PDA

View Full Version : چکن کی ہانڈی



تانیہ
05-23-2012, 09:43 PM
اجزا
چکن ایک کلو بغیر ہڈی
پیاز تین عدد درمیانی
لہسن آدھی گھٹی
ادرک آدھی گھٹی
د ہی ڈیڑھ کپ
سبز دھنیا حسب ضرورت
سبز مرچ چھ سے سات عدد
ٹماٹر پانچ عدد
خشک دھنیا پسا ہوا آدھا چمچ
گھی حسب ضرورت
نمک مرچ حسب پسند

ترکیب:
پیاز کاٹ کر ہلکا بران کر لیں اس میں لہسن اور ادرک ڈال کر بھون لیں ساتھ ہی نمک مرچ ڈال کر اس میں بغیر ہڈی کے باریک بوٹیوں کی شکل میں کٹا ہوا چکن ڈال دیں اب اس میں ڈیڑھ کپ دہی اور پسا ہوا دھنیا ملا دیں گوش دہی میں ہی گل جائے گا اب اس میں کٹی ہوئی سبز مرچیں، سبز دھنیا اور ٹماٹر ڈال کر دم دیدیں ساتھ ہی تھوڑا سا زیرہ بھی شامل کر دیں اور اگر پکانے کے لئے ہانڈی استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہے ورنہ پکانے کے بعد اسے چھوٹی ہانڈی میں پیش کریں۔
مرغی کے گوشت کا ذائقہ چھوٹوں اور بڑے سب سے یکساں پسند کیا جاتا ہے۔ چائینز کھانے اب ہمارے یہاں کا معمول بن چکے ہیں۔ بالخصوص ان کھانوں کا ذائقہ دیسی مسالوں کے ساتھ کچھ الگ ہی مزا دیتا ہے۔ ہمارے آج کے دستر خوان میں ان ہی ذائقوں سے بھر پور چکن کے دو پکوان شامل ہیں، آپ بھی پکائیے اور لطف اٹھائیے۔