PDA

View Full Version : چکن پائن ایپل



تانیہ
05-23-2012, 09:50 PM
چکن پائن ایپل

اجزاء
چکن آدھا کلو بون لیس
شملہ مرچ ایک عدد چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں
ہری پیاز دو عدد
پائن ایپل آدھا کپ چھوٹے ٹکڑے
پائن ایپل جوس آدھا کپ
فروٹ سرکہ ایک کھانے کا چمچ
سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
چینی ایک چائے کا چمچ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
تیل چار کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ضرورت
ترکیب


چکن کونمک، فروٹ سرکہ اور سویا سوس لگاکر ایک گھنٹہ کے لیے رکھ دیں۔


پین میں تیل گرم کرکے چکن فرائی کرلیں۔


جب چکن تھوڑا گل جائے تو اس میں شملہ مرچ، چینی، ہری پیاز اور پائن ایپل ڈال کر تھوڑا سا بھونیں۔


کارن فلور کو پائن ایپل جوس میں مکس کرکے چکن میں شامل کر دیں۔


گاڑھا ہونے پر اُتار لیں۔


مزے دار چکن پائن ایپل تیار ہے۔