PDA

View Full Version : روٹی کباب



تانیہ
05-28-2012, 08:58 AM
کراچی کے پراٹھا کباب بہت معروف ہیں مگر جب کم حراروں والی غذا نصب العین ٹھہرے تو انسان پراٹھوں سے لطف اندوز نہیں ہو سکتا۔ اس مقصد کیلئے میں نے "روٹی کباب" بنائے ہیں جو جسم کی ضرورت بھی ہیں اور آنکھوں کیلئے فرحت بخش بھی۔ زبان کو تو آپ جس طرح عادی بنائیں گے وه اسی طرح خوش رہے گی۔



اشیاء:

بیف کا باریک قیمہ

آدھا کلو یا قدرے زیاده
پیاز ایک عدد (چورا شده)
چھوٹی سی شملہ مرچ ایک عدد(چورا شده)
لہسن کا جوا ایک عدد (چورا شده)
نمک اور تازه پسی سیاه مرچ حسب ذائقہ
تازه ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا روٹیاں و سلاد کے پتے چار عدد



ترکیب:

قیمہ میں پیاز، شملہ مرچ، لہسن، نمک و سیاه مرچ ملا دیں۔ قیمہ کو چار حصوں میں تقسیم کرکے ہر حصے کو ایک کباب کی شکل دے دیں۔ برش سے ہر کباب پر دونوں طرف کینولہ آئل ہلکا سا لگا دیں۔ Grill گرم کرکے کبابوں کو پکا لیں۔ تقریبا دس منٹ میں کباب براؤن ہوجائیں گے ۔ Grill کے بہت قریب نہ رکھیں ورنہ اندر سے کچے اور باہر سے جلنے لگیں گے۔

روٹیوں کو بھی Grill پر رکه کر گرم کرلیں۔ ہر روٹی پر کچھ سلاد کے پتے و کٹے ہوئے ٹماٹر رکھیں اور ان پر کباب رکھ کر روٹی کو کباب پر لپیٹ دیں اور کھا کر لطف اٹھائیں ۔

چار لوگوں کیلئے ہے۔ فی کس 280 حرارے ہوں گے اگر روٹی چو کر ملے آٹے سے پکائیں تو زیاده مفید ہے۔٠

نگار
05-28-2012, 03:40 PM
پرا ٹھے کے لیے تو ہم ترس گئے لیکن کھانے کی اجازت نہیں ہے ۔
لیکن یہ کباب اگر دل کے لیے نقصان دہ نہیں ہوں تو ضرور ٹرائی کرونگا
آپکا بہت بہت شکریہ

بےلگام
05-28-2012, 10:34 PM
ہم کو سادی روٹی پسند ہے