PDA

View Full Version : بلوچی گوشت سالن



تانیہ
05-28-2012, 09:18 AM
اشیاء:

گوشت مرغی یا بکرے کا ایک کلو
دہی تین پاﺅ
سرخ پسی مرچ ایک کھانے کا چمچ
دھنیا آدھا کھانے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب منشائ
پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ
پیاز ایک عدد
لہسن ادرک پسا ہوا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا کٹا ہوا تین کھانے کا چمچ
ہری مرچیں دو عدد
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
دودھ آدھا کپ
تیل تلنے کیلئے



ترکیب:



ایک پاﺅ دہی ، نمک، سرخ مرچ، دھنیا، گرم مصالحہ، دودھ میں ملا کر گوشت میں شامل کر دیں اور آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ باقی دہی کا رائتہ تیار کرلیں۔ دہی ، ہرا دھنیا، ہری مرچ، زیرہ، کالی مرچ، نمک اور پیاز شامل کرکے گرائنڈ کرکے رائتہ بنا لیں اب دو کپ تیل کڑھائی میں گرم کرکے مصالحہ سمیت گوشت کو تل لیں بالکل پکوڑوں کی طرح اور پھر رائتہ میں شامل کر لیں۔ آخر میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے زیرہ کا بھگار لگا دیں اس کو چاولوں یا روٹی کے ساتھ پیش کریں۔

نگار
05-28-2012, 03:48 PM
مزیدار ریسیپی شئیر کرنے اور ہمارے منہ میں پانی بھرنے کا بہت شکریہ

بےلگام
05-28-2012, 04:32 PM
بہت اچھے جی