PDA

View Full Version : عزیز آمین بھائی کا انٹرویو



سیما
05-24-2012, 08:27 PM
http://farzana.files.wordpress.com/2008/04/green-butterfly-1.gif?w=460
السلام علیکم
اگر آپ نے کوئی سوال کا جواب نہیں دینا تو پاس لکھ لیں شکریہ

1. آپ کا مکمل اِسمِ گرامی ؟

2. آپ کی تاریخِ پیدائش ؟

3. کیا آپ پاکستان میں اقامت پذیر ہیں ؟ نہیں تو پھر کس ملک اور شہر میں؟

4. آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟

5. آپ کا پیشہ کیا ہے ؟ اگر طالب علم ہے تو کس شعبے میں اور کہاں زیرِ تعلیم ہیں ؟

6. مالی اعتبار سے آپ کتنے مستحکم ہیں ؟ مضبوط درجہ، درمیانہ درجہ ، کمزور درجہ

7. والدین بقید حیات ہیں ؟

8. بہن بھائیوں میں آپ کا کونسا نمبر ہے ؟

9. آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟

10. گرامی قدر کے مزاج میں نری سنجیدگی ہی سنجیدگی ہے یا مزاح بھی پایا جاتا ہے یا پھر دونوں وقت کی ضرورت کے لحاظ سے ؟

11. کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور کتنی پر عبور حاصل ہے ؟اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟

12. اپنے پسندیدہ کھیلوں کے نام اور پسندیدگی کی وجہ ذکر کریں۔

13. اپنے من پسند کھانوں سے ہمیں بھی متعارف کروائیے ؟

14. آپ کے روزمرہ کے مشاغل کیا ہیں ؟

15. یہ تو طے ہے کہ دُنیا میں ہر اِنسان کو غصہ آتا ہے مگر کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ جب آنجناب کو غصہ آتا ہے تو کیا گل کھلاتے ہیں ؟

16. دوسروں کی خوشی آپ کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟ اور کیا آپ لوگوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ؟

17. ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

18. زندگی میں تمام رشتے اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے مگر ان میں سے کون سی ہستی آپ کے دِل پر ناز کرتی ہے؟

19. ایسی کون سی باتیں ہیں جو آپ کو اچھی نہیں*لگتیں؟

20. آپ کو اپنی کون سی عادت انتہائی ناگوار لگتی ہے؟

21. حُسن، دولت ، شہرت اور عزت میں سےکسی ایک کا انتخاب کریں؟

22. کیا آپ کو روزمرہ دوست بنانے اچھے لگتے ہیں یا جو پہلے سے ہیں ان کے ساتھ دوستی نبھانا؟

23. آپ پریشان ہوں تو کیا کرتے ہیں ؟

24. فارغ وقت میں آپ کیا کرنا پسند فرماتے ہیں؟

25. اردو منظر میں آپ کا پہلا دن کیسا گزرا یا پہلے دن آپ نے مجلس کو کیسا پایا ؟ کسی ایک واقعہ سے ہمیں مطلع کیجئے ۔

26- آپ کے پسندیدہ رکن جس سے آپ کو دینی فائدہ حاصل ہوا ۔

27. اردو منظر میں وہ کون سے رُکن ہیں جن کی تحریر آپ پر اثر رکھتی ہے؟

28. اردو منظر سے آپ کو کیا فائدہ پہنچا ؟

29. اردو منظر پر آپ اب تک فعال رہنے کا راز کیا ہے جبکہ نیٹ کی دُنیا اتنی وسیع ہے، اِسے ترک کرکے کہیں اور کیوں نہیں گئے ؟

30. کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟

31. وہ کون ہے جسے آپ اپنی ہربات کے متعلق باخبر رکھتے ہیں ؟

32. اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟

33. بچپن کو یاد کر کے خوش ہوتے ہیں یا اَفسردہ ؟

34۔ آپکو جنگلی ھیات سے کتنی دلچسپی ہے ؟

35. مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو اِس مجلس سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟

36. ایک پیغام جو آپ اردو منظر/ ارکینِ اُردو منظر کے نام کرنا چاہیں؟

انجم رشید
05-24-2012, 10:40 PM
السلام علیکم ۔
سیما جی بہت مشکل ہے عزیز امین میرا عزیز دوست ہے شاید دس سال سے اس کے بارے میں کچھ پوچھ رہا ہوں لیکن مجھے آج تک نہیں کچھ بتایا اب اتنا لمبا انٹریو دینا مجھے تو مشکل ہی لگتا ہے
یار عزیز اب تو کچھ خیال کر بتا دے کچھ اپنے بارے میں اور شکریہ ادا کرنے کا موقع دیں
شکریہ وسلام

نگار
05-26-2012, 07:05 AM
ھمممممممممممممممممم ھاھاھاھاھاھاھاھا کیسے آرام سے لکھ دیا کہ کوئی بات نہیں اگر کسی نے انٹرویو نہیں دینا تو اُس کی مرضی ۔ نا جی نا
ایسا لکھ کر آپ خود کو اس سے نکلوانا چاہتی ہیں ۔ جو ہو نہیں سکتا ۔
ابھی انٹرویو پرچہ لے کر آتا ہوں
ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھا

عزیزامین
05-29-2012, 09:33 PM
آج جوابات کا سلسلہ شروع کرتا ہوں ۔ مکمل نام عزیز امین سوال نمبر دو پاز ۔ سوال نمبر تین کینیڈا ایڈمینٹن البرٹا

عزیزامین
05-29-2012, 09:40 PM
میرا شوق کبھی کبھی بدلتا بھی ہے جس کا مجھے بھی نہیں پتہ ہوتا

عزیزامین
05-29-2012, 09:43 PM
سوال نمبر 7 والدہ حیات ہیں ۔ والد صاحب کا اللہ جنت نصیب فرمائے وہ فوت ہو گے ہیں

بےباک
05-29-2012, 09:57 PM
اللہ تعالی والد مرحوم صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین،

انجم رشید
05-29-2012, 10:42 PM
اللہ تعالی والد مرحوم صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین،

نگار
06-04-2012, 07:17 AM
بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر
بہت بہت شکریہ جناب

عزیزامین
06-04-2012, 07:55 PM
زبانوں میں اردو آتی ہے پنجابی بول سکتا ہوں انگلش مشکل سے گزرا کر لیتا ہوں

نگار
06-05-2012, 05:42 PM
میں تو سمجھا تھا کہ انٹرویو ختم ہو گیا تھا لیکن یہاں تو پکچر ابھی جاری ہے

عزیزامین
06-06-2012, 08:51 PM
جلد بازی اچھی نہیں ہوتی

انجم رشید
07-01-2012, 11:48 AM
السلام علیکم
عزیز یار سارا پرچہ حل کرو اب جلدی کرو شاباش