PDA

View Full Version : نۓ آلوؤں کی خوبصورت ڈش



تانیہ
05-28-2012, 09:05 AM
بہت ہی آسان اور خوبصورت سی یہ ڈش ایک چھوٹی بچی بھی بنا سکتی ہے ۔

اشیاء :

ایک ہی سائز کے نۓ آلو 250 گرام
دہی تین کھانے کے چمچ
ہری پیاز باریک کٹی ہوئی ایک عدد
بھنا ہوا قیمہ

دو کھانے والے چمچ



ترکیب :

1۔ ایک ساس پین میں پانی میں نمک ملا کر آلوؤں میں ملا لیں ۔ پانی نچوڑ کر آلو ٹھنڈا ہونے دیں ۔



2۔ ہر آلو کو آدھا آدھا کاٹ لیں اور چھوٹے چمچ سے اندر سے گودا نکال کر آلوؤں کی پیالیاں سی بنا لیں اور ایک پلیٹ میں رکھ دیں ۔



3۔ ایک چھوٹے پیالے میں باریک کٹی ہوئی ہری پیاز ،گلاس والی دہی،بھنا ہوا قیمہ ،چٹکی نمک و سیاہ مرچ پسی ہوئی ملائیں ۔



آلوؤں کے اندر چمچ کی مدد سے یہ مرکب بھر دیں اور ہرے دھنیا یا پودینہ کی پتی سے ان پر سجاوٹ کر دیں ۔ ایک پلیٹ میں سلاد کے پتے سجائیں اور ان پر یہ آلوؤں کی پیالیاں ترتیب دے دیں ۔



چار لوگوں کے لیۓ کافی ہے۔ فی کس چار کٹوریاں یعنی دو آلو کے حساب سے فی کس ستر کیلوریز (حرارے ) ۔



نوٹ: ہائی بلڈ پریشرکے مریض نمک نہ ڈالیں تو ان کے لیۓ بھی یہ ڈش مناسب ہے ۔

قیمہ نہ ہو تو سخت ابلے ہوۓ انڈے کو چورا کرکے شامل کیا جا سکتا ہے ۔

نگار
05-28-2012, 03:43 PM
ہر ریسیپی مزیدار ہے اب کس کس کی تعریف کریں تانیہ سسٹر
شکررررررررررررررررررررررر ررررررررررررررریہ

بےلگام
05-28-2012, 10:32 PM
:

پہلے واالے کو کیا ہو\اGhelyon::Ghelyon:http://urdulook.info/portal/images/smilies/Ghelyon.gif