PDA

View Full Version : چکن نگٹس



تانیہ
05-23-2012, 09:41 PM
اجزا:



چکن، بغیر ہڈی کی بوٹیاں،
ایک کلو لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچہ،
کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ،
سویا ساس دو کھانے کے چمچے،
نمک حسب ذائقہ،
سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ،
سرکہ دو سے تین کھانے کے چمچے
آمیزہ بنانے کے اجزامیدہ ایک پیالی،
نمک حسب ذائقہ،
انڈوں کی سفیدی دو عدد،
کارن فلور آدھی پیالی،
سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ،
تیل ایک پیالی۔
ترکیب: چکن میں نمک، لہسن، سفید مرچ، کالی مرچ، سرکہ اور سویا ساس لگا کر آدھے سے ایک گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں، آمیز بنانے کیلئے انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر میدہ، کارن فلور، نمک اور سفید مرچ ملا لیں، اس آمیزہ میں اتنا پانی ڈالیں کہ گاڑھا پیسٹ آمیزہ بن جائے چکن کی بوٹیاں اس میں ڈبو کر پندرہ سے بیس منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں، کڑاہی میں تیل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور چکن نگٹس گولڈن فرائی کر لیں، ٹماٹو کیچپ یامایونیز کے ساتھ پیش کریں۔