ قابلِ احترام اور قابل تعریف ہے۔ خصوصی طورپرانکل بے باک ۔ میرےپاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں ان کی تعریف کروں۔


27. اردومنظر میں وہ کون سے رُکن ہیں جن کی تحریر آپ پر اثر رکھتی ہے؟
مجھے تمام دوستوں کی تحریریں بہت اچھی لگتی ہیں۔

28. اردو منظر سے آپ کو کیا فائدہ پہنچا ؟
میرے علم میں بہت اضافہ ہوا

29. اردو منظر پر آپ اب تک فعال رہنے کا راز کیا ہے جبکہ نیٹ کی دُنیا اتنی وسیع ہے، اِسے ترک کرکے کہیں اور کیوں نہیں گئے ؟
بس اپ دوستوں کی محبت اورپیارہے ۔ میں جتنا بھی ناراض کیوں نہ ہو جائوں مگر اس سے دور رہنا مجھے میرے لیے مشکل لگتا ہے اور میں کیوں اب تک فعال ہوں اس کا جواب حقیقت میں مجھے بھی کبھی نہیں ملا


30. کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟
اسے ہرحوالے سے جج کرنے کی کوشش کرتاہوں کہ یہ بندہ کیسے مزاج کاہے۔

31. وہ کون ہے جسے آپ اپنی ہربات کے متعلق باخبر رکھتے ہیں ؟
اپنی ماں کو۔

32. اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟
اللہ تعالی ہم سب کو ہدایت دے

33. بچپن کو یاد کر کے خوش ہوتے ہیں یا اَفسردہ ؟
بہت افسردہ ہوجاتاہوں۔

34. مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو اِس مجلس سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟
اپنے اللہ کو راضی کرنے والا سچا مومن۔

35. ایک پیغام جو آپ اردو منظر/ ارکینِ اُردو منظر کے نام کرنا چاہیں؟
میں آپ سب کو اپنا سمجھ کر ہر بات کرتا ہوں۔اس لیے پلیز میری کسی بات سے ناراض مت ہوا کریں۔

ایک اور گزارش ہے آپ سب سے کہ اردومنظر کو اپنا گھر سمجھ کر آیا ، جیسے اپنے گھر کر خاص رکھتے ہیں ویسے ہی اس کا بھی خیال رکھیں اسے مزید سنوارنے کی کوشش کریں کیونکہ یہ گھر آپ لوگوں سے ہی ہے ہمارا جو بھی رشتہ اردومنظر سے بن چُکا ہے ہم اسے پوری ایمانداری اور خلوص نیت سے یونہی نبھاتے چلے جائیں۔

آپ سب لوگ بہت اچھے ہیں علم والے ہیں عزت کرنے والے ہیں پیار و محبت سے پیش آنے والے ہیں ہمیشہ اس مجلس کو یونہی آباد رکھیں۔ چھوٹی چھوٹی باتوں کو دل میں مت لیں اور نہ آپس میں اختلافات رکھیں، خوش رہیں اور دوسروں کو بھی خوش رکھیں آمین۔

ختم شدہ

سیما
05-23-2012, 07:15 PM
السلام علیکم بہت ہی اچھا لکھا ۔ بہت بہت شکریہ آپکا آپنے بہت جلدی سے یہ پرچہ حل کیا اس کے لیے آپکو انعام دیا جاتا ہے ۔:smiley-happy095::smiley-happy095::clap:

نگار
05-23-2012, 07:15 PM
آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا ۔ اور آپ تو بھائی کمپیوٹر کے ٹھیک ٹھاک ماہر ہیں ۔ ماشاءاللہ ۔ اردو منظر کو آپ سے بہت کچھ ملا اور بے شک آپ ایک
اکیڈمی سے کم نہیں ۔ اللہ آپ کو اور کامیابی دے ۔ آمین
آپکے نمبر چلیں سیاسی چال چلتا ہوں 110 دے دیتا ہوں ۔ ھاھاھاھاھاھاھا
آپکا بہت بہت شکریہ

تانیہ
05-23-2012, 09:29 PM
بہت شکریہ ناصر بھائی
بہت اچھا انٹرویو دیا اپ نے ہمارے لیے
اپکے بارے میں ہم اتنا تو جانتے ہیں کہ اپ ایک اچھے انسان اور مخلص ساتھی ہیں لیکن مزید اپکے بارے جاننے کا موقع ملا اور جان کے بہت اچھا لگا
بہت شکریہ
ہمیشہ خوش رہیں

عبادت
05-24-2012, 05:50 PM
اسلام علیکم
واہ جی واہ ماشاءاللہ آپ تو کمال ہی کر گے ناصر پاجی
بہت بہت شکریہ انٹرویو کا مشکل ترین پرچہ حل کرنے کا


کچھ پہلے معلوم تھا باقی ابھی جان کر بہت خوشی ہوی جیتے رہیں سدا خوش رہیں اور ہمارے ساتھ رہیں
:th_smile:

انجم رشید
05-24-2012, 11:21 PM
السلام علیکم ۔
بہت بہت شکریہ جناب انٹرویو دینے کا آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا اللہ آپ کو دنیا اور آخرت میں کامیابی عطاء فرماے آمین ثم آمین ؛
شکریہ وسلام

بےباک
05-27-2012, 07:46 AM
ناصر بھائی آپ کا سارا انٹرویو بہت زبردست تھا ،
اور خاص طور پر آپ کا پیغام

ایک پیغام جو آپ اردو منظر/ ارکینِ اُردو منظر کے نام کرنا چاہیں؟
میں آپ سب کو اپنا سمجھ کر ہر بات کرتا ہوں۔اس لیے پلیز میری کسی بات سے ناراض مت ہوا کریں۔

ایک اور گزارش ہے آپ سب سے کہ اردومنظر کو اپنا گھر سمجھ کر آیا ، جیسے اپنے گھر کر خاص رکھتے ہیں ویسے ہی اس کا بھی خیال رکھیں اسے مزید سنوارنے کی کوشش کریں کیونکہ یہ گھر آپ لوگوں سے ہی ہے ہمارا جو بھی رشتہ اردومنظر سے بن چُکا ہے ہم اسے پوری ایمانداری اور خلوص نیت سے یونہی نبھاتے چلے جائیں۔

آپ سب لوگ بہت اچھے ہیں علم والے ہیں عزت کرنے والے ہیں پیار و محبت سے پیش آنے والے ہیں ہمیشہ اس مجلس کو یونہی آباد رکھیں۔ چھوٹی چھوٹی باتوں کو دل میں مت لیں اور نہ آپس میں اختلافات رکھیں، خوش رہیں اور دوسروں کو بھی خوش رکھیں آمین۔


آپ کے مرحوم والد صاحب کے لیے ہم دعا گو ہیں ، اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی درجہ عطا فرمائے ، آمین ،
اللہ تعالی آپ کو کامیابی سے نوازے ،