PDA

View Full Version : سورج سے باتیں



AcI33L
05-30-2012, 09:48 AM
میں نے سورج سے پوچھا۔ تم مشرق سے نکلتے ہو تو بڑی آ ب و تاب میں ہوتے ہو۔ تمہاری کرنوںسے محسوس ہوتا ہے جیسے تم خوشی سے مسکرا رہے ہو۔ لیکن مغرب میں تمہیں کیا ہو جاتا ہے کہ مرجھائے ہوئے پھول کی طرح لگتے ہو؟

سورج بولا
!
مجھے مشرق کی عادتیں اچھی لگتی ہیں۔ ما ں باپ کا ادب،بڑوں کا احترام، شرم و حیاءاور پردہ ۔۔۔
اسلئے خوش ہوتا اور مسکراتا ہوں۔ مگر مغرب کی بے حجابی دیکھ کر شرم سے ڈوب جاتا ہوں۔
میں نے پوچھا تم مغرب کے ملکوں میں بھی نکلتے ہو۔ کہنے لگا غور سے دیکھنا کئی کئی روز میرے چہرے پر دھند کا نقاب رہتاہے۔

نگار
05-30-2012, 06:01 PM
کمال کی نصیحت ہے اس میں ۔
اور کیا خوبصورتی سے آپ نے لکھا ہے
بہت بہت شکریہ

بےباک
06-02-2012, 09:47 AM
شکریہ جناب ، بہت خوبصورت لکھا ،