PDA

View Full Version : انجم رشید بھائی کا انٹرویو



سیما
05-24-2012, 06:25 AM
http://farzana.files.wordpress.com/2008/04/green-butterfly-1.gif?w=460
السلام علیکم
آپ سب کی ٹانگ کینچتے ہیں چلو آپ کی باری ہے اب انٹرویو کی
اگر آپ نے کوئی سوال کا جواب نہیں دینا تو پاس لکھ لیں شکریہ

1. آپ کا مکمل اِسمِ گرامی ؟

2. آپ کی تاریخِ پیدائش ؟

3. کیا آپ پاکستان میں اقامت پذیر ہیں ؟ نہیں تو پھر کس ملک اور شہر میں؟

4. آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟

5. آپ کا پیشہ کیا ہے ؟ اگر طالب علم ہے تو کس شعبے میں اور کہاں زیرِ تعلیم ہیں ؟

6. مالی اعتبار سے آپ کتنے مستحکم ہیں ؟ مضبوط درجہ، درمیانہ درجہ ، کمزور درجہ

7. والدین بقید حیات ہیں ؟

8. بہن بھائیوں میں آپ کا کونسا نمبر ہے ؟

9. آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟

10. گرامی قدر کے مزاج میں نری سنجیدگی ہی سنجیدگی ہے یا مزاح بھی پایا جاتا ہے یا پھر دونوں وقت کی ضرورت کے لحاظ سے ؟

11. کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور کتنی پر عبور حاصل ہے ؟اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟

12. اپنے پسندیدہ کھیلوں کے نام اور پسندیدگی کی وجہ ذکر کریں۔

13. اپنے من پسند کھانوں سے ہمیں بھی متعارف کروائیے ؟

14. آپ کے روزمرہ کے مشاغل کیا ہیں ؟

15. یہ تو طے ہے کہ دُنیا میں ہر اِنسان کو غصہ آتا ہے مگر کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ جب آنجناب کو غصہ آتا ہے تو کیا گل کھلاتے ہیں ؟

16. دوسروں کی خوشی آپ کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟ اور کیا آپ لوگوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ؟

17. ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

18. زندگی میں تمام رشتے اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے مگر ان میں سے کون سی ہستی آپ کے دِل پر ناز کرتی ہے؟

19. ایسی کون سی باتیں ہیں جو آپ کو اچھی نہیں*لگتیں؟

20. آپ کو اپنی کون سی عادت انتہائی ناگوار لگتی ہے؟

21. حُسن، دولت ، شہرت اور عزت میں سےکسی ایک کا انتخاب کریں؟

22. کیا آپ کو روزمرہ دوست بنانے اچھے لگتے ہیں یا جو پہلے سے ہیں ان کے ساتھ دوستی نبھانا؟

23. آپ پریشان ہوں تو کیا کرتے ہیں ؟

24. فارغ وقت میں آپ کیا کرنا پسند فرماتے ہیں؟

25. اردو منظر میں آپ کا پہلا دن کیسا گزرا یا پہلے دن آپ نے مجلس کو کیسا پایا ؟ کسی ایک واقعہ سے ہمیں مطلع کیجئے ۔

26- آپ کے پسندیدہ رکن جس سے آپ کو دینی فائدہ حاصل ہوا ۔

27. اردو منظر میں وہ کون سے رُکن ہیں جن کی تحریر آپ پر اثر رکھتی ہے؟

28. اردو منظر سے آپ کو کیا فائدہ پہنچا ؟

29. اردو منظر پر آپ اب تک فعال رہنے کا راز کیا ہے جبکہ نیٹ کی دُنیا اتنی وسیع ہے، اِسے ترک کرکے کہیں اور کیوں نہیں گئے ؟

30. کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟

31. وہ کون ہے جسے آپ اپنی ہربات کے متعلق باخبر رکھتے ہیں ؟

32. اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟

33. بچپن کو یاد کر کے خوش ہوتے ہیں یا اَفسردہ ؟

34. مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو اِس مجلس سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟

35. ایک پیغام جو آپ اردو منظر/ ارکینِ اُردو منظر کے نام کرنا چاہیں؟

بےباک
05-24-2012, 10:15 AM
اس انٹرویو کے بعد ہم سیما صاحبہ کا بھی انٹرویو لیں گے ،
کیا خیال ہے ۔۔۔ابھی سے فوٹو بنا لوں ،:photosmile:

انجم رشید
05-24-2012, 12:02 PM
السلام علیکم ۔
سیما جی میں بھاگنے والا نہیں ابھی لایٹ آی ہے تو دیکھا کہ میں نے بھی انٹرویو دینا ہے لایٹ کا کوی علم نہیں کب چلی جاے انشاءاللہ آج رات تک جواب مل جایں گے یہ مت سمجھ لیجے کہ سوچ کر جواب دوں گا ھھھھھھھھھھھھھھھھھا فر فر جواب لکھوں گا ویسے بھی گھر میں کچھ مصروف ہوں شکریہ
وسلام

عبادت
05-24-2012, 05:34 PM
ھاھاھاھاھاھاھا ویسے بے جی بنا لو فوٹو والی بات ٹھیک ہے
اب پتہ لگے گا جب مس سیما کو سچی سچی جواب دینے پڑیں گے
اب بنا لو فوٹو:photosmile:

انجم رشید
05-24-2012, 06:54 PM
السلام علیکم ۔
جواب حاضر ہیں سیما جی تاکہ آپ کو میری ٹانگ کھنچنے کا موقع نہ ملے ھاھاھاھا

1. آپ کا مکمل اِسمِ گرامی ؟
محمد رشید انجم

2. آپ کی تاریخِ پیدائش ؟
60 19\01 \10

3. کیا آپ پاکستان میں اقامت پذیر ہیں ؟ نہیں تو پھر کس ملک اور شہر میں؟
اس وقت تو پاکستان میں ہوں چار ماہ پہلے دیار غیر میں تھا ایتھنز یونان میں وہاں عرصہ 24 سال رہا اس کے علاوہ
لیبیا اور مصر میں بھی رہا ہوں آگے کا اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے

4. آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟
میں بھی بلھڑ یونیورسٹی کا فارغ التحصیل ہوں ھاھاھاھاھاھاھھا

5. آپ کا پیشہ کیا ہے ؟ اگر طالب علم ہے تو کس شعبے میں اور کہاں زیرِ تعلیم ہیں ؟
پیشے سے اگر مراد کام کاج ہے تو زندگی میں کی کام کیے ہیں اسٹور کیپر سے لے کر چوکیدار مزدور سے لے کر فیکٹری مالک

6. مالی اعتبار سے آپ کتنے مستحکم ہیں ؟ مضبوط درجہ، درمیانہ درجہ ، کمزور درجہ
مال و دولت اللہ کا ہے کبھی بہت دے دیتا ہے کبھی کم کر دیتا ہے ایک بات بتا دوں کہ اللہ تبارک تعالی نے ہمیشہ ہی دیا ہے ویسے میں ایک غریب آدمی ہوں

7. والدین بقید حیات ہیں ؟
والد صاحب الحمد للہ حیات ہیں والدہ محترمہ چھ ماہ پہلے وفات پا گی ہیں

8. بہن بھائیوں میں آپ کا کونسا نمبر ہے ؟
تیسرا

9. آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
انفرادیت پسند شور شرابے سے دور بھاگتا ہوں

10. گرامی قدر کے مزاج میں نری سنجیدگی ہی سنجیدگی ہے یا مزاح بھی پایا جاتا ہے یا پھر دونوں وقت کی ضرورت کے لحاظ سے ؟
زیادہ تر سنجیدگی لیکن مزاح کا عنصر بھی پایا جاتا ہے

11. کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور کتنی پر عبور حاصل ہے ؟اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟
زندگی کا ایک اہم حصہ کیوں کہ پردیس میں گزرا ہے اس لیے کچھ زبانیں سیکھنی پڑیں عربی بہت آسانی سے بول سکتا ہوں لیکن عرصہ ہوا کیسی سے بات نہیں ہوی اس لیے کچھ بھول گیا ہوں اگر بولنی پڑی تو پھر روانی آجاے گی یونان پر مکمل عبور تو نہیں کہہ سکتا لیکن عبور کی حد تک آتی ہے انگلش میں پانی مانگ سکتا ہوں یعنی گزارہ ہو جاتا ہے جب ضرورت ہو پنجابی مادری زبان ہے اردو قومی غیر ملکی زبانوں میں عربی بھی پسند ہے اور یونانی بھی یونانی اس لیے کہ بہت گہرای ہے اس میں انگلش سے دور بھاگتا ہوں اردو بہت اچھی لگتی ہے کیوں کہ اس میں بہت مٹھاس ہے اخلاق ہے پنجابی میری مادری زبان ہے وہ بھی پسند ہی ہے

12. اپنے پسندیدہ کھیلوں کے نام اور پسندیدگی کی وجہ ذکر کریں۔
ہاکی باسکٹ بال اور باکسنگ ہاکی اس لیے کے ہمارا قومی کھیل ہے اور پرانے وقتوں میں پاکستان ہاکی بہت اچھی کھلیتا تھا باسکٹ بال اس لیے کہ اس میں ٹیکنیک بہت ہے باکسنگ جناب محمد علی کلے کی وجہ سے دیکھتا ہوں بچپن میں ٹی وی پر ان کےمقابلے دیکھاے جاتے تھے

13. اپنے من پسند کھانوں سے ہمیں بھی متعارف کروائیے ؟
الحمد للہ میں ہر کھانا کھا لیتا ہوں ویسے پالک گوشت ٹنڈے گوشت شوق سے کھاتا ہوں کچھ یونانی کھانے بھی
باقی جو ملے کھا لیتا ہوں دال ماش بھی بہت پسند ہے

14. آپ کے روزمرہ کے مشاغل کیا ہیں ؟
پردیس میں تو کام پھر گھر آکر کھانا پکانا اور کھانا بعد میں نیٹ یا ٹی وی یا کوی کتاب پرھ لیتا تھا یہاں پاکستان میں فارغ ہوں جب اس لیے کبھی نیٹ کبھی ٹی وی کبھی کوی کتاب

15. یہ تو طے ہے کہ دُنیا میں ہر اِنسان کو غصہ آتا ہے مگر کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ جب آنجناب کو غصہ آتا ہے تو کیا گل کھلاتے ہیں ؟
غصے کی کی قسمیں ہیں جب کیسی غیر پر آے تو کہتا ہوں یا بابا اپنا کام کر اپنوں پر آے تو اس وقت خاموش ہو جاتا ہوں اور کہہ دیتا ہوں بعد میں بات ہو گی لیکن اگر غصہ دلانے والا باز نہ آے تو ہر چیز کی شامت آجاتی ہے لیکن ایسا کم ہی ہوتا ہے ہمیشہ غصے پر کنٹرول کر لیتا ہوں اور بعد میں سکون سے دلایل سے سمجھتا ہوں کہ یہاں آپ غلط تھے

16. دوسروں کی خوشی آپ کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟ اور کیا آپ لوگوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ؟
ہمیشہ یہی کوشش کی ہے کہ دوسرے خوش رہیں اگر غلطی ہو بھی جاے تو فوری مافی مانگ لیتا ہوں کیسی کا دل نہیں دیکھاتا کوشش کرتا ہوں رہتا ہوں کہ لوگ مجھ سے خوش رہیں

17. ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

18. زندگی میں تمام رشتے اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے مگر ان میں سے کون سی ہستی آپ کے دِل پر ناز کرتی ہے؟
یہ سوال الجھانے والا ہے اگر جنس مخالف کی بات ہے تو کوی نہیں لیکن دنیا کی عزیز ترین ہستی والدہ صاحبہ مرحومہ ہیں

19. ایسی کون سی باتیں ہیں جو آپ کو اچھی نہیں*لگتیں؟
تکبر غرور اور وہ سب باتیں جو کیسی کا دل دیکھایں

20. آپ کو اپنی کون سی عادت انتہائی ناگوار لگتی ہے؟
مجھ میں بہت سی بری عادتیں ہیں سب ہی اچھی نہیں لگتیں لیکن ایک بات خاص ہے جب کوی ایسی بات کہہ دے کہ میرے مزاج کے خلاف ہو تو کی گھنٹے سوچتا رہتا ہوں کہ یہ کیوں ہوا

21. حُسن، دولت ، شہرت اور عزت میں سےکسی ایک کا انتخاب کریں؟
ویسے آج کے دور میں تو دو چیزیں دولت سے ہی آتی ہیں شہرت اور عزت دولت کی کسوٹی پر ہی پرکھی جاتی ہے لیکن میں صرف عزت کا ہی انتخاب کرتا ہوں

22. کیا آپ کو روزمرہ دوست بنانے اچھے لگتے ہیں یا جو پہلے سے ہیں ان کے ساتھ دوستی نبھانا؟
زندگی ایک سفر ہے یہاں دوست ملتے اور بچھڑتے رہتے ہیں ویسے میرے دوست کم ہی ہیں نے دوست بنانے میں مجھے بہت دیر لگتی ہے یہاں میں ایک یونانی فلسفہ بتاتا ہوں رشتہ دار تو اللہ کی طرف سے ہیں اچھے یا برے لیکن دوست کا چناو آپ کے ہاتھ میں ہے سو دوست سوچ سمجھ کر بنانا چاہیے ویسے جاننے والے بہت ہیں دوست کم کم

23. آپ پریشان ہوں تو کیا کرتے ہیں ؟
بلکل خاموش ہو جاتا ہوں اپنے آپ کو بند کر لیتا ہوں اللہ سے دعا کرتا رہتا ہوں کہ وہ میری پریشانیاں دور عطا فرماے

24. فارغ وقت میں آپ کیا کرنا پسند فرماتے ہیں؟
فارغ بیٹھنا میرے لیے کچھ مشکل کام ہے نیٹ پر بیٹھ جاتا ہوں گھر والوں سے گپ شپ کر لیتا ہوں یا کوی اچھی کتاب مل جاے توپڑھ لیتا ہوں

25. اردو منظر میں آپ کا پہلا دن کیسا گزرا یا پہلے دن آپ نے مجلس کو کیسا پایا ؟ کسی ایک واقعہ سے ہمیں مطلع کیجئے ۔
یہاں آکر میں نے اپنے آپ کو اجنبی نہیں سمجھا کیوں کہ یہاں میرے عزیز دوست بے باک بھای تھے پیاری بہن تانیہ تھیں

26- آپ کے پسندیدہ رکن جس سے آپ کو دینی فائدہ حاصل ہوا ۔
کیسی رکن کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ایک مشکل کا ایک دوست رکن نے دینی حل بتایا تھا لیکن میں ان کا نام نہیں لکھوں گا شاید وہ پسند نہ کریں

27. اردو منظر میں وہ کون سے رُکن ہیں جن کی تحریر آپ پر اثر رکھتی ہے؟
سب ہی اچھا لکھتے ہیں ویسے بے باک بھای کی کوی تحریر نہیں چھوڑتا سب پڑھتا ہوں اور تانیہ بہن کے بھی سب آرٹیکل پڑھتا ہوں باقی سب بھی اچھا لکھتے ہیں

28. اردو منظر سے آپ کو کیا فائدہ پہنچا ؟
میں زاتی فایدہ کے لیے یہاں نہیں آتا کچھ سیکھنے کے لیے آتا ہوں یہی فایدہ ہوا کہ کچھ سیکھ رہا ہوں

29. اردو منظر پر آپ اب تک فعال رہنے کا راز کیا ہے جبکہ نیٹ کی دُنیا اتنی وسیع ہے، اِسے ترک کرکے کہیں اور کیوں نہیں گئے ؟
کیوں کہ یہاں بہت کچھ پڑھنے کو ہے بہت کچھ سیکھنے کو ہے خاص کر کچھ میری عزیز ہستیاں یہاں ہیں بے باک بھای ہیں پیاری بہن تانیہ ہیں علی عمران بھای ہیں اور یہ بھی بتاتا چلوں یہ مخلص انسان مجھے نیٹ کی دنیا سے ہی ملے ہیں

30. کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟
کوی بھی ٹاپک چھیڑ دیتا ہوں پھر سامنے والے کی بات غور سے سنتا ہوں اس کے چہرے کو دیکھتا رہتا ہوں کوشش کرتا ہوں کہ پتہ چل جاے کیسا انسان ہے میرے سامنے والا

31. وہ کون ہے جسے آپ اپنی ہربات کے متعلق باخبر رکھتے ہیں ؟
ویسے تو راز راز ہی ہوتا ہے کیسی سے ایک راز چھپانا ہوتا ہے کیسی کو بتانا ہوتا ہے لیکن ایک دوست ایسا بھی ہے جو زیادہ تر میری باتوں سے باخبر رہتا ہے

32. اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟
حالات تو بہت خراب ہیں خاص کر وطن عزیز کے بس کڑتا رہتا ہوں کبھی غصہ میں آجاتا ہوں کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے لیکن اللہ کی رحمت سے مایوس بھی نہیں ہوں یقین ہے کہ حالات اچھے ہو جایں گے بشرط ہم سب کوشش کریں تو

33. بچپن کو یاد کر کے خوش ہوتے ہیں یا اَفسردہ ؟
بچپن کو یاد کرکے خوش ہوتا ہوں ھھھھھھا اور گانا گاتا ہوں کوی لٹا دے مجھے میرے بیتے ہوے دن

34. مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو اِس مجلس سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟مشکل سوال ہے کیا کرنا چاہتا تھا کیا نہیں کر سکا شاید جو کرنا چاہتا تھا اب کبھی نہ کر سکوں ویسے میں نے اب منصوبے بنانا چھوڑ دیے ہیں اللہ کی رضا پر راضی ہوں

35. ایک پیغام جو آپ اردو منظر/ ارکینِ اُردو منظر کے نام کرنا چاہیں ؟
اس دنیا سے جانے سے پہلے ایسا کام کر جایں کہ دنیا میں لوگ آپ کو اچھے نام سے یاد کریں
خوش رہو خوشیاں بانٹوں اللہ کی مخلوق پر رحم کرو جتنی بھی ہوسکے دوسروں کی مدد کرو خواہ دوسرا آپ کا دشمن ہی کیوں نہ ہو

وسلام

انجم رشید
05-24-2012, 07:07 PM
السلام علیکم ۔
آپ کے ایک سوال کا جواب رہ گیا معزرت یہاں جواب لکھ دیتا ہوں اگر آپ قبول کریں تو
17. ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
اللہ کی مخلوق کے ساتھ بھلای کیوں کہ اللہ تعالی اپنے حقوق تو معاف کر دے گا لیکن حقوق البعاد کبھی نہیں شکریہ
وسلام

انجم رشید
05-25-2012, 08:27 AM
السلام علیکم ۔
سیما جی سب سے پہلے تو سوری کا لفظ واپس لیں جیسے آپ نے مذاق میں جوک میں لکھا ایسے ہی میں نے بھی مذاق میں لکھا مزاح بہت اچھی بات ہے مجھے اخلاق و احترام میں رہتے ہوے مذاق بہت پسند ہے آپ جب چاہیں مذاق کریں میں کبھی برا نہیں مانتا ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھا یا تو سوری واپس لیں یا انٹرویو کا پرچہ واپس کر دیں ۔
ویسے کان میں بتا دیں کہیں دوسرے بہن بھای نہ سن لیں میں پاس ہوا یا فیل ۔
چلیں اب آپ کی باری انٹرویو کی جیسے بے باک بھای فرما چکے ہیں ہاں اور یاد آیا اب مجھے اتنا بڑا بھی نہ بنا دیں ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھا میں تو ابھی اپنے آپ کو چھوٹا سہ بچہ سمجھتا ہوں بہت بہت شکریہ انشاء اللہ جب تک حالات نے ساتھ دیا یہاں آپ سب کے ساتھ ہی ہوں ۔
وسلام

این اے ناصر
05-25-2012, 09:24 AM
آپ نے بہت اچھا لکھا آپ کے بارے میں جان کر آچھا لگا ۔ بہت بہت شکریہ ۔

بےباک
05-25-2012, 09:50 AM
بہت بہت شکریہ ۔ آپ کا انٹرویو پڑھا ، آپ کے بارے مزید جان کر بہت خوشی ہوئی ،
بلھڑ یونیورسٹی والی بات آپ نے یاد رکھی ، خوب لکھا آپ نے ،
،،،،،،
اللہ تعالی والد محترم کو صحت دائم سے نوازے ، اور والدہ مرحومہ صاحبہ کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے ، آمین
انجم رشید صاحب اپنی مثبت سوچ کی وجہ سے اس فورم کے متحرک اور مخلص دوست ہیں ، اللہ تعالی ان کو دنیا اور آخرت میں عزت سے نوازے ،
آمین ،

بےلگام
05-25-2012, 10:05 PM
بہت اچھے جناب

لاجواب
05-25-2012, 10:23 PM
آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا ۔ بہت بہت شکریہ ۔

تانیہ
05-26-2012, 12:03 AM
انجم بھائی ویسے تو ہم آپکے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں انجم بھائی ہمارے بہت پرانے و مخلص ساتھی ہیں
لیکن یہاں انٹرویو میں جلدی سے پرچہ حل کر کے اپ نے ہمارے تمام صارفین کو موقع دیا کہ وہ آپکو جان سکیں ۔۔۔۔ہمیشہ اسی طرح ہمارے ساتھ رہیئے اور اردو منظر کی رونق کو بڑھاتے رہیئے
اللہ تعالی آپکو خوش رکھے ۔۔۔۔آمین

بےلگام
05-26-2012, 12:56 AM
ہاہا تانیہ میرا پرچہ آپ کرو مکلمل:tongue38:

نگار
05-26-2012, 07:02 AM
آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا ۔ آپ تو بہت سے ممالک میں رہ چکے ہیں ۔ نمبر دینا چھوڑ دیا ہے کیونکہ اب ایوارڈز کا زمانہ ہے ۔ ڈگری تو آپ نے
ویسے بھی کمال کی لی ہے تو اس کے بعد کیا نمبر دینے ہیں۔
بہت بہت شکریہ آپکا

admin
05-26-2012, 02:55 PM
ارے واہ کمال کر دیا انٹرویو دے کر خاص کر سن پیدائش بتا کر تو دل جیت لئے ورنہ میں تو سمجھا آپ بھی اپنی عمر چھپانے کی کوشش کریں گے۔:tongue38:۔۔

ہاہاہاہہاہا انجم بھائی کمال کی شخصیت ہیں کبھی کبھی گہرائی میں اتر کر ان کو سمجھنا پڑتا ہے مگر گہرائی میں اترنے کے لئے ڈول بھی یہ خود ہی لٹکاتے ہیں۔۔۔۔۔:smiley-computer005:

بہت اچھا انٹرویو رہا۔۔۔۔۔۔:popcorn:

بےلگام
05-26-2012, 05:36 PM
اگر ہم یہاں نا ہوتے تو یہ عمر چھپاتے ہاہا کیوں جانی سچ کہا نا :Ghelyon::Ghelyon::Ghelyon:

انجم رشید
05-26-2012, 06:32 PM
السلام علیکم ۔
موڈریٹر بھای جواب پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ

انجم رشید
05-26-2012, 06:36 PM
السلام علیکم ۔
آمین ثم آمین جزاک اللہ بہت بہت شکریہ بے باک بھای جواب پسند کرنے کا ایک بات کہہ دیتا ہوں یہ لکھنے لکھانے کا کام آپ نے اور تانیہ بہن ہی سے سیکھا ہے ویسے میں جاہل آدمی کس قابل تھا شکریہ
وسلام

انجم رشید
05-26-2012, 06:47 PM
شکریہ عادل بھای

انجم رشید
05-26-2012, 06:49 PM
السلام علیکم ۔
شکریہ لاجواب بھای ویسے آپ تو مجھے قریب سے جانتے ہیں سب کچھ آپ کے سامنے ہی تھا شکریہ

انجم رشید
05-26-2012, 06:52 PM
السلام علیکم ۔
بہت بہت شکریہ پیاری بہن جواب پسند کرنے کا اللہ تبارک تعالی ہمیشہ آپ پر اپنی رحمت کا سایہ رکھے آمین ثم آمین ہمیشہ خوش خرم رہیں شکریہ وسلام

انجم رشید
05-26-2012, 06:55 PM
السلام علیکم ۔
شکریہ نگار بھای ھھھھھھھھھھھھھھھھا واقع ہی ڈگری کمال کی ہے ہمیشہ خوش رہیں آمین شکریہ
وسلام

انجم رشید
05-26-2012, 07:03 PM
السلام علیکم ۔
بہت بہت شکریہ ایڈمن جی عمر چھپانے سے کیا ہو گا ھھھھھھھھھھھھھا یہ کام ہمیشہ خواتین کرتی ہیں اور مرد حضرات کبھی اپنی تنخواہ اصل نہیں بتاتے چلیں گہرای میں جانے کے لیے جب بھی کہں گے ڈول ادھار دے دوں گا ھھھھھھھھھھھھا بہت بہت شکریہ جناب ہمیشہ مسکراتے رہیں وسلام